Powered By Blogger

جمعرات, اکتوبر 07, 2021

دہلی کیپٹل کو شکست دینے پر ہوگی آر سی بی کی نظر

دہلی کیپٹل کو شکست دینے پر ہوگی آر سی بی کی نظردبئی،07 ؍اکتوبر - آئی پی ایل 14 کا لیگ راؤنڈ اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں رائل چیلنجرز کا مقابلہ دہلی کیپٹل سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں لیکن آر سی بی کی نظر دہلی کیپٹل کو شکست دے کر ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے پر ہوگی۔دہلی کے 13 میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں اور اس کا ٹاپ 2میں پہنچنا یقینی ہے۔ دوسری طرف بدھ کو سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شکست کے بعد آر سی بی کے 16 پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ دوسرے نمبر پر رہنے والی چنئی سپر کنگز سے بھی کم ہے۔تاہم کپتان وراٹ کوہلی کی نظریں چنئی اور پنجاب کنگز کے درمیان جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ پر ہوں گی۔ یہ میچ واضح کر دے گا کہ آر سی بی کو دوسری پوزیشن پر رہنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔
اس وقت یہ ناممکن لگتا ہے۔ اے بی ڈویلیئرز ، گلین میکسویل ، کوہلی اور دیودت پڈککل جیسے بلے بازوں کے باوجودآر سی بی 142 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی۔
کپتان کوہلی کو ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے اس پر غور کرنا ہوگا کیونکہ میکسویل اور ڈی ویلیئرز جیسے بلے باز کھیل کو بدل سکتے ہیں۔دوسری طرف رشبھ پنت کی زیرقیادت دہلی کی ٹیم نے گزشتہ پانچ میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کی ہے اور لیگ مرحلے کے بعد اس کا اعتماد بہت بلند ہے۔ پرتھوی شا کے مسلسل اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود دہلی کی بیٹنگ مضبوط رہی ہے۔ شیکھر دھون نے 13 میچوں میں 501 رنز بنائے ہیں۔ شریس ایئر اور پنت نے بھی کئی مواقع پر اچھا کام کیا لیکن انہیں امزیدچھا کھیلنا ہوگا۔فاسٹ باؤلنگ میں انریچ نورکھیا ، کاگیسو ربادا اور اویش خان نے کمال کر دکھایا۔ ساتھ ہی اسپنرز آر اشون اور اکچھر پٹیل نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...