بریکنگ نیوزمہاراشٹر : دیہات میں پانچویں اور شہروں میں آٹھویں جماعت سے کھلیںگے اسکول
ممبئی ،04 ؍اکتوبر (اردو دنیا نیوز۷۲ )ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع ہوگیا ہے۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں اسکول آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ شہروں میں 8 ویں سے 12 ویں جماعت اور دیہی علاقوں میں 5 ویں سے 12 ویں کلاسیں شروع کی جا رہی ہیں۔ اسکولوں کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کورونا سے متعلق تمام پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ جس میں بہت سی چیزیں شامل ہیں بشمول سماجی دوری ، سینیٹائزیشن اور ہر وقت ماسک پہننا۔بی ایم سی کی طرف سے خصوصی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔ بی ایم سی کے ٹیچنگ آفیسر راجو تڑوی نے کہا کہ بی ایم سی کے اسکول شروع ہونے سے پہلے مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا ہے، بچوں کو ماسک دئیے جا رہے ہیں ، سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا بی ایم سی میں آٹھ سے دسویں جماعت میں 67ہزاروں بچے پڑھتے ہیں ، جن میں سے 38 ہزار بچوں کے والدین نے پہلے دن منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم ان بچوں کے لیے جاری رہے گی جن کے والدین نے منظوری نہیں دی ہے۔ اساتذہ کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ، جنہوں نے ابھی تک نہیں لگوایا ہے ان سے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کو کہا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ اسکول 3 گھنٹے کا ہوگا اور ٹفن کھانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ایک کلاس میں صرف 20 سے 25 طلباء ہوں گے اور ایک بینچ پر ایک ہی طالب علم بیٹھے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں