Powered By Blogger

اتوار, اکتوبر 03, 2021

دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کا اجلاس گیسٹ ہاؤس میں منعقد ‏

دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کا اجلاس گیسٹ ہاؤس میں منعقداجلاس کے دوران قاری سید محمد عثمان منصور پوری اور مولانا عبد الخالق سنبھلی کی جگہ نئی نامزدگیاں کئے جانے کی امید
دیوبند، 3؍ اکتوبر (سمیر چودھری؍بی این ایس)
عالمی شہرت یافتہ مذہبی تعلیم کا ادارہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کا اجلاس اتوار کی شام دیر سے دارالعلوم کے گیسٹ ہاؤس میںشروع ہوگا۔اس اجلاس میں جہاں تعلیمی سال 2021-2022کے بجٹ پر غور وفکر کرنے کے بعد پیش کیا جائے گا وہیں دوسری جانب ادارہ کے کارگزار اور نائب مہتمم حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری ؒ کے انتقال کے باعث خالی ہوجانے والے عہدے پر نئی نامزدگی سے متعلق باہمی صلح ومشورے کے بعد نئی نامزدگی کئے جانے کی امید ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کا اجلاس ادارہ کے گیسٹ ہاؤس میں خبر لکھے جانے کے کچھ وقت کے بعد منعقد کیا جائے گا ۔مجلس شوری کے اجلاس کے پہلے مرحلہ میں ایجنڈہ پیش کیا جائے گا اور سالانہ بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ایسا قیاس کیا جارہا ہے کہ اس مرتبہ گذشتہ سال کی طرح 31؍کروڑ روپے کا بجٹ پیش کئے جانے کے امکانات ہیں۔اس کے علاوہ اس اجلاس میں سابق کارگزار مہتمم مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری ؒ اور نائب مہتمم مولانا عبد الخالق سنبھلی کی وفات سے خالی ہوجانے والے عہدوں پر نئی نامزدگیاں کئے جانے کے بھی امکانات ہیں۔واضح ہو کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے جہاں گذشتہ سال کے بجٹ میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا تھا وہیں اس مرتبہ بھی بجٹ میں اضافہ نہ کئے جانے کے امکانات سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کئے جانے کے امکانات بھی معدوم ہیں ۔اس اجلاس میں دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی،صدر مدرس مولانا ارشد مدنی،مولانا غلام بستانوی،مولان نظام الدین خاموش،مولانا عبد العلیم فاروقی،مولانا عامل سہارنپوری،مولانا عامل شاملی،مفتی شفیق،مولانا حکیم اللہ،مفتی احمدخان پوری،مولانا محمود راجستھانی،مولانا حمید باندوی اور مولانا سید انظر حسین میاں شریک رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...