ہفتہ, اکتوبر 02, 2021
گاندھی جی کی یادگار کو بچانے کا مطالبہ ، بھوپال سماجی تنظیموں نے شروع کی مہم میں
گاندھی جی کی یادگار کو بچانے کا مطالبہ ، بھوپال سماجی تنظیموں نے شروع کی مہم میںبابائے قوم مہا تما گاندھی کا بھوپال سے بڑا خاص رشته تھا۔ گاندھی جی ریاستی عہد میں کئی بار بھوپال آئے اور نواب حمید اللہ خان کے مہمان ہوئے۔ راجدھانی بھوپال کے وہ تاریخی مقامات جہاں گاندھی جی نے قیام کیا تھا حکومتِ کی عدم توجہی کے سبب خستہ حالی کا شکار ہیں۔ سد بھاونا منچ اور ایم پی جمیعت علماء کے مشترکہ بینر تلے گاندھی جینتی (Gandhi Jayanti 2021) کے موقع پر ہر سال جہاں پر وقا ر تقریب کا انعقاد کیا جاتا تھا وہیں اس بار حکومتِ کی پابندی کے سبب تقریب کا انعقاد نہیں کیا جا سکا بلکہ چند لوگوں نے بھوپال اقبال میدانِ جہاں تحریک آزادی کے دنوں میں گاندھی جی نے چر کھا چلایا تھا اسی مقام پر جمع ہوکر گاندھی جی کو یاد کیا اور ملک کی سیکولر روایت کو بچانے کے لئے گھر گھر میں گاندھی جی کی تعلیمات کو پہنچانے پر زور دیا۔ مدھیہ پردیش سد بھا ونا منچ کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ کہتے ہیں کہ بھوپال کو بابا ے قوم گاندھی جی کے قدم لینے اور انکی خدمات کرنے کی سعادت حاصل ہے۔گاندھی جی انیس سو انتیس میں بھوپال آئے تھے اور نوابِ حمید اللہ خان کے مہمان تھے۔ گاندھی جی راحت منزل میں قیام کیا تھا اور بھوپال کے بینظیر گراؤنڈ میں انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کیا تھا۔ گاندھی جی بھوپال کے بینظیر گراؤنڈ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ رام راجیہ سے میری مراد ایسے نظام سے ہے جہاں رام اور رحیم میں کو ئی فرق نہ ہو۔حکومت کی فلاحی اسکیم کا فائدہ یکساں طور پر سبھی مستحق کو مل سکے۔مگر آج ایسا نہیں ہو رہا ہے۔اسی لئے ہمیں گاندھی جی کے نظریات کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو گاندھی جی کے نظریات پر گامزن کیا جاسکے۔ جمعیت علماء بھوپال کے زمہ دار حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ بھوپال کے وہ تاریخی مقامات جنہیں پھولوں کی طرح سجا کر رکھنا تھا افسوس کہ سبھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔سابقہ حکومت نے بھی بھوپال میں گاندھی جی کی یادگار کو بچانے کا کام نہیں کیا موجودہ حکومت بھی اسی راہ پر گامزن ہے۔ یہ تاریخی اقبال میدانِ جہاں پر گاندھی جی نے چر کھا چلایا تھا خستہ حالی کا شکار ہے۔ ہم لوگ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھوپال میں گاندھی جی سے وابستہ یادگار کو بچایا جائے تاکہ نی نسل کو گاندھی جی کی یادگار سے جوڑا جا سکے۔اگر حکومت یہ کام نہیں کرسکتی ہے تو سماجی تنظیموں کو یہ زمہ داری دیدے۔سماجی تنظیمیں تحریک چلاکر گاندھی جی کی یادگار کو خود بچا لیں گی۔

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں