Powered By Blogger

بدھ, اکتوبر 06, 2021

بریکنگ نیوزمسلمانوں کیلئے بھی عنقریب دلت بندھو طرز کی امدادی اسکیم : کے سی آر

بریکنگ نیوزمسلمانوں کیلئے بھی عنقریب دلت بندھو طرز کی امدادی اسکیم : کے سی آرپسماندگی کا اعتراف، بجٹ میں اضافہ کا تیقن، ہر چہرے پر خوشی دیکھنا میرا مقصد، اسمبلی میں مباحث کا جواب
حیدرآباد۔/5اکٹوبر، ( اردو دنیا نیوز۷۲) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ مسلمانوں اور دیگر طبقات میں معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کیلئے دلت بندھو طرز کی اسکیم کا آغاز کیا جائے گا تاہم اس کے لئے حکومت کو کچھ وقت چاہیئے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں دلت بندھو اسکیم پر مباحث کے دوران مجلس کے فلور لیڈر اکبر اویسی نے مسلمانوں کیلئے دلت بندھو طرز کی اسکیم کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سچر کمیٹی، سدھیر کمیٹی اور ملک کی دیگر کمیٹیوں نے مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلمانوں کے حالات دلتوں سے ابتر ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اس سلسلہ میں واضح تیقن کی خواہش کی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کیلئے بھی دلت بندھو کی طرح اسکیم آئے گی تاہم تھوڑا صبر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کمیٹیوں نے مسلمانوں کی پسماندگی کے بارے میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ مسلمان تعلیمی اور معاشی طور پر پسماندہ ہیں اسی لئے حکومت نے اقلیتی بہبود کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے علاوہ دیگر پسماندہ طبقات حتیٰ کہ اعلیٰ طبقات میں بھی معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کیلئے دلت بندھو طرز کی اسکیم پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دلت چونکہ سماج میں سب سے زیادہ پسماندہ ہیں لہذا حکومت نے معاشی ترقی کی اسکیم متعارف کی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ اسکیم دیگر طبقات کے معاشی پسماندہ خاندانوں کیلئے بھی توسیع دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مسلمانوں میں کافی غربت ہے اور اسے دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تلنگانہ کے ہر شہری کے چہرے پر خوشی ہو اور چہرے سے سنہرا تلنگانہ ظاہر ہو۔ حکومت تلنگانہ کی تشکیل کے خواب کی تکمیل کے تحت ہر شہری کے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کے مسائل اور پرانے شہر کی ترقی پر عنقریب جائزہ اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر کے عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں مسلمانوں اور پرانے شہر کی ترقی سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی کے حکومت کے اقدامات میں کسی کو شبہ کی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔ حکومت نے نہ صرف بجٹ میں اضافہ کیا بلکہ اسکالر شپ، اوورسیز اسکالر شپ اسکیم اور سیول سرویسس کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ اقلیتوں کی ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر جو مالی مسائل پیدا ہوئے تھے اس کے نتیجہ میں نہ صرف اقلیتی بہبود بلکہ دیگر محکمہ جات کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی۔ اب جبکہ ریاست کی معاشی صورتحال بہتر ہوچکی ہے حکومت اقلیتی بہبود کے بجٹ میں اضافہ کرے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں اسے نبھاتے ہیں اور آپ تمام خدا سے دعا کریں کہ حکومت کے اقدامات جاری رہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ بی سی، ایس ٹی اور اعلیٰ طبقات میں معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کی بھلائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہر طبقہ کے ساتھ انصاف ہوگا اور کسی کو بھی شبہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ر

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...