Powered By Blogger

منگل, اکتوبر 05, 2021

بریکنگ نیوزآربی آئی کی جائزہ میٹنگ شروع ، سنٹرل بینک پالیسی رخ کو نرم رکھ سکتا ہے

بریکنگ نیوزآربی آئی کی جائزہ میٹنگ شروع ، سنٹرل بینک پالیسی رخ کو نرم رکھ سکتا ہے

آربی آئی کی جائزہ میٹنگ شروع ، سنٹرل بینک پالیسی رخ کو نرم رکھ سکتا ہےنئی دہلی،ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) پالیسی شرحوں کی دوماہی جائزہ میں معاشی نمو کو سہارادینے کے لئے پالیسی شرح سود ریپو کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پالیسی رخ کو ابھی نرم رکھ سکتا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور معاشی نمو کی راہ میں چیلنج پیداہونے کے خطرات کے درمیان آربی آئی گورنرشکتی کانت داس کی صدارت میں سنٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ آج شروع ہوئی۔ اس وقت ریپو شرح طویل وقت سے چارفیصد ہے۔ سنٹرل بینک اسی شرح پر بینکوں کو ان کی فوری ضرورت کے لئے قرض دیتا ہے۔ ریپوریٹ کے بڑھنے سے بینکوں کے فنڈ کی لاگت متاثر ہوتی ہے اور وہ قرض مہنگا کرنے کے لئے مجبورہوتے ہیں۔
ممبئی میں کمیٹی کے فیصلوں کا اعلان سات اکتوبر کو کیا جائے گا جس میں سنٹرل کیش فلو کے ایڈجسمنٹ کے نئے اقدام کئے جاسکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مونیٹری پالیسی کمیٹی ریورس ریپوریٹ (جس شرح پر بینک آربی آئی کے پاس اپنی نقد رقم مختصروقت کے لئے رکھتے ہیں) بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بینکنگ نظام میں کیش کے سرپلس کو متوازن کیاجاسکے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ایم پی سی کے سامنے اس وقت خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے عالمی نموکے سامنے چیلنج اور مہنگائی بڑھنے کا خطرہ، دواہم مسائل ہیں۔ عالمی بازار میں اس وقت خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں یورپ اور شمالی امریکہ میں تیل اورگیس کی مانگ بڑھنے پر تیل 90 ڈالر تک بھی جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...