Powered By Blogger

جمعرات, نومبر 18, 2021

آل انڈیاملی کونسل بہارکی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل نوکاعمل جاری

آل انڈیاملی کونسل بہارکی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل نوکاعمل جاریملک کی معروف ملی تنظیم آل انڈیاملی کونسل بہارکی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل نوکاعمل جاری ہے،ریاست بہارکی مختلف اضلاع کی کمیٹیاں تشکیل دینے کے بعدآج 18/نومبر2021کوسیوان ضلع کی ملی کونسل کی تشکیل کے لیے ایک انتخابی نشست منعقدہوئی،جس کی صدارت اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیاملی کونسل حضرت مولاناسیدمصطفی رفاعی قادری ندوی جیلانی نے کی،مولانارفاعی قادری اس موقع پربیان کرتے ہوئے کہاکہ تقویٰ انسانی زندگی کا سب سے قیمتی زیوراورسب سے زیادہ گراں قدر متاع ہے۔ اگر انسان بڑاہی دولت مند اور حیثیت ووقار کا مالک ہے لیکن وہ'لا إلہ إلا اللہ محمد رسول اللہ'کا اقرار نہیں کرتا تو جس طرح اس کی دولت مندی اس کی حیثیت، اس کا وقار، اس کا جاہ وجلال اور اس کی شان وشوکت کسی کام کی نہیں بالکل اسی طرح اگر کوئی'لا إلہ إلا اللہ محمد رسول اللہ'کا اقرار کرتا ہے لیکن اس کے دل میں تقوی کی جوت اور خوشبو نہیں، اس کے اندر تقویٰ کی روشنی نہیں جگمگاتی اور اس کے من میں خداترسی کا جذبہ نہیں تو وہ بھی اللہ کی نظر میں قابل احترام نہیں، حقیقت تویہ ہے کہ جس مسلمان کے اندر تقویٰ اور پرہیزگاری کی خوبی نہیں پائی جاتی، وہ صرف نام کا مسلمان ہے، کام کا نہیں۔ایسا کیوں؟ ایسا اس لیے کہ اگر مسلمان ایک جسم ہے تو تقویٰ اس کی روح ہے اور یہ ظاہر ہے کہ جس جسم کے اندر روح نہیں وہ جسم کسی کام کا نہیں۔ اس طرح اگر کہاجائے کہ مسلمان تقویٰ کے بغیر لاش بیجا ن ہے تو اس میں ذرابھی مبالغہ آرائی نہیں۔ جبکہ آل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدر حضرت مولاناانیس الرحمن قاسمی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت بڑے نازک دورسے گزررہاہے،ایسے وقت میں ہمارامتحدرہنابہت ضروری ہے،آل انڈیاملی کونسل نے ہمیشہ ملک کی ملت کی صحیح رہنمائی کی ہے اوران شاء اللہ آئندہ بھی کرتارہے گا،تنظیم کومضبوط کرنے کے لیے علاقائی کمیٹیاں تشکیل دینابہت ضروری ہے، اس وقت پورے ملک میں ملی کونسل تشکیل نوعمل جاری ہے اوراسی کڑی کومضبوط کرنے کے لیے ہم نے بہار میں ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کاسلسلہ شروع کیاہے،اب تک الحمدللہ بہارکے اکثراضلاع کمیٹیاں تشکیل پاچکی ہیں،اسی سلسلے کوآگے بڑھاتے ہوئے آ ج ہم ضلع کی کمیٹی کی تشکیل کررہے ہیں۔اس موقع پر جناب نجم الحسن نجمی صاحب چیرمین نجم فاؤنڈیشن نے ملی کونسل کے مقاصداورطریقہ کار پرروشنی ڈالی اورتعلیم کی اہمیت بیان کی، اس نشست میں،صہیب رحمانی صاحب آرگنائزآل انڈیاملی کونسل بہار،رئیس الاعظم، فقیہ الدین،عطاء الصمد،نعمت اللہ خان،احسان اللہ،اظہاراحمد،تقی امام،عبدالرحمن،ضیاء الحق،محمدذبیح اللہ،مولانامطیع الرحمن،شاہداقبال،عمران حسین،عبدالستار،محمدظفرامام،محمدنوشادعالم،اظہرامام، محمدراشد،نسیم کوثر،عبدالقیوم،ابوالکلام، محمدامان اللہ، شاہ نورعالم،خورشیدانور،شکیل احمد اورشہرکے معززین حضرات شریک تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...