Powered By Blogger

بدھ, نومبر 03, 2021

مغربی بنگال ضمنی انتخابات : ٹی ایم سی نے بھاجپا کو چاروں اسمبلی سیٹوں پردھول چٹادی

مغربی بنگال ضمنی انتخابات : ٹی ایم سی نے بھاجپا کو چاروں اسمبلی سیٹوں پردھول چٹادی

کولکاتہ:مغربی بنگال کی چار اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس نے یکطرفہ جیت حاصل کرلیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ٹی ایم سی نے چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹی ایم سی نے گوسابا، دن ہاٹا، کھرداہ اور شانتی پور اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ترنمول کانگریس کے امیدوار سبرت منڈل نے گوسابا اسمبلی سیٹ پر 1,43,051 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے ،جبکہ دن ہاٹا میں ٹی ایم سی امیدوار اُدین گوہا نے اپنے حریف کو 1,64,089 ووٹوں سے شکست دی، اسی طرح پارٹی کے امیدوار شوبھندیو چٹواپادھیائے نے کھرداہ اسمبلی سیٹ پر 93,832 ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ شانتی پور اسمبلی سیٹ پر ترنمول امیدوار برج کشور گوسوامی نے بی جے پی امیدوار نرنجن بسواس کو 64,675 ووٹوں سے شکست فاش دی۔مکمل نتائج آنے سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے چار امیدواروں کو ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہاکہ چاروں امیدواروں کو اس جیت پر مبارکبادپیش کرتی ہوں، یہ عوام کی جیت ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال کے عوام جھوٹے پروپیگنڈے اور نفرت کی سیاست پر ہمیشہ ترقی اور اتحادکو انتخاب کرتے ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...