Powered By Blogger

پیر, نومبر 15, 2021

مکمل لاک ڈاون کے لیے تیار۔ عدالت میں دہلی سرکار کا حلف نامہ

مکمل لاک ڈاون کے لیے تیار۔ عدالت میں دہلی سرکار کا حلف نامہ

دہلی:دہلی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آلودگی کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سپریم کورٹ نے آلودگی کے مسئلہ پر مرکز اور دہلی حکومت کی سخت سرزنش کی ہے۔ آلودگی کے معاملے پر سماعت کے دوران عدالت نے دونوں حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ آلودگی کو روکنے کے لیے جلد از جلد سخت اقدامات کریں۔

عدالت نے دہلی حکومت سے کل تک جواب طلب کیا ہے، جب کہ مرکزی حکومت کو ہنگامی اجلاس بلانے اور دہلی، پنجاب اور ہریانہ حکومتوں کو مل بیٹھ کر آلودگی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کو کہا گیا ہے۔

سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ دہلی اور شمالی ریاستوں میں اس وقت پرالی جلانا آلودگی کی بڑی وجہ نہیں ہے کیونکہ یہ آلودگی میں صرف 10 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کل شام تک جواب دینے کو کہا ہے کہ کون سی صنعتوں کو روکا جا سکتا ہے، کن گاڑیوں کو روکا جا سکتا ہے اور کون سے پاور پلانٹس کو روکا جا سکتا ہے اور اس وقت تک آپ متبادل بجلی کیسے فراہم کر سکتے ہیں؟۔

 سپریم کورٹ نے کہا کہ فضائی آلودگی کے لیے ٹرانسپورٹ، صنعتیں اور ذرائع نقل و حمل سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔ پرالی جلانا بھی کچھ علاقوں میں فضائی آلودگی کا باعث ہے۔

اس کے ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کا اثر کچھ وقت تک ہی پڑے گا۔ کیجریوال حکومت نے کہا کہ دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر خطے میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت ہے، تب ہی ایسے اقدامات کا اثر ہوگا۔

دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دہلی کو این سی آر کا حصہ مانے اور پورے این سی آر میں لاک ڈاؤن نافذ کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...