Powered By Blogger

ہفتہ, نومبر 06, 2021

قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے والے اللہ کے محبوب بندے ہیں

قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے والے اللہ کے محبوب بندے ہیں

ارحم نظمی کے تکمیل قرآن کریم کے موقع پر منعقد تقریب میں مفتی وقاص ہاشمی کاخطاب
دیوبند،6؍ نومبر(سمیر چودھری؍اردودنیانیوز۷۲)
محلہ ابوالمعالی میں واقع مدرسہ مدینۃ العلم میں تقریب ختم کلام اللہ کے موقع پر منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی وقاص ہاشمی نے قرآن کریم کی عظمت اور افضیلت پر روشنی ڈالی۔ کفیل الرحمن نظمی کے بیٹے ارحم نظمی کے کلام اللہ مکمل کرنے کی تقریب میں انہوںنے کہا کہ قرآن کی تعلیم دینے والا اور حاصل کرنے والا دونوں کا ہی اللہ کے محبوب بندوں میں شمار ہوتا ہے ۔ انہوںنے حاضرین کی توجہ تعلیم اور دین کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آج ہماری جملہ پریشانیوں کا سبب دین سے دوری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے کتنے ہی بھائی بہن قرآن کریم تک پڑھنا نہیں جانتے ، نمازوںکی طرف ان کی توجہ نہیں ہے ، اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے سے کوسوں دور ہیں۔ اسی واسطے امت مسلمہ پر چاروں جانب سے عرصہ حیات تنگ کیاجارہاہے۔ مفتی وقاص نے کہاکہ ہمیں اپنے عقائد اور اعمال کی درستگی کی فکرکرنی چاہئے ۔ جب تک دین کی محبت اور اس کے تئیں رغبت ہمارے اندر پیدا نہیں ہوگی اس وقت تک سیدھا راستہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اندر قرآن سیکھنے ، دین سیکھنے اور نماز پڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا تبھی آنے والی نسلیں دینی ماحول میں تربیت پاسکیں گی ۔ اس موقع پر مدرسہ کے استاذ قاری مظاہر نے حاضرین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن سیکھنے کے لئے مدارس اورمکاتب میں بھیجیں ۔ انہوں نے اسکول جانے والے طلبہ سے بھی مخاطب ہوکر کہاکہ اسکول سے فارغ وقت نکال کر قرآن کو سیکھنے کا اہتمام کریں ۔ اس موقع پر ربیع ہاشمی، عاطف ہاشمی، ذاکر ،راشد قیصر، حافظ نصر الٰہی، رفیع، عبداللہ راہی، مظہر نامی، فہمی، طلحہ وغیرہ موجود رہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...