Powered By Blogger

ہفتہ, نومبر 06, 2021

بریکنگ نیوزووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج ضرورکرالیں ، حق رائے دہی جمہوریت کی بقا وتحفظ کا سرچشمہ ہے : مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی

بریکنگ نیوزووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج ضرورکرالیں ، حق رائے دہی جمہوریت کی بقا وتحفظ کا سرچشمہ ہے : مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمیکانپور(پریس ریلیز)ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج وتصحیح کا کام جاری ہے، آج اتوار کا دن ہے اس موقع پر سبھی پولنگ بوتھوں پر بی ایل او موجود رہیں گے جن لوگوں نے اب تک اپنے ناموں کا اندراج نہیں کرایا ہے یا غلط اندراج کو درست نہیں کرایا ہے وہ بوتھوں پر جاکر فارم بھرکر اندراج یا تصحیح کا کام ضرور کرالیں اور جو لوگ دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان کے نام کٹوادیں اور کوشش کریں کہ 18برس کے ہونے والے لڑکے ولڑکیوں میں کوئی بھی چھوٹنے نہ پائے۔ حق رائے دہی جمہوریت کی بقا وتحفظ کا سرچشمہ ہے اس کی اہمیت وافادیت اور اس کے دور رس نتائج کو سمجھیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کیا۔ مولانا عبداللہ قاسمی نے کہا کہ ووٹ دینا ہمارا جمہوری حق ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس جمہوری ملک میں ہمیں ووٹ دینے کا حق حاصل ہے، مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ووٹر لسٹ میں ہمارا نام موجود ہو۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرائیں، جس کے لئے رہائش اور شناختی ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن کا وضع کردہ فارم بھرنا ہوتا ہے، جس کے بعد ووٹر لسٹ میں نام شامل ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی یہ مہم وقتاً فوقتاً ایک مخصوص مدت کے لئے شروع کی جاتی ہے۔ اس بار یہ مہم یکم/نومبر 2021 سے 30/نومبر 2021 تک جاری ہے۔ ان ایام کے دوران ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج اور تصحیح کا کام کیا جارہا ہے۔ جن حضرات کا ووٹنگ لسٹ میں نام نہیں ہے، غلط درج ہوگیا ہے، شناختی کارڈ نہیں ہے، کھو گیا ہے یا خراب ہوگیا ہے، یا جن کی عمر 18/سال مکمل ہوگئی، ایسے تمام حضرات ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج یا تصحیح کراسکتے ہیں نیز شناختی کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔آج مورخہ7نومبر بروزاتوار ہے اس موقع پر سبھی ووٹنگ بوتھوں پر حکومت کی طرف سے بی ایل او موجود رہیں گے جو حضرات ابھی تک اپنے ناموں کا اندراج یا تصحیح کا کام نہیں کراسکے ہیں وہ ضرور اس کام کو انجام دے لیں۔حکومت کی مقرر کردہ تاریخ ختم ہو جانے کے بعدیہ کام انتہائی مشکل سے ہوتاہے۔ مولاناعبد اللہ قاسمی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت رہتے ہوئے بیدارہوجائیں سارے ضروری کام چھوڑ کر اندراج کا کام ضرور کروائیں چاہے اس کے لئے ایک،دودن کے لئے دکان بند کرنی پڑے یا چھٹی لینی پڑے، مولانا نے صوبہ اترپردیش کے تمام اضلاع کے جمعیۃ کے عہدیداران واراکین سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹر لسٹ میں اندراج کے کام کے لئے آمادہ کریں اور حتی المقدور اس کام میں ان کی مدد کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...