ایمیزون سے پاسپورٹ کور کا آرڈر کرنے پر کمپنی نے کور کے ساتھ کسی اور کا پاسپورٹ بھیج دیا
پہلے تو اس شخص نے اسے ڈمی پاسپورٹ سمجھا لیکن بعد میں جب اس نے غور سے دیکھا تو اس شخص کے ہوش اڑ گئے۔کیونکہ یہ ایک اصلی پاسپورٹ تھا تفصیلات کے مطابق ضلع وایناڈ کے کنیامبیٹا گاؤں کے رہنے والے متھن بابو نے 30 اکتوبر کو ای کامرس کمپنی ایمیزون سے پاسپورٹ کور کا آرڈر کیا تھا۔ دو دن بعد پاسپورٹ کور کی ہوم ڈیلیوری کمپنی کی جانب سے ان کے گھر پر کی گئی لیکن کور کے ساتھ اصلی پاسپورٹ بھی موجود تھا۔ متھن بابو نے پہلے تو اسے ڈمی پاسپورٹ سمجھا، لیکن جب اس نے اسے غور سے دیکھا تو یہ پڑوسی ضلع تھرسور کے محمد صالح نامی شخص کا تھا۔
متھن بابو نے کے مطابق محمد صالح نے پہلے ایمیزون سے پاسپورٹ کور کا آرڈر دیا تھا لیکن اس کے بعد شاید صالح نے کور میں پاسپورٹ رکھ کر دیکھا اور اسے کور پسند نہیں آیا۔جس پر اس نے اسے واپس کر دیا۔ اس دوران وہ اپنا پاسپورٹ نکالنا بھول گیا۔اور کمپنی نے یہ آرڈر متھن بابو کو بھیج دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے متھن بابو نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ اطلاع کمپنی کے کسٹمر کیئر کو دی تو جواب آیا کہ وہ آئندہ اس کا خیال رکھیں گے۔ اس کے بعد اس نے دستاویز پر دیے گئے پتے کی بنیاد پر پاسپورٹ کے مالک محمد صالح سے رابطہ کیا اور پاسپورٹ ان کے حوالے کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں