Powered By Blogger

پیر, نومبر 08, 2021

#تعلیمی ترقی اور انصاف کی راہ کو آسان بنانا امارت شرعیہ کی اولین ترجیحات مولانا محمد شمشاد رحمانی

#تعلیمی ترقی اور انصاف کی راہ کو آسان بنانا امارت شرعیہ کی اولین ترجیحات  مولانا محمد شمشاد رحمانی 

امارت شرعیہ ملت کا ایک عظیم سرمایہ ہے، اس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ملت کی فلاح وبہبود اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے مختلف جہتوں سے جو کوششیں کی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، اس وقت بھی امارت شرعیہ حالات اور ملت کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ سرگرم سفر ہے، اس وقت کے موجودہ امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کی سربراہی میں امارت شرعیہ کے تمام شعبوں کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا کام جاری ہے خاص طور پر حضرت امیر شریعت کی توجہ تعلیم وارا لقضاء کے نظام کو وسعت دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ تینوں صوبوں کے اندر تعلیمی اور دارالقضاء کے نظام کو پھیلانے کی عملی جدوجہد جاری ہے،   اس وقت رانی گنج میں میری حاضری اسی مناسبت سے ہوئ ہے امید ہے کہ علاقہ کے تعاون سے اور امارت شرعیہ کی فکر مندی سے یہاں جلد ہی اسکول کا قیام عمل میں آۓ گا، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ  بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نے مورخہ 8 نومبر 2021 کو شہر رانی گنج ضلع ارریہ میں اسکول کے تعلق سے منعقد علاقہ کے خواص کے درمیان کیا، انہوں نے موجودہ امیر شریعت کے تعلیمی تجربات اور ہمہ جہت سوچ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ علاقہ کے مسلمان مستعد رہیں تو ان شاء اللہ کام بہت جلد آگے بڑھے گا، موصوف نے اس موقع پر مؤثر دعاء فرمائ اس میٹنگ میں امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد سہراب ندوی، قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ مفتی محمد عتیق اللہ رحمانی، قاری ارشاد رحمانی کے علاوہ شہر رانی گنج اور اطراف کی آبادی ڈومریا، رام پور، حسن پور، ڈاک بنگلہ، جگتہ وغیرہ کے معززین نے شرکت کی،مفتی نعیم، مکھیا توحید، اکبر علی، مولانا شفیع، قاری حسیب، مفتی دلشاداحمد، مفتی جمشید، مفتی مشرف، مولانا مجاہد، علی انور  اسکول،وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...