Powered By Blogger

ہفتہ, دسمبر 04, 2021

ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے پر 100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا ہدف : مودی

ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے پر 100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا ہدف : مودی
دہرادون:
 وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان جدید انفراسٹرکچر پر 100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ارادے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی پالیسی رفتار، طاقت، کام سے دوگنا یا تین گنا تیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور رابطوں کی ترقی خطے میں سیاحت، زیارت اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں کی ترقی کا باعث بنتی ہے، معیشت مضبوط ہوتی ہے۔
مسٹر مودی یہاں اسمبلی انتخابات کی سمت بڑھ رہے اتراکھنڈ میں 18000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اتراکھنڈ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ یہاں کی حکومت 'ان اسکیموں کو زمین پر لا رہی ہے'۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس صدی کے آغاز میں اس وقت کے اٹل بہاری واجپئی کی حکومت نے ہندوستان میں رابطے بڑھانے کی مہم شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ واجپئی حکومت کے دوران شروع کی گئی ہائی وے ڈیولپمنٹ مہم کو بعد کی حکومت نے تتر بتر کر دیا۔
انہوں نے کہا، "لیکن ان کے بعد ملک میں 10 سال ایسی حکومت رہی ، جس نے ملک کا قیمتی وقت برباد کیا، دس سال تک ملک میں انفراسٹرکچر کے نام پر گھپلے ہوتے رہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے انفراسٹرکچر کی ترقی کے کام کو ایک بار پھر تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''ہم نے ملک کو ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے دگنی محنت کی اور آج بھی کر رہے ہیں۔
آج مجھے بہت خوشی ہے کہ دہلی-دہرا دون اقتصادی راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس سے باغپت سے لے کر شاملی تک اتراکھنڈ اور دہلی کے درمیان واقع اضلاع میں اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ ہائی وے پراجیکٹ تیار ہو جائے گا تو دہلی سے دہرادون کے سفر میں لگنے والا وقت تقریباً آدھا رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیدار وادی اس حقیقت کی ایک مثال ہے کہ سڑک کے رابطے میں اضافہ سیاحت اور یاترا میں تیزی کا باعث بنتا ہے۔ کیدارناتھ سانحہ سے پہلے 2012 میں پانچ لاکھ 70 ہزار لوگوں نے درشن کئے تھے ۔ اس وقت یہ ایک ریکارڈ تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...