Powered By Blogger

منگل, جنوری 11, 2022

یہ الیکشن اب 80 ( ہندو ) بمقابلہ 20 ( مسلم ) فیصد کے درمیان : یوگی آدتیہ ناتھ

یہ الیکشن اب 80 ( ہندو ) بمقابلہ 20 ( مسلم ) فیصد کے درمیان : یوگی آدتیہ ناتھلکھنؤ : یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ انتخاب 80 بمقابلہ 20 فیصدکا ہوگا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ بتائے گئے اعداد و شمار تقریباً اتر پردیش میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے تناسب سے میل کھاتے ہیں، جہاں اگلے ماہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔راجدھانی لکھنؤ میں ایک پرائیویٹ نیوز چینل کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں اتر پردیش کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے برہمن ووٹوں سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ''الیکشن اس سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے ، اب یہ الیکشن 80 بمقابلہ 20فیصد کا ہے''۔پروگرام کے میزبان نے پھر کہا کہ اویسی نے کہا ہے کہ وہ 19 فیصد ہیں۔ اسد الدین اویسی، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اورحیدرآباد کے ایم پی ہیںیوگی آدتیہ ناتھ نے میزبان کے سوال کا مختصر جواب دیا۔چیف منسٹر یوگی نے کہاکہ لڑائی اب 80 اور 20فیصد کی ہوچکی ہے، جو لوگ گڈ گورننس اور ترقی کی حمایت کرتے ہیں وہ 80 فیصد بی جے پی کے ساتھ ہیں اور جو کسان مخالف ہیں، ترقی مخالف ہیں، غنڈوں، مافیا کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ 20 فی صد اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...