یوگی کو ٹکٹ تک نہیں دے رہی ہے بی جے پی : اکھیلیش
انہوں نے یہ بات ایک پروگرام میں کہی جس میں وہ حصہ لینے آئے تھے ، انہوں نے صحافیوں سے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ یوگی بی جے پی کے رکن ہی نہیں ہیں۔
پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں لاپرواہی کے معاملے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اکھیلیش نے کہا کہ پنجاب حکومت کو مودی کو جائے ریلی تک جانے دینا چاہیے تھا۔ جس سے انھیں خالی کرسیوں کو دیکھ کر پنجاب میں بی جے پی کی صحیح صورتحال کا پتہ چل جاتا۔
مسٹر یادو نے بی جے پی پر جھوٹے اشتہارات سے عوام کو ورغلانے کا الزام عائد کیا۔ اکھیلیش نے کہا کہ ایس پی حکومت کے منصوبوں کو اپنے منصوبے قرار دے کر بی جے پی عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر چُھٹّہ جانور سے کسان اور راہگیر پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں پریشان کسانوں، نوجوانوں، غریب اور محروم خاندانوں سے بی جے پی کو 'جن معافی یاترا' نکال کر معافی مانگنی چاہیے۔
اترپردیش سے غنڈہ راج ختم کرنے کے بی جے پی کے دعوے پر اکھیلیش نے کہا کہ یوگی حکومت ضلع کے مافیاؤں کی فہرست جاری کیوں نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہٹلر کی حکومت میں 'پروگینڈہ منسٹر' ہوتا تھا لیکن یہاں تو پوری بی جےپی ہی 'پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہے۔
ایس پی کے صدر نے قبول کیا کہ اپنی حکومت کی ترقیاتی کاموں کو عوام تک پہنچا پانے میں ناکام رہنے کے سبب ایس پی 2017 میں حکومت بنانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سے بے حال عوام اس بار 2022 میں اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں