جمعیۃ علماء ہند کا اعلان - پابندی کی مخالفت کرنے والی طالب علم مسکان خان کو 5 لاکھ دیے جائیں گے
جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کرناٹک کے اُڈپی کے مہاتما گاندھی کالج کی بی بی مسکان خان کو پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان۔ بی بی مسکان نے منگل کو کالج میں حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات کے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے مذہبی نعرے لگائے تھے۔ مولانا مدنی نے کہا ہے کہ ملک کی بیٹیوں کو اپنے آئینی اور مذہبی حقوق سے آگاہ ہونا چاہیے۔بی بی مسکان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی حقوق کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کیونکہ جو لوگ ملک کے آئین پر عمل کرتے ہیں، خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، انہیں برابر کے حقوق حاصل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں