Powered By Blogger

منگل, مارچ 01, 2022

شب معراج میں نمازوں و عبادات کا خشوع و خصوع سے اہتمام

شب معراج میں نمازوں و عبادات کا خشوع و خصوع سے اہتمامجلسوں کا بھی اہتمام ۔ امت مسلمہ کو شب معراج کے پیام کو زندگیوں کا حصہ بنانے کی تلقین
حیدرآباد 28 فبروری ( اردو دنیا نیوز ۷۲) شب معراج کا آج شہر میں خشوع و خضوع کے ساتھ اہتمام کیا گیا ۔ مساجد میں خصوصی نمازوں و عبادات کا اہتمام کیا گیا ۔ مساجد پر روشنی کا انتظام کرتے ہوئے انہیں بقعہ نور بنایا گیا ۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی جلسہ شب معراج کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں علماء کرام ' مفتیان عظام اور مشائخین نے خطاب کیا ۔ تاریخی مکہ مسجد میں مصلیان کرام کا سب سے بڑا مجمع دیکھا گیا جو نماز عشاء میں شریک تھا ۔ اس کے علاوہ شہر کی دوسری بڑی مساجد اور تقریبا سبھی مساجد میں نمازوں میں مصلیان کرام کی خاصی تعداد شریک رہی ۔ شہر کے مختلف مقامات اور مساجد میں منعقدہ جلسہ ہائے شب معراج سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام و مشائخین و مفتیان عظام نے امت مسلمہ کو تلقین کی کہ وہ شب معراج کا اہتمام کرتے ہوئے اس کے پیام کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس رات میں ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آسمانی دنیا کے سفر کے دوران دنیاوی خرافات کے عواقب کا نظارہ کروایا گیا ۔ غیبت ' چغلی ' جھوٹ ' سود خوری جیسے گناہوں پر ملنے والی ہیبتناک سزاوں کا ہمارے آقا ﷺکو مشاہدہ کروایا گیا اور پھر ہمیں ہمارے نبی ؐ کے ذریعہ نماز کے تحفہ سے اللہ تبارک و تعالی نے سرفراز فرمایا ۔ ہمیں نہ صرف نماز کے تحفہ کا ذکر کرنا چاہئے بلکہ اس کی اہمیت کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ ہماری اپنی زندگیوں میں نماز کو قائم کرنے کیلئے سبھی کو تہئیہ کرلینا چاہئے ۔ علماء کرام نے فرمایا کہ کفر اور ایمان کے درمیان فرق صرف نماز ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ ہم وقتی طور پر جذباتیت کا شکار تو ہو جاتے ہیں لیکن ہم نماز کی فرضیت سے غافل ہوگئے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں مثبت اور بہتر تبدیلی لانی ہے تو ہمیں نماز کا پابند ہونا چاہئے اور دوسری برائیوں سے جس کی تلقین ہمارے نبی ﷺنے فرمائی ہے اجتناب کرنا چاہئے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...