Powered By Blogger

جمعہ, مارچ 11, 2022

پنجاب نے کمال کردیا اروند کجریوال شاندار جیت پر عوام سے اظہار تشکر

پنجاب نے کمال کردیا اروند کجریوال شاندار جیت پر عوام سے اظہار تشکر دہلی :عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروندکجریوال نے پنجاب میں پارٹی کی شاندار جیت کے لیے ریاست کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیاہے۔اروند کجریوال نے کہاہے کہ پنجاب کے لوگوں نے کمال کیاہے۔ہم سب آپ سے پیارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ سکھبیر بادل، امریندر سنگھ، نوجوت سدھو اور چنی صاحب سب ہار گئے۔ انہوں نے کہاہے کہ پنجاب میں آپ کی جیت سے شہید اعظم بھگت سنگھ کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ عاپ سربراہ نے کہاہے کہ ہم میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج بنائیں گے۔ ایسی صورت حال میں ہم طلباء کو یوکرین نہیں جانا پڑے گا۔یوپی میں انقلاب تھا۔ اب پنجاب میں انقلاب آگیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پورے ملک میں انقلاب برپا کیا جائے۔ انہوں نے تمام خواتین، نوجوانوں اور کسانوں سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...