دیوبند سے مولانا عمیر مدنی کو شکست بی جے پی کے برجیش سنگھ کامیاب
لکھنو_ 10 مارچ ( اردو لیکس) اترپردیش کے دیوبند اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار برجیش سنگھ نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے کارتیکہ رانا کو 7104 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ برجیش سنگھ کو 93890 ووٹ ملے جبکہ کارتیکہ رانا 86786 ووٹ حاصل کر سکے۔ بہوجن سماج پارٹی کے چودھری راجندر سنگھ 52732 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مولانا عمیر مدنی کو صرف 3501 ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کے راحت خلیل کو صرف 1096 ووٹ ملے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دیوبند مسلم اکثریتی حلقہ ہے۔ بی جے پی کے جیتنے والے امیدوار برجیش سنگھ کو 38 فیصد ووٹ ملے جبکہ سماج وادی پارٹی کے کارتیکہ رانا نے 35 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
دیوبند اسمبلی حلقہ میں مسلمانوں کی آبادی 40 فیصد ہے۔ دیوبند سہارنپور ضلع میں ہے اور یہ دارالعلوم دیوبند کے لیے جانا جاتا ہے، جو ہندوستان کے سب سے زیادہ بااثر اسلامی مدارس میں سے ایک ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں