بہار کے کئی اضلاع میں بارش ، آندھی ، اولے گرے ،
پٹنہ ،22مئی (اردو دنیا نیوز۷۲)۔ دارالحکومت پٹنہ سمیت بہار کے بیشتر اضلاع میں اتوار کے روز پری مانسون بارش ہوئی ہے۔ اس دوران تیز آندھی چلنے کے ساتھ اولے بھی گرے ہیں۔ کئی مقامات پر آسمانی بجلی بھی گرے ہیں۔ اس دوران کہیں درخت تو کہیں بجلی کے پول اکھڑ گئے۔ سیتامڑھی اور بتیا میں صبح سے تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اورنگ آباد کے کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ اولے گرے ہیں۔ بہار میں دو تین دن کے لئے آندھی ۔ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہوا کی رفتار 30 سے 40 کیلو میٹر فی گھنٹے رہنے کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی حصوں میں کئی مقامات پر اور شمال مغربی شمالی وسطی جنوب مشرقی حصے میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی ہے۔ پٹنہ میں بھی رات بھر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ پٹنہ کے موسمیاتی مرکز کے سنجے کمار کا کہنا ہے کہ راجستھان سے آسام کی طرف ایک گرت گزر رہی ہے۔ اس لیے ریاست کے شمالی حصے میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بالخصوص سرحدی اضلاع میں مزید بارشیں ہوں گی۔ بہار میں اس وقت ہونے والی بارش پری مانسون ہے۔ مانسون کے اب بہار پہنچنے میں دو سے تین ہفتے کا انتظار ہو سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں