آج سے بہار میں چلے گی لمبی دوری کی ٹرینیں 243 ٹرینیں منسوخپٹنہ ، 21 جون (
اردو دنیا نیوز۷۲)۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں طلباء کے احتجاج کا شکار ہونے والی ریلوے نے آج سے لمبی دوری کی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مسافروں کو بھی راحت ملی ہے۔طلباء کے احتجاج کے دوران ایسٹ سنٹرل ریلوے کو پہنچنے والے بڑے نقصان کی وجہ سے ریلوے نے بورڈ سے فی الحال 60 فیصد ٹرینیں چلانے کی اجازت مانگی ہے۔ بورڈ نے ان میں سے زیادہ تر ٹرینوں کو چلانے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ اجازت کے بعد تیجس راجدھانی اور سمپرن کرانتی ایکسپریس پیر کے روز راجندر نگر ٹرمینل سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے دہلی کے لیے روانہ ہوئیں۔ راجدھانی اور سمپرن کرانتی کے علاوہ، ساؤتھ بہار ایکسپریس ، ہواڑہ ایکسپریس ، کامکھیا ایکسپریس ، ایل ٹی ٹی ممبئی ایکسپریس ، راجندر نگر-بانکا ٹرین ، داناپور-بنگلورو ایکسپریس اور داناپور-پونے ایکسپریس ٹرینیں بھی پیر کےروز شروع ہوئیں۔
افرادی قوت اور ریک کی کمی کی وجہ سے منگل کے روز بھی بہار سے چلنے والی 243 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوںکی آمدورفت بھی جلد شروع ہو جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر حاجی پور نے پیر کے روز ٹرین آمدورفت کے انتظامات کے لیے برین سٹارمنگ کی تھی اور تمام ریلوے ڈویزنوں کو زون کی طرف سے ٹرینوں کے ریک دستیاب کرنے کی ہدایت کی تھی۔ داناپور ریلوے ڈویزن کے مختلف محکموں کے ملازمین کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے بعد تیجس راجدھانی اور سمپرن کرانتی ایکسپریس کل دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں