بہار کے پورنیہ میں سڑک حادثہ 9کی موتپٹنہ ، 11 جون (اردو دنیا نیوز۷۲)۔ بہار کے پورنیہ ضلع کے بائیسی سب ڈویزن کے انگڑھ او پی کے کنجیا پرائمری اسکول کے قریب جمعہ کی دیر رات ڈیڑھ بجے سڑک حادثے میں نو لوگوں کی موت ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ تلک تقریب تارا باڑی سے واپس اپنے گاؤں کشن گنج کے نونیا لوٹ رہے تھے۔
راستے میں ان لوگوں کی اسکارپیو پانی سے بھرے گڑھے میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ جبکہ ایک دیگر کا علاج کے دوران موت ہوگی ۔اسکارپیو میں کل 11 لوگ سوار تھے ۔ حادثے میں جان گنوانے والوں میں سبھی آپس میں رشتہ دار تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں