Powered By Blogger

اتوار, جون 05, 2022

گستاخانِ رسالتﷺ بھاجپا سے برخاست گیند قائدین کے پالے میں

گستاخانِ رسالتﷺ بھاجپا سے برخاست گیند قائدین کے پالے میں 
الحمدللہ ایک اچھی خبر آرہی ہے کہ ابھی ابھی بھارتیہ جنتا پارٹی نے گستاخِ رسولﷺ نوپور شرما کو بھاجپا کی پرائمری ممبرشپ کےساتھ پارٹی سے برخاست کردیاہے، یہی اپڈیٹ ملعون اور دریدہ دہن نوین جندل کے متعلق بھی ہے 
 عالمی پریشر کام کرگیا ہے، کیونکہ عالمِ عرب پوری طرح سے مودی سرکار کےخلاف بھڑک اٹھا ہے اور عربی دنیا میں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل پڑی ہے، اس بیداری کے لیے کام کرنے والے ہر عاشقِ رسولﷺ کو سلام ! 
 لیکن اب یہاں سے ترجیحی طورپر قائدین کی ذمہ داری شروع ہوتی ہے، نوپور شرما اور نوین جندل نے علانیہ طورپر اللہ کے رسولﷺ کی ناموس اور امّاں عائشہؓ کی عفت پر بحیثیت بھاجپا لیڈر حملہ کیا تھا لیکن اب وہ دونوں ملعون بھاجپا کے ممبر نہیں رہےہیں، یہاں تک کی لڑائی غیّور اسلامی برادری نے لڑی، اب اس کے آگے کم از کم ملّی قیادتیں میدان سنبھال لیں، نوپور شرما اور نوین جندل کو جیل بھجوا کر ایک سخت ترین مثال قائم کریں جس سے کہ آئندہ چھٹ بھیّے سنگھیوں کو اللہ کے رسولﷺ پر بھونکنے کی جسارت نہ ہوسکے، 
 جمعیۃ علمائےہند، بریلوی سنّی قائدین، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور جماعتِ اسلامی ہند کے ذمہ داران اگر متحدہ طورپر اس کے لیے کوششیں کریں تو آئندہ گستاخئ رسالتﷺ جیسے تکلیف دہ واقعات رونما. نہیں ہوں گے، 
 کلمہ پڑھنے کےبعد مسلمانوں پر اللہ کے رسولﷺ کی ناموس کی حفاظت ایک اہم ترین اور حسّاس فریضہ ہے، اگر وہ ناموسِ رسولﷺ اور ناموسِ امہات المومنین سے بےحِسی برتیں گے تو اللہ کے غضب کو دعوت دیں گے، اسلیے میں پھر سے اپیل کروں گا کہ گستاخئ رسالتﷺ کےخلاف اتنے مراحل عام مسلمانوں، عربی ممالک کے پریشر اور نوجوانوں کی تڑپ سے عبور ہوئے ہیں، معاملہ ان گستاخوں کےخلاف بیان جاری کرنے کےبعد ان کی پارٹی سے برخاستگی تک جاپہنچا ہے، یہ سب بھاجپا جیسی انتہائی مسلم دشمن پارٹی کو کرنا پڑرہا ہے تو سوچیے کتنا پریشر بنا ہوگا اب گرفتاری کا مرحلہ ہے جسے قیادت پر فائز حضرات اگر چاہیں تو انجام دےسکتے ہیں، پکا پکایا کھانا ہے صرف تناول کرنا ہے اور پھر شاباشی بھی ملے گی _
✍: سمیع اللہ خان
ksamikhann@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...