گھر میں لگی آگ میں زندہ جلے میاں ۔ بیوی
آگ میں جھلسے 38 سالہ دلار چند کی بھی حالت تشویشناک
موتیہاری ، 28 جون (اردو دنیا نیوز۷۲) ۔ضلع کے پٹاہی بلاک علاقہ میں واقع ننفروا پنچایت کے وارڈ نمبر -6 کے ایک مکان میں پیر کی دیر رات آگ لگنے کے واقعہ میں شوہر اور بیوی زندہ جل گئے ۔ مرنے والوں میں 60 سالہ گنیش مہتو اور 55 سالہ گنگاجلی دیوی بتائی جاتی ہے۔ جبکہ گھر کا ایک فرد 38 سالہ دلار چند مہتو شدیدطور سے جھلس گئے ۔ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
آتشزدگی کے واقعہ میں اشیائے خوردونوش سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گنیش مہتو ایک معذور شخص تھا۔ پیر کی دیر رات ان کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی ۔ ان کی بیوی گنگاجلی دیوی اپنے شوہر کو بچانے آئی۔ لیکن دونوں آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ آگ کے شعلے اتنے زوردار تھے کہ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے آگ نے پورے گھر کو اپنی زد میں لے لیا۔حالانکہ اس کی اطلاع پر محکمہ فائر ڈ کی ٹیم گاؤں والوں کے پاس پہنچ گئی۔ ٹیم نے واٹر کینن کے ذریعے آگ پر قابو پالیا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد گاؤں والے حیران رہ گئے۔ واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سرکل افسر سوربھ کمار نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد گاؤں والے خوفزدہ ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں