ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی حد دوگنی کردی
نئی دہلی،۔ انڈین ریلوے نے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آی آرسی ٹی) کی ویب سائٹ یا ایپ کے ذریعے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی حد کو دوگنا کر دیا ہے۔انڈین ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایسی صارف آئی ڈی جو آدھار سے لنک نہیں ہے ، ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹوں کی بکنگ کی حد کو بڑھا کر 12 ٹکٹوں تک کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، آدھار سے لنک یوزر آئی ڈی کے ذریعہ ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹوں کی حد کو 24 ٹکٹوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے بک کئے جانے والے ٹکٹ کے ایک مسافرکے آدھار کے ذریعے تصدیق کرنا ہوگا۔
فی الحال، انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی ) کی ویب سائٹ یا ایپ پر ایسی یوزر آئی ڈی سے جو آدھار سے لنک نہیں ہیں ، ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹس آن لائن بک کیے جاسکتے ہیں، جب کہ آدھار سے لنک آئی ڈی کے ذریعہ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا ایپ پر ایک مہینے میںایک یوزر آئی ڈی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹ آن لائن بک کیے جا سکتے ہیں۔ بک کئے جانے والے ٹکٹ میں ایک مسافرکی آدھار کے ذریعے تصدیق کرنا ہوتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں