(اردو دنیا نیوز۷۲)
محرم الحرام حقائق، فضائل اور خرافات و بدعات کے عنوان پر سلسلہ وار پروگرام مورخہ 27/ جولائی 2022 مقام جامع مسجد دھنپورہ، ماشاءاللہ بہت کامیاب رہا پروگرام کی صدارت حضرت مولانا و مفتی محمد ارشد صاحب مظاہری استاذ حدیث دارلعلوم شیخ زکریا دیوبند نے کی مقرر خصوصی مولانا محمد نعمان صاحب قاسمی خطیب جامع مسجد جوکی ہاٹ نے محرم الحرام میں ڈھول ناچ اور مرسیہ کے متعلق لوگوں کو تفصیل سے بیان فرمایا اور بتایا کہ محرم الحرام کے مہینے میں صرف دو کام کرنے کے ہے نمبر ایک یوم عاشورہ کا روزہ دوسرا عاشورہ کے دن کھانے میں استطاعت ہونے پر وسیع کرنا، مفتی محمد سعود صاحب دلمال پور نے بھی تنظیم کی تعریف کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی گزارش کی مولانا مجیب الرحمٰن صاحب نے بھی محرم الحرام کے متعلق بیان فرمایا ،اور مفتی محمد اطہر حسین قاسمی نے تنظیم تحفظ شریعت کی تعریف اور دارالافتاء و دارالقضاء کے بارے میں بتایا،اور مولانا محمد طاہر دھنپورہ مقیم شولا پور نے بھی حضرت حسن وحسین کی سیرت مبارکہ بیان فرمایا، اور اس پروگرام میں تحفظ شریعت کے اکثر علماءکرام موجود رہے عبدالوارث مظاہری سکریٹری تحفظ شریعت، قاری عبدالقدوس، مولانا تنزیل الرحمن قاری مظفر صبا، مولانا محمد منہاج، مولانا محمد امتیاز مظاہری ،وغیرہ موجود رہے اور مفتی محمد ارشد صاحب مظاہری نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا، آخیر میں مولانا محمد کونین صاحب مظاہری کی دعاء پر مجلس اختتام ہوئی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں