تنظیم تحفظ شریعت ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی کی جانب سے ماہِ محرم الحرام کے حقائق، فضائل اور خرافات و بدعات کے عنوان سے پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے
(اردو دنیا نیوز ۷۲)
. ان پروگراموں کا مقصد اصلیہ بالکل صاف اور واضح ہے. عوام الناس کو اس مہینے کے متعلق صاف صاف لفظوں میں حقائق کو بیان کرنا اور بتلانا ہے. چشمہ شریعت کو نچوڑ کر اس کا خلاصہ پیش کرنا ہے. کسی شاعر نے کہا ہے کہ " حقیقت روایات میں کھو گئی، یہ امت خرافات میں کھو گئی.
آج مدرسہ امدادالعلوم عیدگاہ ہردار بھیلا گنج کا پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی. جلسہ میں علاقائی علماء کے ساتھ ساتھ دور دراز سے علماء کرام تشریف لائے جنہوں نے مسلمانوں کی ایک جم غفیر کو خطاب کیا. پروگرام کے کنوینر جناب مولانا عبدالوارث مظاہری صاحب نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے ہر سال تقریباً دس سے پندرہ پروگرام خصوصاً ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر لوگوں میں ناواقفیت اور کم خواندگی ہے. پروگراموں کے تاریخوں کا تعین پہلے ہی کر دیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تاریخوں کا اعلان نکال دیا جاتا ہے جس سے لوگوں میں پہلے سے ہی مزاج بنا ہوا ہوتا ہے. اور شوق اور جذبہ کے ساتھ شریک ہر کر مثبت اثرات کے حامل ہوتے ہیں. ان پروگراموں سے عوام الناس میں محرم الحرام کے مہینے سے قبل ہی ایک حقیقی پیغام پہنچ جاتا ہے جس کے بہترین نتائج ملتے ہیں. آج کے پروگرام میں خصوصاً
حضرت مولانا محمد سلمان کوثر صاحب مظاہری دولت پور ، مولانا محمد طاہر صاحب مظاہری دھنپورہ ، مولانا محمد کونین صاحب مظاہری بارا استمبرار ، حافظ محمد عابد راہی ،مفتی محمد اطہر حسین قاسمی صاحب محمد پور مولانا محمد تنزیل الرحمن ، قاری مظفر صباء قاری محمد امتیاز ، قاری عبدالقدوس ، مولانا محمد مسری بارااستمبرار قاری محمد ابوذر غفاری مہتمم مدرسہ امداد العلوم عیدگاہ ہردار بھیلا گنج حافظ عبدالسلام ، مولانا محمد عابد صاحب مظاہری ، مولانا محمد منہاج ، اور تنظیم کے اکثر ممبران موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں