Powered By Blogger

اتوار, اگست 07, 2022

غمِ حُسینؑذکیؔ احمد(چندن پٹّی،دربھنگہ)

غمِ حُسینؑ
ذکیؔ احمد(چندن پٹّی،دربھنگہ)
(اردو دنیانیوز۷۲)
غمِ حُسینؑ وسیلہ تھا رہنمائی کا
بہانہ اس کو بناڈالا خودنُمائی کا
خلوصِ دل سے عزائے حُسینؑ برپا ہو
توحق ادا ہو محمدؑکی ہمنوائی کا
وہ سادہ لوح عزاداراب کہاں ملتے ہیں 
ہماراگریہ بھی باعث ہے جگ ہنسائی کا
نکل کے شوق سے کچھ مومنات بے پردہ
مذاق اُڑاتی ہیں زینبؑ کی بے روائی کا
حصولِ زرکا ذریعہ بنایا منبرکو
لبادہ اوڑھ کے حسینؑ کے فدائی کا
بندھی بندھائی ہوئی ذاکری کی اجرت میں 
گوارامجھ کو نہیں فرق اک پائی کا
زباں پہ تذکرئہ فقرِ بوذرؓوسلماں ؓ
مگرشہیدزرومال کی خدائی کا
میں ذکروفکر میں اپنا خیال رکھتاہوں 
مجھے خیال نہیں قوم کی بھلائی کا
ملول رہتے ہیں جب دوست آشنا مجھ سے 
میں کیسے دعویٰ کروں شہؑ سے آشنائی کا
ذکیؔ میں دعوئہ حُبّ حُسینؑ کرتا ہوں 
یہ اوربات ہے،دشمن ہوں اپنے بھائی کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مُرسلہ:
سلمان احمد
چندن پٹّی،دربھنگہ

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...