جمعیت علماء جلال آباد ضلع بجنور کے زیرِ اہتمام مسجد عمر فاروق ؓ متصل شیخ الاسلام منزل مدرسہ اختر العلوم جلال آباد میں پانچ روزہ اجلاس بعنوان سیرت النبی ﷺ،
اردو دنیا نیوز٧٢
جمعیت علماء جلال آباد ضلع بجنور کے زیرِ اہتمام مسجد عمر فاروق ؓ متصل شیخ الاسلام منزل مدرسہ اختر العلوم جلال آباد میں پانچ روزہ اجلاس بعنوان سیرت النبی ﷺ، حضرت قاری الطاف حسین صاحب دامت برکاتہم العالیہ مہتمم مدرسہ اختر العلوم جلال آباد کی صدارت اور حضرت قاضی عفان الحق صاحب قاضی شہر نجیب آباد و جلال آباد کی زیرِ سرپرستی اور حضرت مولانا شاہنواز صاحب مد ظلہ ناظم تعلیمات مدرسہ اختر العلوم جلال آباد کی زیرِ نگرانی منعقد ہو رہا ہے جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا ابنِ حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ امام و خطیب مسجد قاضیان جلال آباد و حضرت مفتی احمد شجاع صاحب دامت برکاتہم العالیہ مشترکہ طور انجام دیں گے
پروگرام 28ستمبر بروز بدھ سے شروع ہوکر 02اکتوبر بروز اتوار تک چلے گا
نوٹ عشاء کی نماز 8بجے ادا کی جائے گی
خطاب 28ستمبر بروز بدھ:حضرت مولانا آصف محمود صاحب خطیب اِن شاء اللہ مسجد چوہان بانگر دہلی
خطاب 29ستمبر بروز جمعرات:حضرت مولانا مفتی محمد عفان صاحب منصورپوری اُستاد حدیث جامع مسجد امروہہ
خطاب 30ستمبر بروز جمعہ: حضرت مولانا مفتی رفاقت صاحب ابو امامہ استادِ حدیث جامع مسجد امروہہ
خطاب یکم اکتوبر بروز ہفتہ: حضرت مولانا مصلح الدین صاحب اُستاد حدیث و فقہ دار العلوم دیوبند
خطاب 02اکتوبر بروز اتوار: حضرت مولانا مفتی عبد الرحمٰن صاحب نقشبندی مدظلہ العالیٰ استادِ حدیث مدرسہ شاہی مرادآباد
آپ حضرات سے شرکت کی پر زور اپیل کی جاتی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں