مسجد عمر فاروق متصل مدرسہ اختر العلوم جلال آباد میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ اجلاس بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیسری نشست اختتام پذیر ۔
الحمدللہ،
مسجد عمر فاروق متصل مدرسہ اختر العلوم جلال آباد میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ اجلاس بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیسری نشست اختتام پذیر ۔
حضرت قاری محمد قاسم شاملی دامت برکاتہم استاذ دار العلوم جامعہ الفلاح نجیب آباد کی تلاوت اور شاعر اسلام مداح خیر الانام حضرت مولانا محمد سعد صاحب سعد امروہوی دامت برکاتہم کی نعت سے پروگرام کا آغاز ہوا، مفتی محمد ذاکر شیخ الحدیث جامعہ عائشہ القدس جلال آباد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے
اِس نشست کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد رفاقت صاحب دامت برکاتہم العالیہ استادِ حدیث جامعہ اسلامیہ جامع مسجد امروہہ نے "آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدنی زندگی " کے عنوان پر پُر مغز اور سبق آموز خطاب کیا ۔
حضرت والا نے اپنے خطاب کے میں فرمایا کہ ہمیں اپنے آقا کی سیرت کو پڑھنے سمجھنے اور اس سے سبق حاصل کرکے اس کو اپنی زندگی میں لانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
حضرت والا کی مستجاب دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا ۔۔۔
اعلان: آج بہ تاریخ 01 اکتوبر 2022بروز سنیچر کی نشست کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مصلح الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ استاد فقہ و ادب دار العلوم دیوبند "آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی" پر روشنی ڈالیں گے۔
ان شاءاللہ
اپیل: آپ سے شرکت کی پُر خلوص درخواست ہے
انس حسامی بجنوری
خادم مدرسہ اختر العلوم جلال آباد بجنور
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں