Powered By Blogger

پیر, نومبر 21, 2022

بتاریخ ۲۱ربیع الثانی ۱۴۴۴ہجری بہ مطابق ۱۷ نومبر ۲۰۲۲عیسوی بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر ایک پروگرام بعنوان اصلاح معاشرہ برائے مستورات مدرسہ تجوید القرآن جگت چند پور عرف چلکیا پوسٹ بڑھا پور نگینہ ضلع بجنور میں منعقد ہوا* ۔

بتاریخ ۲۱ربیع الثانی ۱۴۴۴ہجری بہ مطابق ۱۷ نومبر ۲۰۲۲عیسوی بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر ایک پروگرام بعنوان اصلاح معاشرہ برائے مستورات مدرسہ تجوید القرآن جگت چند پور عرف چلکیا پوسٹ بڑھا پور نگینہ ضلع بجنور میں منعقد ہوا* ۔

اردو دنیا نیوز ٧٢

پروگرام کی صدارت *حضرت مولانا فخر الدین صاحب* دامت برکاتہم العالیہ اُستاد شعبہ عربی مدرسہ فخر العلوم گانوڑی نے سر انجام دی۔

جبکہ نظامت کے فرائض راقم الحروف کے سپرد کیے گئے

پروگرام کا آغاز بابرکت کتاب" قرآن کریم" کی آیتوں سے ہوا جن کو پڑھنے کی سعادت *حضرت قاری محمد تصور صاحب مظفرنگری* ناظم مدرسہ تجوید القرآن چلکیا نے حاصل کی

ہم سب کے آقا و مولا جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت و محبت پیش کرنے کی سعادت *حضرت قاری انتخاب عالم چلکياوی* استاذ مدرسہ تعلیم الاسلام فیضِ مکرم جمالپور بانگر نگینہ بجنور کے حصہ میں آئی۔

مہمانِ خصوصی کے خصوصی خطاب سے قبل گاؤں کے ہونہار اور فکر مند فرزند *حضرت مولانا محمد سرور صاحب* دامت برکاتہم العالیہ چلكیاوی کا زوردار خطاب ہوا جس میں انہوں نے پردے کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی خطاب کیا،

حضرت مولانا محمد سرور صاحب کے بیان کے بعد *مہمانِ خصوصی عالی قدر حضرت مولانا فخر الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ اُستاد شعبہ عربی مدرسہ فخر العلوم گانوڑی* نے اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا ، مولانا نے بڑی بےباکی کے ساتھ نہایت جامع بیان کیا،

اپنے بیان میں حضرت والا نے تین باتوں کی طرف زور دیا

*(۱)آپس میں ایک دوسرے کا مذاق بنانے سے بچیں ۔*

*(۲) ایک دوسرے پر عیب لگانے سے بچیں۔*

*(۳)ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکاریں۔*


اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین


پروگرام میں ایک کثیر تعداد میں ہماری مستورات نے شرکت کی ،


ہم تمام حضرات کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے آمین۔


پروگرام میں حضرت مولانا محمد ناصر صاحب امام مسجد عرفات چلکيا ،حضرت قاری عبد الحفیظ صاحب چلکیا ،حضرت قاری تصور حسین صاحب اُستاد مدرسہ فخر العلوم گانوڑی حضرت قاری محمد دانش صاحب مظفر نگر ، حضرت قاری حبیب صاحب چلكیا ، وغیرہ رونقِ اسٹیج رہے

*دعاء کریں کہ اللہ اس پروگرام کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے*

راقم الحروف

انس حسامی قاسمی چیلکیاوی

۲۱نومبر ۲۰۲۲ 

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...