Powered By Blogger

پیر, مارچ 06, 2023

گزشتہ چھبیس فروری 2023 کو دن کے گیارہ بجے گورنمنٹ آئیڈیل مڈل اسکول بھیروکھڑا پاتے پور ویشالی ،بہار ،

*اجالا میٹھی یادوں کا* 
==============================
                      ✍🏼 مظہرؔوسطوی  
Urduduniyanews72
  گزشتہ چھبیس فروری 2023 کو دن کے گیارہ بجے گورنمنٹ آئیڈیل مڈل اسکول بھیروکھڑا پاتے پور ویشالی ،بہار ، کے وسیع احاطے میں تنظیم ارباب ادب چاند پور فتح ویشالی کے زیر اہتمام ایک ساتھ تین کتابوں کا اجرا پروفیسر فاروق احمد صدیقی( صدر محترم ) ،ڈاکٹر عطاء عابدی (مہمان خصوصی) اور مہمان اعزازی جناب انوارالحسن وسطوی، جناب سید محمد مصباح الدین احمد، شری راما نند سنگھ ، انجینئر رام نریش شرما ، شری جوالہ ساندھ پشپ ، ڈاکٹر اویناش امن اور ڈاکٹر عارف حسن وسطوی(ناظم )کے ہاتھوں کیا گیا۔ ان میں ڈاکٹربدر محمدی کی کتاب "بنت فنون کا رشتہ مع تبصرہ وتجزیہ" ڈاکٹر رام نریش بھکت کی کتاب "بجیکا گیتوں میں جن چیتنا" ، کہنہ مشق و قادر الکلام شاعر منظور عادل کی کتاب " جسے بھول گئے" قابل ذکر ہیں - ان تینوں کتابوں کے مصنفین ایک ہی بستی کے ہیں اور ان تینوں تصانیف کا تعلق شاعری سے ہے ۔ کوئی خالص تخلیقی ادب کا نمونہ ہے تو کوئی شاعری اور شاعری پر تنقید کا مجموعہ اور کوئی بجیکا شاعری پر تحقیق کا گلدستہ۔ تقریب رونمائی کے شرکاء نے ان تینوں کتابوں پر سیر حاصل بحث کی اور تینوں کے امتیازات واضح کئے ۔ نئی کتابوں کی رسم رونمائی اور ان پر گفتگو کے بعد دوسرے سیشن میں ایک عظیم الشان مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد عمل میں آیا ـ مشاعرہ کی صدارت بھی پروفیسر فاروق احمد صدیقی( سابق صدر شعبہ اردو بہار یونیورسٹی مظفر پور) نے فرمائی ۔ جناب صدر کے علاوہ جن شعرا نے اردو ہندی اور بجیکا کے اس مشاعرے میں شرکت کی ان کے اسمائے گرامی ہیں ۔ ڈاکٹر عطا عابدی ، جناب اسد رضوی، جناب علی احمد منظر ، جناب اکرام آزر ، جناب مشتاق دربھنگوی ،جناب منظور عادل، جناب کاظم رضا، ڈاکٹر بسمل عارفی، جناب ایم آر چشتی، جناب مقیم دانش ، ڈاکٹر بدر محمدی ، جناب مظہرؔ وسطوی ، شری راما نند سنگھ ، شری جوالہ ساندھ پشپ، شری اکھوری چندرشیکھر ، ڈاکٹر رام نریش بھکت ، ڈاکٹر اویناش امن، ڈاکٹر پنکج کرن، شری پریم ناتھ بسمل، ، ڈاکٹر ودیا چودھری، محترمہ سدھا ورما ، محترمہ معصومہ خاتون ، ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں، ڈاکٹر فرحت یاسمین، محترمہ ثانیہ فرحت جمال - دونوں تقریب کی مشترکہ نظامت کے فرائض انجام دیئے جناب اثر فریدی اور ڈاکٹر عارف حسن وسطوی نے۔ مذکورہ دونوں تقریب گورنمنٹ آئیڈیل مڈل اسکول بھیروکھڑا کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تھی ، جہاں ڈاکٹر بدر محمدی صدر مدرس کے عہدے پر فائز ہیں ۔ گنگا جمنی تہذیب کے دلدادہ سامعین کی خاصی تعداد نے دلجمعی کے ساتھ داد و تحسین سے نوازا اور اپنی ادبی بیداری کا ثبوت پیش کیا تنظیم ارباب ادب کے سکریٹری ڈاکٹر بدر محمدی کے اظہار تشکر کے ساتھ دورافتادہ دیہی آبادی میں منعقد ایک کامیاب اور تاریخ ساز ادبی تقریب اختتام پذیر ہو کر میٹھی یادوں کا اجالا بکھیر گئ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...