خانوادہ ھدی کے نو حفاظ کا تراویح میں قرآن مکمل
Urduduniyanews72
مظفر پور 18اپریل۔( عبدالرحیم بڑہولیاوی) ویشالی ضلع کے مشہور علمی خانوادہ ھدی کے نو حفاظ کرام نے تراویح میں قرآن مجید مکمل سنا یا اس پرمسرت موقع سے خانوادہ کے سرپرست تبلیغی جماعت سے منسلک جناب محمد نجم الہدی نجم ، سربراہ مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نایب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھار کھنڈ اور بڑی تعداد میں اعز واقربا نے مبارکباد دی ۔اور خانوادہ کی اس حصول یابی پر مسرت کا اظہار کیا ۔قابل ذکر ہے کہ اس خانوادہ کا تذکرہ بڑے وقیع انداز میں ڈاکٹر امام اعظم نے اپنی تحقیقی وتاریخی کتاب انساب وامصار میں کیا ہے۔اس کتاب میں خانوادہ ھدی کے انساب پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔اس خانوادہ کے جن حفاظ کرام نے قران سنایا ان میں مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی اور مولانا مفتی محمد ظفر الہدی قاسمی نے زکریا کالونی سعد پورہ مظفر پور،مولانا تاج الہدی رحمانی نے انور پور حاجی پور۔مولانا وہاج الھدی قاسمی نے ویشالی ضلع کے منصور پور ہلیہ حافظ ذکو ان القمر مدنی نگر مہوا،حافظ ارقم منہاج نے چک چمیلی سراءے ،مولانا نظر الہدی قاسمی نے حسن پور گنگھٹی اور خواتین میں رضیہ عشرت نے دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد اور شایستہ پروین نے زکریا کالونی مظفر پور میں تراویح میں قرآن مجید ختم کیا۔اس فہرست پر نظرڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان حفاظ کرام میں مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب کے دو لڑکا ، دو بھتیجا،دو بڑے بھائی محمد ضیاء الہدی مرحوم کے پوتا ،نواسہ ،مفتی صاحب کی اک بیٹی اور ایک بہو زوجہ مولانا محمد ظفر الہدی شامل ہیں۔عصری تعلیم میں بھی یہ خانوادہ علاقے میں ممتاز ہے۔جس میں انجینیئر، پی ایچ ڈی ایم ،اساتذہ اور ڈاکٹر وغیرہ کثیر تعداد میں ہیں ،پورا خانوادہ علمی و ملی کاموں سے جڑا ہوا ہے ۔اور یہی اس خانوادہ کی شناخت ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں