بتاریخ 20شوال المکرم 1444ہجری مطابق 11مئی 2023 بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب مدرسہ تجوید القرآن جگت چند پور عرف چلکیا پوسٹ بڑھا پور ضلع بجنور یوپی میں جمعیت علماء ہند حلقہء گانوڑی کے زیرِ اہتمام ایک پروگرام "بعنوان اصلاح معاشرہ" منعقد ہوا۔۔
اردودنیانیوز۷۲
صدارت کے فرائض عشقِ قرآن سے سر شار ، حامئ سنت حضرت اقدس قاری محمد یاسین صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر شعبہ حفظ مدرسہ فخر العلوم گانوڑی نے انجام دیئے
سرپرستی فاضل نوجواں حضرت مولانا مفتی محمد ناصر صاحب مدظلہ امام و خطیب مسجد عرفات چلکیا نے فرمائی
جبکہ نظامت کے فرائض راقم الحروف اور مولانا سرور صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے مشترکہ طور پر انجام دیئے
پروگرام کا آغاز حضرت قاری محمد سہیل فخری صاحب چلکیاوی نے اپنے خوب صورت لب و لہجہ کے ساتھ قرآن کی تلاوت کرکے کیا
اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت حافظ انس چلکیاوی کے حصہ میں آئی
مہمانِ خصوصی حضرت مولانا نسیم احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ مہتمم مدرسہ منبع العلوم اسلام گڑھ نے اپنے خصوصی خطاب میں معاشرہ میں آئے بگاڑ اور فساد کو بڑے بے باک انداز میں بیان کیا
حضرت مولانا نے فرمایا کہ معاشرہ میں پھیلی برائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ،اپنے بیان میں حضرت نے کہا کہ خاندانی تعلق کو ایمانی تعلق سے اوپر مت رکھو بلکہ اگر کہیں خاندانی رشتہ ایمانی رشتہ کے مقابل آئے تو خاندانی رشتہ کو چھوڑا جائے گا ایمانی رشتہ کو باقی رکھا جائے گا ۔
نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آج کا نوجوان شراب نوشی اور حرام خوری جیسے بڑے بڑے گناہوں میں مبتلاء ہیں۔
شراب نوشی اور گانے بجانے کے نقصانات بیان کرتے ہوئے نوجوانوں سے ان تمام برائیوں سے بچنے کی تلقین کی۔ مولانا نے کہا گھر کے زمہ دار افراد کو چاہئے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اُن کو دین کی طرف راغب کریں۔
اس کے علاوہ شادی بیاہ کی رسومات کی طرف بھی توجہ دلائی
وہیں صدرِ محترم حضرت قاری یاسین صاحب مدظلہ العالی نے بھی حالاتِ حاضرہ کے تعلق سے بڑی قیمتی باتیں بتائیں
حضرت نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمیں تمام طرح کی رسومات سے بچنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے
حضرت نے آخرت کی یاد دلاتے ہوئے میدانِ حشر کا ذکر کیا جب انسان کا نامہ اعمال اُس کے ہاتھ میں دیا جائے گا تو اس وقت انسان بڑا پریشان ہوگا حواس باختہ ہوجائیں گے اگر بندے نے نیک اعمال کئے ہوں گے تو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا اور اگر برے اعمال کئے ہوں گے تو نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اسی طرح اگر بندے نے نیک اعمال کئے ہوں گے اعمال کے وزن کے وقت نیکیوں کہ پلڑا بھاری ہوگا اور اگر برے کام کئے ہوں گے تو برائیوں کا پلڑا بھاری ہوگا اسی طرح یہ بھی بتایا کہ اگر بندے کے پاس نیک اعمال ہوں گے تو پل صراط سے بجلی کے مانند گزر جائے گا اور برے اعمال ہوں گے تو پل صراط سے کٹ کٹ کر جہنم میں گر جائے گا۔۔
حضرت صدرِ محترم کی مستجاب دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔۔
پروگرام میں حضرت قاری عبد الحفیظ صاحب نور پور ،حضرت مولانا منیر الاسلام علاؤ الدین پور، ماسٹر صنوبر صاحب علاء الدین پور حضرت قاری عبد الحفیظ صاحب چلکیا حضرت قاری زین العابدین صاحب، قاری تصور حسین صاحب ، قاری عرفات صاحب، قاری انتخاب صاحب ، قاری محمد تصور صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت فرمائی جس پر حضرت صدرِ محترم اور مہمانِ خصوصی نے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا
دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس مل بیٹھنے کو قبول فرمائے اور ہم سب کو سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے
راقم الحروف: انس حسامی بجنوری
11 مئی 2023
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں