✍️ نصر امام ، ڈایریکٹر بایو کیم ، انور پور حاجی پور ، ویشالی
جناب محمد علاء الدین صاحب صحت کے اعتبار سے دبلے پتلے سے ایک بزرگ انسان تھے ۔ لیکن نوجوان جیسی لگن اور محنت و مشقت کرتے تھے ۔ آج کے دور میں علاءالدین صاحب جیسے ایماندار اور محنتی کم لوگ ملتے ہیں ۔ آپ آئرن ویلڈنگ میں مہارت رکھتے تھے ۔ اسی کام سے آپ نے خود کی کمپنی بنائ ۔ سیما اسٹیل پروڈکٹس کے نام سے بانکا ہاٹ ، گاۓ گھاٹ ، پٹنہ میں آپ کی کمپنی ہے ۔ آپ نے بہت سارے لوگوں کو کام سکھا کر کمپنی کھلوایا ۔ اور انہیں بھی کمپنی کا مالک بنایا اور اپنے بچوں کو بھی الگ الگ کمپنی کا مالک بنا دیا ۔ موت سے 6 روز قبل تک نوجوانوں جیسی ذمہ داری نبھائی . انہونے اپنے بل بوتے پر خود کی کمپنی کو کھرا کیا ۔ اپنے علاوہ مسلم اور غیر مسلم نوجوانوں کو ہاتھ پکڑا کر کام سکھایا ۔ محنت کرنے کی ترغیب دی ۔ محنت کش لوگ آپ کو بہت پسند تھے ۔ اپنا ہنر لوگوں کو بتاتے سکھاتے ۔ وقت کے پابند تھے ۔ آپ اپنی خوبیوں کی وجہ کر پٹنہ ہی نہیں بلکہ ریاست بہار کے کئ ڈاکٹروں سے انکی دوستی تھی ۔ فضول وقت کبھی چوک چوراہے یا کسی کی دُکان پر نہیں گزارتے ۔ اپنی ہی فیکٹری پر وقت گزارتے ۔ ١٩ اکتوبر بروز جمعرات ان کا انتقال ہو گیا ۔ آج سبھوں کو اُنکی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔ دینی ادارہ ، مسجد ہو یا پھر مدرسہ کے طالب علموں کو خاموشی کے ساتھ بغیر نام و نمود خوفیہ طور پر ان کی مدد کیا کرتے تھے ۔ آج کے زمانے میں لوگ دکھاوے اور اپنی شہرت کے لیے کام کرتے ہیں ۔ جبکہ علاء الدین صاحب ان سب سے کوسوں دور تھے ۔ آپ خود میں ایک ٹرسٹ تھے ۔ آپ کے چلے جانے سے بہت سارے لوگوں کا نقصان ہوا ہے ۔ ذاتی طور پر میرا ( نصر امام ابن انجینیر یوسف مرحوم ، انور پور ، حاجی پور ) کافی بڑا نقصان ہوا ہے ۔ آپ مجھے بہت عزیز رکھتے تے ۔ آپ کی حیثیت میرے نزدیک ایک گارجین جیسی تھی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ( آمین )
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں