بارہویں کامیاب طلبہ کیلئے ممبئی یونیورسٹی کے مختلف کورسیس میں داخلوں کا آغاز

کسی بھی فیکلٹی سے بارہویں کامیاب طلبہ اس بات

کا دھیان رکھیں کہ تمام داخلے آن لائن ہوں گے جن کے  رجسٹریشن کا آغازہوچکا ہے۔ اس کے لیے طلبہ mum.digitaluniversity.ac پر اپنا رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔

 کے نتائج کا اعلان تقریباً ملک کے سبھی بورڈ نے کردیا ہے۔ #مہاراشٹرا میں سی بی ایس ای، آئی سی ایس اع اور مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے بارہویں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ آن لائن نتائج کے ایک ہفتہ یا دس دن میں طلبہ کی #مارکس شیٹ ان کے کالج سے مل جائے گی۔ کورونا -کووڈ ۱۹کی اس وباء کے دوران بہت سارے طلبہ اپنے وطن جا چکے ہیں اور وہیں رکے ہوئے ہیں اس کے علاوہ کئی طلبہ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ جب تک کالج شروع نہیں ہوگاداخلے نہیں ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ جس کورس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں #انٹرنیٹ اور #یونیورسٹیز کی ویب سائٹس کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہیں اور #اخبارات کا #مطالعہ کرتے رہیں تاکہ ان کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ 
ممبئی یونیورسٹی نے داخلوں کے تعلق سے ۱۶؍جولائی ۲۰۲۰ کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تفصیل سے داخلوں کے متعلق تمام ہدایات درج ہیں۔ ممبئی یونیورسٹی کے تمام کورسیس میں پری رجسٹریشن (داخلوں سے قبل رجسٹریشن) ۱۶؍جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ تمام امداد یافتہ، غیر امداد یافتہ، سیلف فنڈیڈ کورسیس میں فرسٹ ائیر (سال اول) کے داخلوں کے لیے طلبہ کو آن لائن رجسٹریشن کرنا لازمی ہوگا۔ 
ویب سائٹ اس ویب سائٹ پر طلبہ کو اپنا رجسٹریشن اور تفصیل درج کرنی ہے۔  mum.digitaluniversity.ac یونیورسٹی کے وہ کورسیس جن کے لیے آن لائن فارم بھرنا لازمی ہے!

ممبئی یونیورسٹی کے درج ذیل کورسیس کے لیے طلبہ کو آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگا۔

بی اے ، بی کام، بی ایس سی، بی ایم ایم ایم، بی ایس ڈبلیو، بی اے (فرنچ اسٹڈی)، بی اے (جرمن اسٹڈی)، بیچلر آف کلینری آرٹ، بی اے ایم اے (انٹیگریٹیڈ کورس ان جرمن اسٹڈی)، بی ایم ایس، بی ایم ایس-ایم بے اے (پانچ برسوں پر مشتمل انٹیگریٹیڈ کورس)، بی کام (فنانشیل مارکیٹ)، بی کام (اکائونٹنگ اینڈ فائنانس)، بی کام (بینکنگ اینڈ انشورنس)، بی کام (فنانشیل منیجمنٹ)، بی کام (انویسٹمنٹ منیجمنٹ)، بی کام (ٹرانسپورٹ منیجمنٹ)، بی ایس سی(انفارمیشن ٹیکنالوجی)، بی ایس سی (کمپیوٹر سائنس)، بی ایس سی (ہاسپیٹالیٹی اسٹڈی)، بی ایس سی (مائیکروبائیلوجی)، بی ایس سی (بائیو کیمسٹری)، بی ایس سی (بائیو ٹیکنالوجی)، بی ایس سی (میریٹائم)، بی ایس سی (ناٹیکل سائنس)، بی ایس سی (فارینسک سائنس)، بی ایس سی (ہوم سائنس)، بی ووک -بیچلر آف ووکیشنل(ٹورزم اینڈ ہاسپیٹالیٹی منیجمنٹ، رورل منیجمنٹ، ایم ایل ٹی، گرین ہائوس منیجمنٹ، فارما انیلیٹیکل سائنس، ٹورزم اینڈ ٹراویل منیجمنٹ، سافٹ وئیر ڈیویلپمنٹ)اور لائبریری سائنس۔ ان تمام کورسیس کے داخلے آن لائن ہوں گے۔ 

پری رجسٹریشن کا طریقہ اورآن لائن درخواست ؟

آن لائن درخواست دینے کے لیے طالبعلم سب سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ mum.digitaluniversity.ac پر جائیں۔ اس کے بعد Mumbai University Pre Admission Online Registration  اس لنک پر کلک کریں۔ پہلی مرتبہ آپ کو Register  پر کلک کرنا ہے اور ابتدائی تفصیل درج کرنی ہے۔ ای میل اور موبائیل نمبر صحیح درج کریں۔ 
٭  اپنا نام، والد نکا نام، والدہ کا نام ، تاریخ پیدائش وغیرہ رزلٹ اور ایل سی کے مطابق بھریں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ نے ویب سائٹ پر نام ، تاریخ پیدائش، پتہ، آدھار نمبر، موبائیل نمبر اور ای میل ایڈریس وغیرہ بالکل صحیح بھرا ہے۔ 
٭  تمام معلومات درج کرنے پر آپ کے دیے گئے موبائیل نمبر پر یوزر آئی ڈی اور ون ٹائم پاسورڈ(User ID & OTP)   موصول ہوگا۔ 
٭ موبائیل پر حاصل ہونے والےOTP کو درج کریں ، اور نیا پاسورڈ لکھیں۔ نیا پاسورڈ اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔ یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ آپ کو ہمیشہ سنبھال کر رکھنا ہے۔ 
٭  یوزر آئی اور پاسورڈ کی مدد سے لاگ ان کریں، اس کے بعد آپ کا ڈیش بورڈ آپ کے سامنے نظر آئے گا جس میں مختلف تفصیلات پرسنل، ایڈریس، ایجوکیشن، ریزرویشن، فوٹو و دستخط، کانٹیکٹ وغیرہ بھرنا ہے۔ دھیان رکھیں جس معلومات کے سامنے لال رنگ سے اسٹار بنا ہوا ہے وہ بھرنا لازمی ہے۔ 
٭  فوٹو اور دستخط کو پہلے ہی سے اسکین کرلیں۔ موبائیل کے فوٹوز کا بیک گرائونڈ سادہ ہو اور دستخط سادے کاغذ پر کرکے اس کا فوٹو لے لیں۔ لیکن عموماً نئے موبائیل فون کے کیمرے ہائی ریزولوشن ہوتے ہیں ان کے ذریعے لیے گئے فوٹو کی فائل کافی زیادہ سائز کی ہوتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ یا تو اسکین کریں یا پھر فارم بھرنے سے قبل ہی کمپیوٹر میں موجود اپلیکیشن ایم ایس پینٹ (Paint) کے ذریعے فوٹواور دستخط کا سائز کم کرلیں۔
٭  معلومات بھرنے کے بعد فوٹو اور دستخط کو اپلوڈ کرنا ہے۔ 
٭  اس کے بعد کنفرم پروفائل onfirm Profile   پر کلک کریں۔ 
٭  اس کے بعد جس کورس میں داخلہ لینا ہے اور جس کالج میں داخلہ لینا ہے اسے منتخب کریں۔ 
٭  درخواست مکمل اور بالکل صحیح بھریں اس کا پرنٹ آئوٹ نکال کر رکھیں کیونکہ پرنٹ آئوٹ آپ کو متعلقہ کالج میں جمع کرنا ہوگا۔ جتنے کالج کا آپ انتکاب کریں گے ان تمام کالج کے نام سے آپ کو مکمل فارم کا پرنٹ آئوٹ نکال کر رکھنا ہے۔ دو یا زائد پرنٹ آئوٹ یا پھر زیراکس اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔ 
طلبہ دھیان رکھیں کہ جتنی جلدی ہوسکے وہ فارم بھردیں۔ فارم بھرتے وقت کالج اور مضمون کا خاص خیال رکھیں۔ اگر کوئی پریشانی ہو تو متعلقہ کالج سے معلومات حاصل کرلیں۔ جلدی فارم بھرنے پر آپ کو پی آر این (نمبر) جلدی مل جائے گا جس سے آئندہ امتحان فارم بھرنا، رزلٹ دیکھنایا دیگر کاموں میں سہولت ہوگی۔
 فارم بھرتے وقت اپنے ساتھ دسویں اور بارہویں کی مارکس شیٹ ضرور ساتھ رکھیں۔جونیر کالج سے ایل سی حاصل کرلیں۔ دسویں، بارہویں کے رزلت اور ایل سی تصدیق کے لیے کالج میں جمع کرنا ہوتی ہے اس لیے ان کے زیادہ زیراکس بنا کر رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر دیگر کاموں کے لیے آپ انھیں استعمال کرسکیں۔ یونیورسٹی سرکلر کے مطابق بہت جلد سال اول کے داخلوں کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوجائیگا۔ پری رجسٹریشن کے بعد طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں یا پھر قریبی کالج سے رابطہ میں رہیں۔ 
مومن فہیم احمد عبدالباری (لیکچرر صمدیہ جونیر کالج، بھیونڈی)