Powered By Blogger

ہفتہ, جولائی 31, 2021

مدھیہ پردیش میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے آن لائن گیمز میں 40 ہزار ہارنے کے بعد خودکشی کرلی

مدھیہ پردیش میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے آن لائن گیمز میں 40 ہزار ہارنے کے بعد خودکشی کرلی

murder

نئی دہلی،31؍جولائی:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش میں آن لائن گیمز کے برے اثرات کا ایک افسوسناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک چھٹی جماعت کے طالب علم نے آن لائن گیم میں 40 ہزار روپئے ہارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ صرف 13 سال کی عمر میں ایسا مہلک قدم اٹھائے گا۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کا ہے۔ چھتر پور کے ایس پی سچن شرما نے بتایا کہ نوجوان آن لائن گیم میں مسلسل پیسے لگا رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ #ڈپریشن میں چلا گیا۔

جمعہ کے روز وہ ایک آن لائن گیم کھیل رہا تھا جس میں اس دن اس نے اپنی ماں کے اکاؤنٹ سے 40 ہزار روپئے ہار گیا۔ پولیس نے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد کیا جس میں اس نے اپنے والدین سے پیسے ہارنے پر معافی مانگی ہے۔شرما نے بتایا کہ نابالغ لڑکے کے والد ایک پیتھالوجی لیب چلاتے ہیں جبکہ اس کی ماں ضلع اسپتال کی پیتھالوجی لیب میں کام کرتی ہے۔

جمعہ کو جب اس کی ماں اسپتال میں تھی، اسے موبائل پر پیغام ملا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 1500 روپئے کاٹ لیے گئے ہیں۔ ماں کو پتہ چلتا ہے کہ بیٹا آن لائن گیم میں پیسے ہار چکا ہے۔ اس نے فون پر #بیٹے کو ڈانٹا۔ اس کے بعد لڑکا اپنے کمرے میں گیا اور پھانسی لگالی۔ لڑکے کی بڑی بہن نے پہلے اسے دیکھا، جس کے بعد اس نے والدین کو اطلاع دی۔

نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں #ڈاکٹروں نے اسے #مردہ قرار دے دیا۔ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا نوجوان نے آن لائن #گیم میں ہارنے کے بعد واقعی یہ قدم اٹھایا تھا یا کسی نے پیسے کے لیے اسے دھمکی دی تھی۔

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پروازوں کا آغاز

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پروازوں کا آغاز

Grand-mosque-mecca

دبئی،31؍جولائی:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں) عمان #ایئرلائن نے گیارہ اگست 2021 سے جدہ کے لیے عمرہ پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یواے ای میڈیا کے مطابق عمانی ایئرلائن نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ عمرے کے لیے گیارہ اگست سے جدہ کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر عمرہ زائر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی ہوں گے، سرٹیفکیٹ میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک سفر سے 14 روز قبل لی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ داخلی #عازمین کے لیے عمرہ موسم کا آغاز گزشتہ اتوار سے ہوچکا ہے۔ اس سال حج موسم کی کامیابی کے بعد #عمرہ کا نیا موسم شروع کیا گیا ہے۔ تمام حجاج کورونا وائرس سے محفوظ رہے ہیں۔سعودی وزارت #سیاحت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے #ویکسین لگوانے والے سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

موبائل نہ ملنے سے ناراض 11 سالہ لڑکی کی ایسی حرکت کہ گھر والے اور پولیس بھی حیران

(اردو اخبار دنیا)غازی آباد: این سی آر میں شامل غازی آباد میں ایک 11 سالہ لڑکی نے اپنے ہی والد کے لیپ ٹاپ کا استعمال کیا اور ان کے پاس دھمکی آمیز پیغام بھیج کر ایک کروڑ روپے کی رنگداری طلب کر لی۔ لڑکی کے والد نے جب اس کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے حیران کن انکشاف کیا۔

لڑکی ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے اور اس کے والد انجینئر ہیں۔ معاملہ غازی آباد کے شالیمار گارڈن علاقہ کا ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے لیپ ٹاپ پر انٹرنیٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال کیا اور اپنے والد کے نمبر پر میسج بھیج کر ایک کروڑ روپے کی رنگداری مانگی۔ میسیج کے ذریعے یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر انگداری نہیں دی گئی تو ان کے کے بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا جائے گا۔ یہ دھمکی ملنے پر والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم چلا کہ دھمکی دینے میں متاثرہ کا ہی لیپ ٹاپ استعمال کیا گیا ہے۔

جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ والدین کی ڈانٹ سے پریشان ہو کر اس نے یہ حرکت کی ہے۔ لڑکی کو گھر میں موبائل فون استعمال کرنے سے بھی منع کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے غصے میں یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور اس کے والدین سے کہا کہ وہ بچی کا پوری طرح خیال رکھیں اور اس کی کاؤنسلنگ کریں۔

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے

(اردو اخبار دنیا) ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے ، انگلش کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بین سٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔


واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ،انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔


یاد رہے کہ قومی ٹیم جس وقت انگلینڈ کے دورے پر تھی تو انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کروایا گیا ، چونکہ سیریز ضروری تھی جس پر انگلش نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس نے کی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ۔

حضرت مولانا مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی

ممبئی _ جمعہ کی علی الصباح حضرت مولانا مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی کی قیادت میں قاری انصاراحمدصاحب استاذجامعہ سراج العلوم بھیونڈی،ابراراحمدبھائی حاجی حسیب الرحمان (حسوبھائی) آفتاب عالم،انس خان پرمشتمل ایک مؤقر وفدخطہءکوکن کےمشہورشہرچپلون روانہ ہوا جہاں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیاہے۔
امیرالہندجانشین شیخ الاسلام حضرت مولاناسید ارشدمدنی دامت برکاتہم العالیہ(صدرِجمعیۃ علماء ہند)کےحکم پرجمعیۃ علماء مہاراشٹرکےذمہ داران نےپورےصوبہ میں کوکن سیلاب متاثرین کی امداد اورریلیف کاری کےلئےکھیڑ،مہاڈ،رتناگیری اورچپلون وغیرہ میں اپنے خصوصی نمائندوں کو بھیج کر حالات کامکمل جائزہ لےکرفوری ضروریات زندگی مہیاکرانےکےلئےکمرکس لی ہےچنانچہ سوشل،الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ریلیف کاری اورراحت رسانی کی خبریں مسلسل گردش میں ہیں

چونکہ اب چپلون کاراستہ بھی کھل گیا تھاتوحضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی،حاجی گلزار احمد اعظمی اوردیگرذمہ دارانِ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےحضرت مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی سےچپلون کےحالات کاجائزہ لینے کے کےلئےسفرکرنےکی گزارش کی مفتی صاحب نےنہ صرف یہ کہ بشاشت کے ساتھ اسےکیا بلکہ آپ نےاس موقعہ کوباعث سعادت گردانااورپانچ مزیدسعادت منداحباب کے ہمراہ جمعہ کی نماز سےقبل چپلون پہونچ گئےجمعہ کی نماز کےبعدپورےشہرکاطوفانی دورہ کیامقامی احباب سےمیٹنگ کی شہرکےکونےکونےمیں پہونچ کرپریشان حال لوگوں کی ڈھارس بندھائی اورپل پل کی رپورٹ حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے پاس بھیجتےرہےآپ نےحالات کی سنگینی کا احساس دلایااور ضروریات کےسلسلہ میں مولاناکوباخبرکیامیں آپ کو بتاتا چلوں کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران سےیہ کہہ رکھاہےکہ ہمیں اپنی تنظیم کےپلییٹ فارم سے جہاں متاثرین کی فوری امداد اورراحت رسانی کاکام‌ جنگی پیمانے پر کرناہےوہیں وقت آنےپرغریبوں کےگھرکی تعمیرومرمت کرکےان کی بازآبادکاری کاکارنامہ بھی بڑےپیمانےپرانجام دیناہے،جیساکہ ہم نے ملک کےمختلف صوبوں میں پہلےبھی یہ کام بڑےپیمانےپرکررکھاہے


جمعیۃ علماء ہند زمینی یاآسمانی مصیبت کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کےنام پر جوایک بہت بڑی عبادت ہےبلاتفریق مذہب وملت ہمیشہ سےکام کرتی آئی ہے اورالحمدللہ ملت کواس تنظیم پرخوب اعتماد ہےتنظیم نےاہل کوکن کی خدمت کاجذبہ لےکروہاں بڑےپیمانےپربلاتفریق مذہب وملت کام شروع کردیا ہےاوربازآبادکاری کاعزم مصمم کررکھا

لہٰذا تمام اہلِ خیرحضرات سےدردمندانہ اپیل ہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کےمیدان میں بھرپورحصہ لیں اور دل کھول کرتعاون فرمائیں ان اللہ لایضیع اجرالمحسنین۔ہے

ملکہ جذبات میناکماری کوپیدائش کے وقت ان کے والد یتیم خانے چھوڑ آئے تھے

(اردو اخبار دنیا)ممبئی 31 جولائی (یو این آئی) اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ مینا کماری حقیقی زندگی میں ’’ ملکہ جذبات ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئیں ۔لیکن وہ چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔

ممبئی میں یکم اگست 1932 کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں مینا کماری جب پیدا ہوئیں تو باپ علی بخش انہیں یتیم خانے چھوڑ آئے کیونکہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس بات کی دعا کررہے تھے کہ اللہ اس مرتبہ بیٹے کا منہ دکھادے تبھی انہیں بیٹی ہونے کی خبرآئی اور وہ بچی کو گھر نہ لے جاکر یتیم خانے چھوڑ آئے۔لیکن بعد میں ان کی بیوی کے آنسوؤں نے بچی کو یتیم خانے سے گھر لانے پر مجبور کر دیا۔مینا کماری کی ماں اقبال بانو نے ان کا نام ’’ماہ جبیں‘‘ رکھا۔

بچپن کے دنوں میں مینا کماری کی آنکھیں بہت چھوٹی تھیں اس لئے خاندان والے انہیں ’’چینی‘‘ کہہ کر پکارا کرتے تھے۔تقریبا ًچار سال کی عمر میں 1939 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ انہوں نے فلموں میں اداکاری کرنی شروع کر دی تھی۔پرکاش پکچرس کے بینر تحت بنی فلم ’’لیدر فیس‘‘میں ان کا نام بے بی مینا رکھا گیا۔اس کے بعد مینا نے ’’بچوں کا کھیل‘‘ میں بطور اداکارہ کام کیا۔اس فلم میں انہیں’’ مینا کماری‘‘ کا نام دیا گیا۔1952میں میناکماری کو وجے بھٹ کی ہدایت میں بیجو باورا میں کام کرنے کا موقع ملا۔فلم کی کامیابی کے بعد وہ بطور اداکارہ اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہیں۔

اعجاز کمپیوٹر سینٹر دیوبند کے آن لائن کمپیوٹر کورس کے پانچویں بیج میں آج سے ایڈمیشن کا آغاز

(اردو اخبار دنیا)اعجاز کمپیوٹر سینٹر دیوبند کے آن لائن کمپیوٹر کورس کے پانچویں بیج میں آج سے ایڈمیشن کا آغاز
اگر آپ کے پاس وقت ہےاور بہترین مستقبل کے لئے گرافک ڈیزائننگ سیکھنا چاہتے ہیں تواس موقع کو غنیمت جانیں اور پروفیشنل لیول گرافک ڈیزائننگ سیکھ لیں. 
اپنی نوعیت کا منفرد اور شاندار کورس جس میں بیسک ٹو ایڈوانس گرافک ڈیزائننگ سکھائی جاتی ہے.
گرافک ڈیزائننگ لائف ٹائم آمدنی کا بہترین اور معقول ذریعہ ہے۔
گرافک ڈیزائننگ اس وقت ہرطبقے، ہر ادارے اور ہر کاروبار کی اہم ضرورت ہے۔
آن لائن، آف لائن مارکیٹ میں گرافک ڈیزائنرز کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
کسی بھی کاروبار کی تشہیر، پرموشن، اشتہار سازی، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پرگرافک ڈیزائنز کی ضرورت رہتی ہے۔
تو آئیے!! اس ہنر کو ماہر اور تجربہ کار ٹیچر "سر اعجاز قاسمی" سے پروفیشنل اور برینڈنگ لیول پر سیکھ کر گارنٹی کے ساتھ اپنی آمدنی میں اضافہ کیجئے۔
اگر آپ گرافک ڈیزائننگ میں اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں، آن لائن یا آف لائن گرافک ڈیزائننگ سے انکم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ کورس آپ کے لئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگا ان شاء اللہ۔
نوٹ:۔  پروفیشنل گرافک ڈیزائننگ کورس کی فیس انتہائی مناسب اور معمولی رکھی گئی ہے تاکہ ہر کوئی اس کورس سے مستفیض ہوسکے۔
مزید تفصیلات و معلومات کے لئے رابطہ کریں.
What'sapp Number +91-7417976676
Calling Number +91-7017816253

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...