Powered By Blogger

پیر, اگست 02, 2021

چنڈی گڑھ: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق ریاست بھر میں آج سے تمام کلاسوں کے لیے سکول کھل گئے ہیں

(اردو اخبار دنیا)چنڈی گڑھ: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق ریاست بھر میں آج سے تمام کلاسوں کے لیے سکول کھل گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سکول کھولنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اب پری پرائمری سے سینئر سیکنڈری تک تمام کلاسز پہلے کی طرح سکولوں میں چلائی جائیں گی۔سکولوں کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا اور والدین کو بچوں کو سکول بھیجنے سے پہلے اپنی تحریری رضامندی دینا ہوگی۔

وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے لئے یقینی بنایا جائے ۔ اور متعلقہ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں ، بنیادی طور پر سکول کے عملے کے لیے ویکسین کی دستیابی کا بندوبست کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کے سکولوں میں رینڈم ٹیسٹ بھی کروائے جائیں اور سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہر ہفتے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ کووڈ -19 کے حوالے سے حکومت ہند اور حکومت پنجاب کی طرف سے وقتا فوقتا جاری کردہ ہدایات اور حفاظتی قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اِن/ایجنسیاں) گولکنڈہ پولیس نے خاتون ایڈوکیٹ رئیسہ فاطمہ قتل کیس میں ملوث 4 ملزمین بشمول 4 بھائی اور بھاوج کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا

خاتون ایڈوکیٹ قتل کیس :چار بھائی اور بھاوج گرفتار

murder-adam-clony-hyd

حیدرآباد:(اردواخباردنیا).اِن/ایجنسیاں) گولکنڈہ پولیس نے خاتون ایڈوکیٹ رئیسہ فاطمہ قتل کیس میں ملوث 4 ملزمین بشمول 4 بھائی اور بھاوج کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ پولیس اسٹیشن مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ /29 جولائی کو رئیسہ فاطمہ جو پیشہ سے وکیل تھیں کا ان کے مکان واقع آدم کالونی ٹولی چوکی میں ان کے بھائی محمد عارف علی نے #چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا ۔

اس سلسلہ میں پولیس نے #قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور عارف علی کو حراست میں لے کر اس کی تفتیش کی اور بعد ازاں دیگر 3 بھائیوں محمد رؤف علی ، محمد حسن علی ، محمد آصف علی اور ایک #بھاوج ثمینہ بیگم کو #گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قتل کی وجہ جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون #وکیل کے والد محمد فقیر علی کا حالیہ دنوں #انتقال ہوا تھا اور ان کی #جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ 5 بھائیوں اور 5 بہنوں کے درمیان چل رہا تھا ۔ اپنی زندگی میں ہی والد 400 مربع گز کی ایک ملکیت پانچوں بہنوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کی مخالفت ان کے بیٹے محمد عارف علی نے کی تھی ۔

انتقال کے بعد ایک بیٹی عائشہ فاطمہ نے سیول کورٹ میں جائیداد کی تقسیم کے متعلق ایک مقدمہ دائر کیا جس پر عدالت نے بھائیوں اور بہنوں کو سمن جاری کئے تھے ۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ خاتون، عارف علی اور دیگر کو جائیداد کی تقسیم کیلئے مسلسل اصرار کررہی تھی ۔

عدالتی کارروائی کے بعد عارف علی اور دیگر تین بھائیوں اور بھاوج نے رئیسہ فاطمہ کا قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور /29 جولائی کو عارف علی نے ان کے مکان پہنچ کر تیز دھار چاقو سے باورچی خانہ میں گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس نے پانچوں ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں #عدالت میں پیش کیا ہے ۔

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپک کھیلوں میں تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو

(اردواخباردنیا)بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپک کھیلوں میں تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ بھارت کی جانب سے واحد گول گرجیت کور نے کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں کینگرو ٹیم پر غلبہ حاصل کیا اور اٹیکنگ گیم کو مسلسل جاری رکھا۔ کپتان رانی رامپال کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 41 سالوں میں پہلی بار اولمپک گیمز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

اولمپکس میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی بہترین کارکردگی 1980 کے ماسکو اولمپکس میں تھی ، جہاں وہ سیمی فائنل میں پہنچی تھی لیکن آخر میں اسے چوتھی پوزیشن پر ہی قابو پانا پڑا۔ اتوار کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنے کوارٹر فائنل میچ میں برطانیہ کو 3-1 سے شکست دے کر 49 سال بعد اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میں ٹکٹ حاصل کیا۔ ٹیم کے لیے دلپریت سنگھ نے 7 ویں منٹ میں ، گرجنت سنگھ نے 16 ویں اور ہاردک سنگھ نے 57 ویں منٹ میں گول کیا۔ ساتھ ہی بیڈمنٹن میں پی وی سندھو نے تاریخ رقم کی اور مسلسل دوسرے اولمپکس میں تمغہ جیتا۔ سندھو نے چین کے ہی بنگ ژاؤ کو 21-13 ، 21-15 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج ، 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ۔روپی (e-RUPI)کا آغاز کریں گے،جو کسی شخص اور مقصد کے تحت خصوصی ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقۂ کار ہے۔وزیراعظم نے ہمیشہ ہی ڈیجیٹل اقدامات کی حمایت کرتے رہیں ہیں۔ کئی برسوں میں ، اس بات کویقینی بنانے کے لیے بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں کہ ان کے فوائد ان کے مقررہ مستفیدین تک پہنچ جائے اور اس میں کسی طرح کی خرد برد نہ ہو سکے اور حکومت اور مستفیدین کے درمیان کم سے کم لوگوں کا دخل ہو۔ الیکٹرانک واؤچر کا تصور اچھی حکمرانی کے اِس وِژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ای ۔روپی (e-RUPI) کیاہے؟ای - روپی ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے بغیر نقدی والا اور بغیر رابطے والا ایک طریقۂ کار یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای - واؤچر ہے جو مستفیدین کے موبائل پر فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بار ادائیگی کرنے والا نظام جو بلارکاوٹ کام کرتا ہے ۔ بغیر کسی کارڈ کے ڈیجیٹل ادائیگی ایپ کے یا انٹرنیٹ بینکنگ رسائی کے ، واؤچر کوسروس فراہم کرنے والے کے لیے دوبارہ تسلیم کرنے کا اہل ہوگا۔ اسے بھارت کے ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالی خدمات کے محکمے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور صحت سے متعلق قومی اتھارٹی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ای - روپی خدمات کے اسپانسرز کو مستفیدین اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ کسی مادّی رابطے کے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے مربوط کرتا ہے۔ یہ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ خدمات فراہم کرنے والے کو ادائیگی لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی کی گئی ہے۔ اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ پری پیڈ ہے اور اس سے سروس فراہم کرنے والے کو بغیر کسی بچولیے کے بروقت ادائیگی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔امید ہے کہ یہ فلاحی خدمات کی بغیر کسی خامی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہوگا۔ اسے ان اسکیموں کے تحت خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا مقصد ماں اور بچہ بہبود اسکیموں کے تحت دوائیں اور غذائیت فراہم کرنا ہے اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، کیمیاوی کھادوں کی سبسڈی وغیرہ جیسی اسکیموں کے تحت ، ٹی بی کے خاتمے کے پروگراموں ، دواؤں اور تشخیص کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ پرائیوٹ شعبہ بھی اپنے ملازمین کی بہبود اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگراموں کے حصے کے طور پر ان ڈیجیٹل واؤچرز کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج ، 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ۔روپی (e-RUPI)کا آغاز کریں گے،جو کسی شخص اور مقصد کے تحت خصوصی ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقۂ کار ہے۔وزیراعظم نے ہمیشہ ہی ڈیجیٹل اقدامات کی حمایت کرتے رہیں ہیں۔ کئی برسوں میں ، اس بات کویقینی بنانے کے لیے بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں کہ ان کے فوائد ان کے مقررہ مستفیدین تک پہنچ جائے اور اس میں کسی طرح کی خرد برد نہ ہو سکے اور حکومت اور مستفیدین کے درمیان کم سے کم لوگوں کا دخل ہو۔ الیکٹرانک واؤچر کا تصور اچھی حکمرانی کے اِس وِژن کو آگے بڑھاتا ہے۔


ای ۔روپی (e-RUPI) کیاہے؟

ای - روپی ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے بغیر نقدی والا اور بغیر رابطے والا ایک طریقۂ کار یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای - واؤچر ہے جو مستفیدین کے موبائل پر فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بار ادائیگی کرنے والا نظام جو بلارکاوٹ کام کرتا ہے ۔ بغیر کسی کارڈ کے ڈیجیٹل ادائیگی ایپ کے یا انٹرنیٹ بینکنگ رسائی کے ، واؤچر کوسروس فراہم کرنے والے کے لیے دوبارہ تسلیم کرنے کا اہل ہوگا۔ اسے بھارت کے ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالی خدمات کے محکمے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور صحت سے متعلق قومی اتھارٹی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

ای - روپی خدمات کے اسپانسرز کو مستفیدین اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ کسی مادّی رابطے کے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے مربوط کرتا ہے۔ یہ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ خدمات فراہم کرنے والے کو ادائیگی لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی کی گئی ہے۔ اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ پری پیڈ ہے اور اس سے سروس فراہم کرنے والے کو بغیر کسی بچولیے کے بروقت ادائیگی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔


امید ہے کہ یہ فلاحی خدمات کی بغیر کسی خامی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہوگا۔ اسے ان اسکیموں کے تحت خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا مقصد ماں اور بچہ بہبود اسکیموں کے تحت دوائیں اور غذائیت فراہم کرنا ہے اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، کیمیاوی کھادوں کی سبسڈی وغیرہ جیسی اسکیموں کے تحت ، ٹی بی کے خاتمے کے پروگراموں ، دواؤں اور تشخیص کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ پرائیوٹ شعبہ بھی اپنے ملازمین کی بہبود اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگراموں کے حصے کے طور پر ان ڈیجیٹل واؤچرز کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

سورت میں نابالغ لڑکے کا اغوا

(اردو اخبار دنیا)سورت میں نابالغ لڑکے کا اغوا

سورت: گجرات میں سورت شہر کے سرتھانہ علاقہ میں ایک نابالغ لڑکے کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ یوگی نگر سوسائٹی کے باشندے ہیرا مزدوری کرنے والے دلیپ بھائی جوگانی (46) نے معاملہ درج کرایا ہے کہ اس کے پندرہ سال کے بیٹے جھیل کو نامعلوم شخص بہلا پھسلا کر اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ جھیل آشادیپ اسکول میں گیارہویں کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ 30جولائی کو گھر سے اسکول گیا تھا۔ شام تک گھر واپس نہ آنے پر اسے تلاش کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ اسکول نہیں پہنچا تھا اور واپس گھر بھی نہیں آیا، جبھی سے وہ لاپتہ ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔


نئی دہلی،یکم اگست:پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت بھی مہنگی ہو گئی ہے

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی،یکم اگست:پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو یکم اگست سے نافذ العمل ہیں۔ کمرشل گیس سلنڈر کا 19 کلو کا سلنڈر 73.50 روپئے مہنگا ہو گیا ہے۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریبا 10-12 دن سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم اگست سے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سرکاری آئیل کمپنی انڈین آئیل نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 73.5 روپئے فی سلنڈر بڑھا دی ہے۔ دہلی میں 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1500 روپئے سے بڑھ کر 1623 روپئے فی سلنڈر ہوگئی ہے

دہلی:بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہونے

(اردو اخبار دنیا)دہلی:بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہونے کے باوجود ملک میں پیر کے روز پٹرول کی قیمتیں مسلسل 16 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تاہم بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔ امریکہ کے تیل ذخائرمیں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 101.84 ——89.87
ممبئی———107.83 ——97.45
چینئی ——— 102.49—— 94.39
کولکاتہ —— 102.08 —— 93.02

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...