ہندوستانی ہاکی ٹیم اولمپکس میں 41برس بعد میڈل حاصل کرنے میں کامیاب


https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani

لکھنؤ،5؍اگست:(اردواخباردنیا)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اترپردیش کے لوگوں کی ناراضگی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایس پی ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں 400 سیٹیں جیتے گی۔ ایس پی صدر نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنی #سائیکل یاترا شروع کرنے سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاکہ حکومت ہر مسئلے پر ناکام ہوچکی ہے۔
اب تک ہم 350 بولتے تھے لیکن جس طرح کا غم و غصہ عوام میں ہے، شایدہم 400 سیٹیں جیتیں گے۔ آج صورت حال ایسی ہے کہ بی جے پی کے پاس امیدوار کم پڑجائیں گے۔ امیدوار ٹکٹ کا مطالبہ ہی نہیں کریں گے۔ اکھلیش نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرزا پور میں ایک ریلی میں کہا تھا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے سال 2017 میں جاری ہونے والے پارٹی کے انتخابی منشور کا ہر وعدہ پورا کیا ہے۔
لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی نے ابھی تک اپنا #منشور کھول کر نہیں دیکھاہے۔انہوں بی جے پی پر سیاست کو عوامی خدمت نہیں بلکہ کاروبار کا ذریعہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے لوگ ’مینی فیسٹو نہیں بلکہ منی فیسٹوبناتے ہیں۔ سیاست ان کے لیے ایک کاروبار ہے۔ عوام نے بی جے پی کا دھوکہ دیکھا ہے۔
ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر کورونا وبائی امراض کے دوران جان بچانے میں مکمل طور پر ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر اعلی اتر پردیش نے کہا کہ پوری حکومت اور انتظامیہ نے عوام کو دھوکہ دیا اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے۔
#اکھلیش نے اتر پردیش کو غذائی قلت، گنگا میں لاشیں بہانے، لاشوں سے کفن ہٹانے، کورونا وبا کے دوران ادویات کی بلیک #مارکیٹنگ، #پنچایت #انتخابات میں ڈیوٹی کرتے ہوئے اساتذہ کی اموات ، بے گناہ لوگوں کو جیل میں ڈالنے، خاص طور پرریاست کی بی جے پی حکومت کو مذہب اور ذات کے نام پر لوگوں پر مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا ، بڑے بڑے پوسٹرز اور ہورڈنگز لگا کر اپنی ناکامی کو چھپایا اور حراست میںموت کے معاملے میں اسے نمبر ون ریاست قرار دیا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani

#مایاوتی نے کہاکہ #یوپی کے اضلاع میں بی ایس پی کے روشن خیال کی بے پناہ کامیابی کے بعد ایس پی کو اب بی جے پی حکومت کی طرف سے ستائے جانے والے شری جنیشور مشرا اور ان کے معاشرے کی یاد آئی ہے۔ یہ سب ان کی سیاسی خود غرضی اور سستی مقبولیت کے لیے ڈرامہ نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آنجہانی #سینئر سوشلسٹ لیڈر جنیشور مشرا جو چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہور ہیں۔
ان کی #سالگرہ کے موقع پر ایس پی صدر #اکھلیش یادو جمعرات کو دارالحکومت لکھنؤ میں سائیکل یاتراکر رہے ہیں۔ پارٹی کے مطابق یہ یاترا ریاست کی بی جے پی حکومت کی خراب #پالیسیوں کے خلاف عوام کی آواز بلند کرنے کے مقصد سے نکالی جارہی ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani

ممبئی:5اگست (اردو اخبار دنیا)حکومت مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ تعلیم و تکنیکی تعلیم شری اودئے سامنت نے آج یہاںاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کالجز دوبارہ شروع کرنے پر غورکیاگیاہے اور 15ستمبرتا یکم اکتوبر کے درمیان ریاست بھر میں تمام کالجز کھول دئےے جائیںگے ۔
انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز کوہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ اضلاع کے ضلع کلکٹر سے تبادلہ خیال کرکے اندرون آٹھ یوم اپنی رپورٹ انھیں روانہ کریں جس کے بعدتمام حالات کومدنظررکھتے ہوئے 15ستمبرتا یکم اکتوبر کے درمیان ریاست بھر میں تمام کالجز کھول دئےے جائیںگے ۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani

#ٹک ٹاک کا یہ فیچر #سوشل #میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے بنایا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹک ٹاک کے آنے والے نئے فیچر کا پوسٹ شیئر کیا۔اسٹوری کا یہ فیچر سب سے پہلے اسنیپ چیٹ نے متعارف کروایا تھا، اس کے بعد واٹس ایپ اور #فیس بک نے بھی متعارف کروایا جہاں اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خود غائب ہو جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے اپنے مد مقابل #ایپلیکیشنز سے سبقت لینے کے لیے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ کردیا ہے جو پہلے سے تین گنا زیادہ ہے۔ٹک ٹاک #چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے۔
#دنیا کے 150 ممالک میں ٹک ٹاک کے ایک ارب سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔ امریکہ میں اب تک 200 ملین سے زائد باراس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani

() اردو اخبار دنیا
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، نئی نئی سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ نیا محاذ تیار کر یو پی الیکشن میں اپنی چھاپ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے، وہیں تازہ ترین خبروں کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے بھی یو پی الیکشن میں اپنے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی یو ایم ایل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 103 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مراد آباد میں آئی یو ایم ایل کی ریاستی ایگزیکٹیو کی ایک انتہائی اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ پارٹی یو پی اسمبلی الیکشن میں 103 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور انتہائی منظم انداز میں انتخابی تشہیر کا عمل انجام دیا جائے گا۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے ایسی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جہاں مسلم ووٹروں کی تعداد زیادہ ہے اور کامیابی کی امیدیں روشن ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے کچھ لیڈروں نے اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر انتخاب لڑنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ پارٹی کے قومی جوائنٹ سکریٹری مولانا قیصر حیات خان اور کارگزار ریاستی صدر ڈاکٹر نجم الحسن نے بتایا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی کئی سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کی بات چل رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہماری پارٹی پہلے بھی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر یو پی میں الیکشن لڑ چکی ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد قائم ہو سکتا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ آئندہ سال ہونے والے یو پی اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم نے 100، پیس پارٹی نے 250 اور مسلم لیگ نے 103 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں مسلم ووٹروں کو کون سی پارٹی اپنی طرف راغب کر پائے گی، یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ یہ تینوں پارٹیاں سماجوادی پارٹی کے لیے بھی مشکلیں پیدا کر سکتی ہیں کیونکہ سماجوادی پارٹی بھی لگاتار مسلم ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری اور یو پی انچارج پرینکا گاندھی جس طرح سے دلتوں اور پسماندہ طبقات کی آواز اٹھا رہی ہیں، ساتھ ہی اقلیتی طبقہ کی فلاح کی بھی بات کر رہی ہیں، دیگر پارٹیوں کے لیے مسلم ووٹ حاصل کرنا بہت آسان نہیں ہوگا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...