Powered By Blogger

جمعرات, اگست 05, 2021

ہندوستانی ہاکی ٹیم اولمپکس میں 41برس بعد میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

ہندوستانی ہاکی ٹیم اولمپکس میں 41برس بعد میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

India ends 41-year wait to win Olympic medal, beats Germany to win bronze

سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا – ورلڈ کپ سے بڑی فتح ہے

ٹوکیو،5؍اگست:(اردواخباردنیا)ٹوکیو اولمپکس میں آج کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے ہاکی میچ میں ہندوستان نے جرمنی کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔ فیلڈ ہاکی میں ہندوستان کا یہ بارہواں میڈل ہے لیکن اس کھیل میں اکتالیس برس بعد بھارتی ٹیم کوئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم اولمپک کھیلوں میں کوئی میڈل جیت پائی ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان #منپریت سنگھ نے کانسی کا یہ تمعہ اپنے ملک میں ان تمام طبی کارکنان کے نام کیا، جو کووڈ کی وبا سے نمٹنے میں پیش پیش ہیں۔ جس سے اولمپکس میں 41 سال سے تمغے کی کمی کا خاتمہ ہوا۔
اس تاریخی فتح کے ساتھ ہاکی ٹیم کو ملک بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ ٹوئٹر پر کئی مشہور لوگوں نے ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور جیت کے لیے نیک خواہشات بھی دیں۔ وزیر اعظم نریندر #مودی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ پی ایم مودی نے لکھاکہ ٹوکیو میں ہاکی ٹیم کی شاندار فتح پورے ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ ایک نیا ہندوستان ہے، جو خود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے۔ ہندوستان کو ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹیم کو #مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مبارک ہو ٹیم #انڈیا، پورے ملک کو آپ کی وجہ سے فخر ہے۔ہندوستان کے صدر نے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 41 سال بعد ٹیم انڈیا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔ مبارک ہو۔بالی ووڈ کے بادشاہ #شاہ رخ #خان نے ٹویٹ کرکے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ٹیم انڈیا نے ہاکی میں حیرت انگیز کام کیا ہے۔ہندوستان ہاکی ٹیم نے ٹوکیو میں حیرت انگیز کام کیا ہے۔
اولمپکس میں جرمنی کو 5-4 سے شکست دے کر اس نے کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے 41 سال بعد #اولمپکس میں #تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستان نے آخری گولڈ میڈل 1980 میں #ماسکو میں جیتا تھا۔ تب سے ہندوستان #ہاکی میں تمغے کا انتظار کر رہا تھا جسے موجودہ ہاکی ٹیم نے ختم کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...