کسی بھی جوڑے کیلئے ماں باپ بننے کی خوشی سب سے بڑی ہوتی ہے ۔
(اردو اخبار دنیا)کسی بھی جوڑے کیلئے ماں باپ بننے کی خوشی سب سے بڑی ہوتی ہے ۔ جب ایک خاتون ننہی سی معصوم جان کو جنم دیتی ہے اور ایک مرد اپنی گود میں پہلی مرتبہ اپنی اولاد کو اٹھاتا ہے تو وہ خوشی دنیا میں دیگر سبھی خوشیوں سے الگ ہوتی ہے ۔ بچوں کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ، مگر والدین اپنے بچے کی پرورش میں سب کچھ لگا دیتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر والدین اور بچوں سے وابستہ کئی خوبصورت تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں ، جنہیں دیکھ کر بہت پیار آتا ہے ۔ مگر حال ہی میں ایک ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس کو دیکھ کر لوگ آگ ببولہ ہورہے ہیں ۔ہم جس وائرل تصویر کی بات کررہے ہیں اس میں ایک جوڑا مال کے فوڈ کورٹ میں کھانا کھاتے نظر آرہا ہے ۔ اس جوڑے کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے ، جس کو ان لوگوں نے مال کی فرش پر لیٹا دیا ہے ۔ اس منظر کو مال میں موجود ایک دکاندار نے اپنے کیمرے قید کرلیا ۔ دکاندار کافی غصہ ہے ۔ دراصل دکاندار نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں والدین آرام سے کرسی پر بیٹھے اپنے کھانے کا لطف لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے مال کی ٹھنڈ اور سخت فرش پر بچے کو لیٹا رکھا ہے ۔ دکاندار ویڈیو میں کہتا ہے کہ کیا ایسے لوگ سچ میں ہوتے ہیں یا یہ سب کچھ فرضی ہے ؟ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی لوگ اس والدین کو آڑے ہاتھ لے رہے ہیں ۔
والدین آرام سے کرسی پر بیٹھے اپنے کھانے کا لطف لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے مال کی ٹھنڈ اور سخت فرش پر بچے کو لیٹا رکھا ہے ۔ تصویر : Tiktok/@wclipsto
ایک یوزر نے لکھا : اس جوڑے کے چہرے کو زمین پر کوئی رگڑے جس سے انہیں پتہ چلے کہ زمین کتنی گندی ہوتی ہے ، جہاں انہوں نے اپنے بچے کو لیٹا رکھا ہے ۔ جبکہ ایک دیگر یوزر نے کہا کہ وہ بچہ کوئی کتا نہیں ہے کہ انہوں نے اس کو زمین پر لیٹا دیا ہے ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ وہاں موجود کسی بھی شخص نے اس منظر کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ۔ ایک یوزر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ سین دیکھ کر میرا خون ابل رہا ہے اور اگر میں وہاں ہوتا تو پولیس کو اس کی اطلاع دیدیتا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں