
گزشتہ روزدیہی پولس اسٹیشن میں بھی ایک مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں 9زمین مالکان کے نام شامل ہیں۔ جرم نمبر546/2021 دفعہ 52مہاراشٹراتھاریٹی ایکٹ 1966کے تحت نو ملزمین کے خلاف مقدمہ کااندراج کیاگیاہے ۔اس کاروائی سے ناندیڑ کے لینڈ مافیا میں ہلچل مچ گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق رفعت بیگم محمدمظہرالحق ‘ عبدالواحد عبدالعلی ‘ بلقیس بیگم محمدعبدالقدوس ‘ کنہیالال سونولال‘ عبدالحفیظ عبدالقدوس ‘ وٹھل ناگناتھ راو کڑس کر ‘ انیل وٹھل کڑس کر اور ویشالی ہنمنت راو دینکر تمام ساکنان ناندیڑ کے خلاف اتوارہ زون کے زونل آفیسر راون سون سڑے کی شکایت پر مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے
۔برہمپوری کھیت سروے نمبر 38و سروے نمبر40 کے پانچ حصے ہیں جس کی کُل اراضی دس ایکڑ ہے۔
جس میں پانچ ایکڑ زمین عیدگاہ کیلئے محفوظ تھی ۔جو 5.52ہیکٹر ہے ۔ جس کے مطابق یہ اراضی پر نہ تو ترقی‘نہ ہی زراعت اورنہ ہی گھر کے لئے استعمال ہوسکتی ہے ۔لیکن کچھ سیاسی لیڈارن نے اس اراضی پرپلاٹنگ کردی اورکروڑوں روپے بطور اڈوانس جمع کرلئے ۔