Powered By Blogger

جمعہ, اگست 06, 2021

اہلِ کوکن کے لیے. عمائدین شہرممبئی کی میٹنگ, کوکن بازآبادکاری کیلئے منظم کمیٹی کی تشکیل اور اہل کوکن کیلئے کال سینٹر کا آغاز

  • (اردو اخبار دنیا)

: ممبئی 6اگست ۔(سمیع اللّٰہ خان) آج حج ہاؤس میں ممبئی کے معززین، کوکن کے حالات پر سر جوڑ کر بیٹھے جس میں راقم کو بھی شرکت کا موقع ملا، سیلاب متاثرہ کوکن کے ليے ممبئی میں موجود اہلِ خیر جو کوکن سے علاقائی اور قلبی تعلق رکھتےہیں وہ دلِ دردمند کےساتھ اس نشست میں شریک ہوئے، شہر ممبئی کا کوکن سے صرف جغرافیائی ہی نہیں، روحانی رشتہ بھی ہے اسلئے بھی کوکن کے المناک حالات پر ممبئی کی دھڑکنیں قدرے تیز ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے لئے صرف کوکن ممبئی اور صوبہء مہاراشٹر ہی سے نہیں بلکہ ملک و بیرون ملک مقیم محسنین ریلیف کے کاموں کے لئے فکرمند ہیں، اسی لیے میٹنگ کے آغاز ہی میں منتظمین نے بہت ہی صاف صاف انداز میں واضح کردیا کہ، سیلاب سے متاثرہ کوکن کو واپس کھڑا کرنے کے لیے سب سے زیادہ اور مستقل جدوجہد مہاڈ، کھیڈ اور چپلون کے مقامی علماء و ذمہ داران اور ان کی انجمنیں روز اول ہی سے محنت اور جدوجہد کررہےہیں، ہم لوگ یہاں جو قدم اٹھانے جارہےہیں وہ متاثرہ علاقوں میں جاری کاموں کو منظم و مربوط اور مستقل نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے ہیں، تاکہ ممبئی کے تعاون سے وہاں جو کام ہو، وہ بارآور ہوسکے ۔

زیربحث موضوعات میں جو امور مشترکہ مشورہ سے فیصل کیے گئے ان میں:ایک ایسے کال سینٹر کو طے کیا گیا ہے جس کے ذریعے کوکن میں ریلیف کے کاموں کو مزید مرتب و منظم کرنے لئے تمام کام کرنے والے افراد و جماعتوں سے رابطہ رکھا جائےگا، اس کال سینٹر میں متاثرہ علاقوں کی معلومات جمع بھی کی جائےگی اور فراہم بھی کی جائےگی، ریلیف و بازآبادکاری کے کام کرنے والوں کو ڈاٹا بیس مدد دی جائے گی یہ کال سینٹر تمام تر ملی و سماجی آرگنائزیشن کے اشتراک سے چلے گا اس پر کسی خاص تنظیم یا جماعت کا ناہی اثر ہوگا ناہی انتساب، بلکہ یہ کوکن ریلیف کے کاموں کے لیے تمام تنظیموں اور سرکاری ایجنسیوں کےلیے مشترکہ رابطہ کار پلیٹ فارم ہوگا ۔

اس کی ٹیم اس طرح ہوگی:
1)رافد شہاب 2)دانش لانبے 3) سمیع اللّٰہ خان 4)یوسف شیخ 5)سفیان گیگانی 6)خلیل میمن 7)مفتی حبیب
اس کال سینٹر کو جلدازجلد یقینی بنانے کے لیے تمام شرکاء نے حامی بھری اور فوری اس کے قیام کے لئے لائحۂ عمل بنایا گیا۔*اس کےعلاوہ سیلاب سے تباہ حال کوکنی گھرانوں کی ازسرنو تعمیر کو ممکنہ ذرائع سے یقینی بنانے کی کوشش کے سلسلے میں* فکریں ہوئیں، تباہ شدہ مکانات اور دوکانوں کا پنچ نامہ کروا کے رپورٹ تیار رکھنا جوکہ بہت ضروری ہے، اس کے لیے بھی ٹیم طے کی گئی، جو سردست درج ذیل شخصیات کے ساتھ کام شروع کریگی:
1)کاظم ملک۔ 2)اعجاز پندلیکر 3)عبدالحسیب بھاٹکر 4)مبشر جمعدار 5)شاکر شیخ 6)یسین دلوی 7)عارف ملاجی

ریلیف کے اگلے قانونی اقدامات کے لیے مستقل ایک ٹیم کا انتخاب عمل میں آیا.جو مستقل طورپر ریلیف و بازآبادکاری کے کاموں کے سرکاری و غیرسرکاری امور کی نمائندگی کرتی رہے، یہ ٹیم اس طرح ہے:
1)سلیم الوارے 2)امین سولکر 3)شاداب کاٹے 4)فرید شیخ امن کمیٹی 5)مشتاق دلوی 6)دانش لانبے 7)فقیر محمد ٹھاکر

*ان کے علاوہ ایک اور بہت ہی ضروری اور مفید امر “ فیڈریشن آف کوکنی این جی او’ز (Federation of konkani NGO’s) کا قیام عمل میں آیا، یہ فیڈریشن کوکن میں* کام کررہی تمام جماعتوں اور تنظیموں کے صدور و سیکرٹریز سے رابطہ رکھے گا اور ان کےساتھ ملکر کاموں کو آگے بڑھائے گا ۔
اس فیڈریشن کے لئے فی الحال صرف ممبئی سے مندرجہ ذیل معززین کے اسماء طے پائے جنمیں آئندہ مزید اضافہ کی گنجائش ہے:

1)پروفیسر سراج الدین چوگلے, 2) مفتی محمد اشفاق قاضی جامع مسجد ممبئی 3) مفتی عبدالاحد فلاحی، پتھروالی مسجد، محمد علی روڈ، 4)عبدالعزیز مہاتے 5)شعیب خطیب چیئرمین جامع مسجد بمبئی6)ڈاکٹر وسیم پھوپھلونکر 7)عمران علوی 8)مفتی یحییٰ معین 9)مفتی طاہر چوہان 10)امین سولکر. 11)عبدالحسیب بھاٹکر.یہ سبھی لوگ محنت و بے لوثی کےساتھ پہلے سے ہی کوکن کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے تھے اب سارے کام کو مزید منظم اور کاموں کا دائرہ بڑھا کر حکومتی ایجنسیوں سے مراحل طے کرانے کے لیے انہیں منظم کیا جارہاہے  جس میں یہ بات طے ہےکہ مقامی سطح پر چپلون، مہاڈ، اور کھیڈ سے اسی طرح جماعتی سطح پر، ملی سماجی و مذہبي تنظیمیں جیسے، انجمن دردمندان، تبلیغی جماعت، جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی کی مقامی یونٹس، جمعیت اہلحدیث، جمعیۃ اہلسنّت والجماعت جیسی نمائندہ جماعتوں کے ذمہ داران کو ان میں شامل کیا جاتا رہے گا۔اسي طرح یہ کمیٹیاں اور فیڈریشن کوکن کے مقامی ذمہ داران و نمائندگان سے رابطہ رکھ کر کام کرے گا جوکہ وہاں پہلے سے کام کررہےہیں جیسے، مفتی رفیق پورکر، خالد پرکار، یسین دلوی ، مولانا صادق مستری چپلون، مفتی انور خان سرگروہ رتناگیری، قاضی حسین ماہمکر شریوردھن مفتی عمر دھامسکر پمپلی، مولانا عبدالسلام جلال رائے گڑھ ۔ اور دیگر ذمہ دار حضرات جن سب کے ناموں کا احاطہ کرنا اس رپورٹ میں مشکل ہے ان سے ربط ضبط کے ساتھ کاموں کو منظم کیاجائے گا۔
اسی طرح اس فیڈریشن کے ضمن میں مختلف پروفیشنس کے ایسوسی ایشن بنائے جائیں گے جو کوکن میں رفاہ عامہ کے امور کو مستحکم اور مفید بنائیں گے۔
حج ہاؤس ممبئی کی پر شکوہ عمارت میں رکھی گئی اس اہم نشست میں محمد علی پاٹنکر، امین سولکر، فرید شیخ، شعیب خطیب، مفتی عبدالاحد فلاحی، مفتی حبیب پٹیل، مفتی طاہر چوہان، عبدالعزیز مھاتے، نیّر شعبان، کاظم ملک، عبدالحسیب بھاٹکر، مشتاق دلوی، ڈاکٹر وسیم پھوپھلونکر ، ڈاکٹر سراج الدین چوگلے، دانش لانبے، اور دیگر سماجی ذمہ داران نے قیمتی مشوروں اور مفید تجاویز پر تبادلہء خیال کرکے انہیں عملی شکل دی۔
میٹنگ کا آغاز، تلاوت کلام پاک سے ہوا، مفتی یحیٰی معین نے ایجنڈا پیش کیا، اور میٹنگ کے منتظم مفتی محمد اشفاق قاضی نے میٹنگ کی کارروائی کو فکرمندی کےساتھ نہایت خیرخواہانہ انداز میں بڑی خوش اسلوبی سے پایہء تکمیل کو پہنچایا ۔

امید ہےکہ ان ترتیبات کے ذریعے کوکن کے سیلاب متاثرین کو مزید فائدہ ہوگا، جن کی دوکانوں کا نقصان ہوا یا کسی بھی طرح کے معاشی ذرائع برباد ہوئے ہیں انہیں بڑی راحت ملےگی، اپنے بھائیوں کی تباہ حالی اور پریشانی پر تڑپ اٹھنا اور انہیں واپس مضبوطی سے سماج و معاشرت کے لیے کھڑے ہونے میں سہارا دینا یہی اسلام کی تعلیمات اور انسانیت کی ضرورت ہے، اللہ تعالی حج ہاؤس کے اس اجتماع پر نظرِ کرم فرمائے، منتظمین کو جزائے خیر سے نوازے، شرکاء کے دینی و انسانی جذبات کو بیحد قبول فرمائے اور طےشدہ کاموں کو یقینی بنائے اور ہم سب کوخلوص کی دولت سے مالامال فرمائے۔ آمین

ایس آئی او آف انڈیا کے قومی صدر سلمان احمد کا2 روزہ ناندیڑ دورہ‘اہم موضوعات پرنوجوانوں سے تبادلہ خیال

ناندیڑ:6اگست (اردو اخبار دنیا) ملک کی سب سے بڑی مسلم طلبہ تنظیم ایس آئی او آف انڈیا کے قومی صدر سلمان احمد ناندیڑ کے دو روزدہ دورے پر تشریف لائے تھے ۔ پہلے دن انھوں نے ایس آئی او ناندیڑ کے تمام ممبران اور وابستگان سے ملاقات کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. صدر حلقہ، ساوتھ مہاراشٹر جناب سلمان خان نے ماہ قرآن کے موقع پر ‘فی ظلال القرآن’ اس عنوان پر اظہارِ خیال کیا. صدر حلقہ نے قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے، غوروفکر اور ترجمہ و تفسیر سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی.

جناب سلمان احمد نے ملک کے حالات اور کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اور معاشی حالات پر گفتگو کی خاص طور پر کررونا کی وجہ سے جن بچوں نے اسکول اور کالج سے دوری اختیار کر لی ہے ان کے لیے کیا سہولیات فراہم کی جا سکتی ہےں اس پر فیصلہ لیا گیا۔ دوسرے دن ناندیڑ کے تمام سماجی وسیاسی ذہین رکھنے والے نوجوان افراد کے ساتھ ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ملک کے حالات پر گفتگو کی گئی۔

انھوں نے دوران گفتگو کہاکہ کورونا کی وجہ جو تعلیمی نقصان ہوا ہے ہم اس پر زیادہ توجہ دیں گے۔ Economical crysis پیدا ہو رہا ہے‘ نوجوان پاس آو¿ٹ تو ہو رہیں ہے لیکن انھیں روزگارومعاش کا مسئلہ درپیش ہے. اس لیے تمام سیاسی سمجھ رکھنے والے افراد کیا کام کرسکتے ہیں ہے اس پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تجارتی اقدامات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندو مسلم مدعے پر جو سیاست ہورہی ہے اس کو کس طرح روکا جائے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی خاتون کی 5 سالہ بچے کو زبردستی کار کی ڈگی میں بند کرنے کی ویڈیو وائرل

امریکی خاتون کی 5 سالہ بچے کو زبردستی کار کی ڈگی میں بند کرنے کی ویڈیو وائرل

Video of American woman forcibly locking a 5-year-old child in a car trunk goes viral

واشنگٹن ،06؍اگست:(اردوداخبارنیا)امریکی خاتون چیلیسا تروجیلو (Chelissa Trujillo) نے اپنے ہی کمسن #بچے کو #گاڑی کی ڈگی میں بند کرکے سفاکیت کی انتہا کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچ سالہ بچے کو ڈگی میں بند کرنے کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک سپر #مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا، جس کی #ویڈیو بھی #سوشل میڈیا پر #وائرل ہوگئی۔ویڈیو پارکنگ ایریا میں دیگر شہریوں نے بنائی اور خاتون کو مجبور کیا کہ وہ بچے کو ڈگی سے باہر نکالنے، لوگوں کی مداخلت کے باعث #خاتون نے بچے کو ڈگی سے باہر نکالا۔

سوشل میڈیا پر #شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سن 2000 ماڈل کی شیورلیٹ کار کی ڈگی میں ایک بچے کو بند کررہی ہے۔ڈگی میں بند بچے مدد کیلیے چیخ و پکار بھی واضح طور پر سنی جاسکتی ہے، بچے کی مدد کی پکار سن کر وہاں موجود دیگر افراد نے بچے کو ڈگی سے نکلوایا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کردی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی #پولیس حرکت میں آئی اور 33 سالہ خاتون چیلیسا تروجیلو اور پانچ سالہ بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اور بچہ دونوں بے گھر ہیں، جس کے باعث پولیس اہلکار انہیں مختلف جگہوں پر ڈھونڈنے کے باوجود پکڑنے میں ناکام رہے۔

تلنگانہ : سنگاریڈی میں لاری اور کار میں خوفناک تصادم ، پانچ ہلاک

تلنگانہ : سنگاریڈی میں لاری اور کار میں خوفناک تصادم ، پانچ ہلاک

sangareddy-accident
تلنگانہ:(اردواخباردنیا)سنگاریڈی ضلع میں آج پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ #سنگاریڈی ضلع کے چوٹا کور منڈل مستقر کے قریب کار اور لاری کے درمیان قومی #شاہراہ پر پیش آئے اس #تصادم کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق موضع رنگم پیٹ ضلع میدک کے ساکن پیداماں30 سالہ ،امباداس 40 سالہ اور ان کا لڑکا 6 سالہ وویک چند دنوں سے بیمار تھے جنہیں سنگاریڈی کے ضلع اسپتال سے رجوع کرنے کے بعد یہ خاندان کار کے ذریعہ واپس اپنے موضع لوٹ رہا تھا کہ چوٹوکور کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے وقت کار میں پانچ افراد سوار تھے اور ان تمام کی اس #خوفناک سڑک #حادثہ میں جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔دو مہلوکین کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع کے فوری بعد سب #انسپکٹر پولیس پولکل ناگا لکشمی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ بعد پنچنامہ پانچوں #مہلوکین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کی غرض سے سنگاریڈی کے ضلع #اسپتال کو منتقل کردی گئیں ۔اس سلسلہ میں پولکل پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے

کلکتہ سے ممبئی جارہی انڈگو کی فلائٹ میں سانپ۔احتیاطی طور مسافروں کو دوسرے طیارے سے بھیجا گیا’

کلکتہ6اگست (اردو اخبار دنیا) کلکتہ ائیر پورٹ سے ممبئی جانے والی انڈگو فلائٹ کے سامان رکھنے کی جگہ میں سانپ پائے جانے کے بعد دوسرے طیارے سے مسافروں کو ممبئی بھیجا گیا ۔اطلاعات کے مطابق عملہ جب انڈگو فلائٹ میں مسافروں کے سامان کو رکھ رہے تھے اس وقت دیکھا کہ وہاں دھات کی کسی چیز کے جسم کے گرد ایک بڑا سانپ لپٹا ہوا ہے۔یہ فلائٹ رائے پور سے کلکتہ آئے تھی اور پھر کلکتہ سے ممبئی جارہی تھی۔سانپ ملنے کے بعد ائیر پورٹ عملے کو اس کی اطلاع دی گئی اس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران آکر سانپ کو نکالر لے کے چلے گئے ۔

ایئرلائنز انتظامیہ نے مزید کوئی خطرہ مول نہیں لیتے ہوئے اس طیارے کے بجائے مسافروں کو ممبئی بھیجنے کے بجائے دوسرے طیارے کا انتظام کیا ۔ ایئر لائن کے عملے کے مطابق سانپ کلکتہ پہنچنے سے پہلے ہی طیارے کے اندر تھا۔ سانپ طیارے میں کسی شاید رائے پور ائیر پورٹ میں آیا ہوگا۔
ہوائی اڈے کے رن وے کے آس پاس سانپ کا نظرآنا کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ کیونکہ وہاں کافی جھاڑیاں ہوتی ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کبھی بھی جہاز کے اندرونی حصے میں سانب نہیں ملا تھا۔

مسجد الحرام میں کرین گرنے کا کیس: 13 ملز مین الزامات سے بری

  • (اردو اخبار دنیا)

ریاض:مسجد الحرام میںکرین حادثہ 11 ستمبر 2015 کو ہوا تھا، جس میں 108 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوئے تھے۔ مکہ کی کرمنل کورٹ نے مسجد الحرام میں کرین حادثے کے 13 ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا جن میں سعودی بن لادن گروپ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر 2017 کو جاری ہونے والے پہلے فیصلے میں مکہ کی عدالت نے 13 ملزمان کو بری کردیا تھا جن پر غفلت کا الزام تھا۔ عدالت نے کہا کہ مدعا علیہ مجرمانہ طور پر اس واقعے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔اپنے گزشتہ فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ یہ تباہی انسانی غلطی کے بجائے گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کی وجہ سے ہوئی تھی۔’کرین سیدھی، درست اور محفوظ پوزیشن میں تھی، ملز مین نے کوئی غلطی نہیں کی تھی اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے تھے’۔واضح رہے کہ اٹارنی جنرل نے پہلے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کی تھی، جس پر اپیل کورٹ نے دسمبر 2017 میں فوجداری عدالت کے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔اپیل کورٹ نے ریفرنس دیا کہ کرین ایک محفوظ پوزیشن میں رکھی گئی تھی تاہم شدید طوفان اور پرتشدد ہواؤں کی وجہ سے گر گئی۔تاہم اپیل کورٹ نے کرمنل کورٹ سے کہا کہ وہ اس کیس کا دوبارہ جائزہ لے۔عدالت نے کرین حادثے کے کیس کے تمام پہلوؤں کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد نیا فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ مقدمے میں موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے جنرل اتھارٹی کے انتباہ کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ہے جس کے باعث یہ تباہی ہوئی۔عدالت نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اس دن مکہ مکرمہ میں جو کچھ ہوا وہ کسی آسمانی واقعہ سے منسلک ہو سکتا ہے جس کی پیش گوئی کرنا مشکل تھا جس کی وجہ سے سانحہ کے مدعا علیہان کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

نریندر مودی نے ہر ایک ہندوستانی کے فون کی جاسوسی کی، راہل گاندھی

نریندر مودی نے ہر ایک ہندوستانی کے فون کی جاسوسی کی، راہل گاندھی

(اردو اخبار دنیا)جنتر منتر پر حزب اختلاف کے احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیگاسس جاسوسی معاملہ اور زرعی قوانین کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا، ''آج تمام اپوزیشن جماعتیں سیاہ قوانین کے خلاف کسانوں کی حمایت میں جمع ہوئی ہیں۔ ہم پیگاسس معاملہ پر بحث چاہتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں ہونے دے رہے۔ نریندر مودی نے ملک کے ہر ایک شہری کے فون کی جاسوسی کی۔''

زرعی قوانین کے خلاف جنتر منتر پر حزب اختلاف کا مظاہرہ، راہل گاندھی بھی شامل

مانسون اجلاس کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے بعد حزب اختلاف کے لیڈران دہلی کے جنتر منتر پر پہنچے، جہاں انہوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی بھی موجود رہے۔ جبکہ ٹی ایم سی، بی ایس پی اور عام آدمی پارٹی نے احتجاج میں شرکت نہیں کی۔

جنتر منتر پر ہو رہے احتجاج میں راہل گاندھی کے علاوہ ملکارجن کھڑگے، سنجے راؤت، منوج جھا اور ڈی ایم کے کے ٹی شوا سمیت دیگر لیڈڑان موجود رہے۔ حزب اختلاف کے احتجاج کے درمیان کسان بچاؤ، ملک بچاؤ کے نعرے بلند ہو رہے ہیں۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...