Powered By Blogger

ہفتہ, اگست 07, 2021

مہاراشٹرمیں 17اگست سے اسکول کھولنے کاف

ممبئی:6اگست (اردو اخبار دنیا) ریاست مہاراشٹرمیں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اسلئے حکومت نے اب کالجز اور اسکولوں کی دوبارہ کشادگی کافیصلہ کیا ہے۔دو دن قبل ریاست کے اعلی تعلیم و تکنیکی تعلیم کے وزیر اودئے سامنت نے کہاتھا کہ مہاراشٹرمیں15ستمبرتایکم اکتوبر کے درمیان کالجز کوشروع کیاجارہاہے ۔

 

آج ریاست کی وزیرتعلیم محترمہ ورشاگائیکواڑ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہاریاست میں اسکول کھولنے پرغور وخوص جاری ہے اور ایک ہفتہ میںفیصلہ کرلیاجائے گااورامکان ہےکہ17اگست سے ریاست میں اسکولوں کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ ریاست کے شہری علاقوں یعنی میونسپل کارپوریشن ‘میونسپل کونسل علاقوں میں پانچویں جماعت سے اسکول کھولنے پرفیصلہ کیاگیا ہے ۔

 

اسلئے جلد ہی کوئی قطعی فیصلہ کرلیاجائے گا۔ایک طرف حکومت اگست سے اسکول کھولنے کافیصلہ کررہی ہے اور دوسری جانب ماہرین نے اشارہ دیاہے کہ ریاست میں تیسری لہربھیانک شکل اختیارکرسکتی ہے اور اکتوبر میں تیسری لہر اپنے عروج پررہے گی۔تو پھر ایسے حالات میں دوبارہ لاک ڈاون اوراسکولوں کوبند کرنے کی نوبت آسکتی ہے۔اسلئے عوام اور اسکولوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت جولائی میں ہی اسکولوں کو کھولنے کافیصلہ کردیتی کوبہتر تھا ۔اگرتیسری لہر اکتوبر میںعروج پررہتی ہے اورایسے میں لاک ڈاون کی نوبت آبھی جاتی ہے تو کسی طرح جولائی تااکتوبر تک اسکولوں میں تعلیم ہوسکتی تھی ۔


جمعہ, اگست 06, 2021

بہار: کئی اضلاع سیلاب سے بے حال، گنگا اور پن پن میں طغیانی، کئی گاوں میں پانی داخل

بہار: کئی اضلاع سیلاب سے بے حال، گنگا اور پن پن میں طغیانی، کئی گاوں میں پانی داخل

bihar flood
فائیل فوٹو

،

پٹنہ6 اگست:(اردو اخبار دنیا)بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں سیلاب نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ گنگا اور پن پن ندیوں میں طغیانی دیکھنے کو مل رہی ہے اور پٹنہ و بھاگلپور میں یہ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ پٹنہ کے کئی #گاوں میں #سیلاب کا پانی بھی داخل ہو گیا ہے جس سے لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انتظامیہ ے ذریعہ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔آبی وسائل محکمہ کے ایک افسر نے جمعہ کو بتایا کہ گنگا ندی #بھاگلپور کے کہل گاوں میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے جب کہ پن پن پٹنہ کے شری پال پور میں خطرے کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہے۔

اس کے علاوہ باگمتی ندی مظفر پور کے بینی آباد، دربھنگہ کے حیا گھاٹ میں #خطرے کے نشان سے اوپر اور بوڑھی گنڈک #ندی کھگڑیا میں لال نشان کے اوپر #بہہ رہی ہے۔ کملا بلان مدھوبنی کے جے نگر اور جھنجھارپور ریل پل کے پاس خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہے۔اس درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ سون ندی پر بنے اندرپوری بیراج کے پاس ندی کی آبی سطح میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں صبح چھ بجے سون ندی کی آبی سطح 40920 کیوسیک تھی جو آٹھ بجے گھٹ کر 35614 کیوسیک درج کی گئی ہے۔ چھوٹی ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ نے لوگوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

پٹنہ ضلع انتظامیہ نے کہا کہ سینڈ بیگ سے کئی گائوں میں پانی داخل کو روکا جا رہا ہے۔ دھنروا ڈویژن کے سونمئی پنچایت میں زمینداری پشتہ ٹوٹ جانے سے بدھانی ٹولہ میں پانی گھس گیا ہے۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے جن مقامات پر سیلاب کا پانی آ چکا ہے وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کچن چلایا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جمعرات کو وہ خود کئی علاقوں کا جائزہ لینے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے تھے۔ انھوں نے متاثرہ علاقوں میں فصل کو ہوئے نقصان کا سروے اور جائزہ لینے کی ہدایت بھی زراعتی افسر کو دی ہے تاکہ جلد از جلد کسانوں کو راحت مل سکے۔

بچے کو اپنی ماں کے نام کے استعمال کاہے حق : دہلی ہائی کورٹ

بچے کو اپنی ماں کے نام کے استعمال کاہے حق : دہلی ہائی کورٹ

delhi-high-court-1

نئی دہلی، 6 اگست :(اردواخباردنیا)دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ کوئی باپ اپنی بیٹی کیلئے شرائط نہیں تھوپ سکتا اور ہر بچے کو اپنی ماں کا ذیلی نام استعمال کرنے کا حق ہے۔عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے والد کی درخواست پر سماعت کے دوران دیایہ بیان دیا۔ درخواست میں اس شخص نے حکام سے یہ ہدایت دینے کی اپیل کی ہے کہ #دستاویزات میں ان کا نام ان کی بیٹی کے عرفی نام میں ظاہر کیاجائے نہ کہ ان کی ماں کے نام کے طور پر۔تاہم جسٹس ریکھا پلی نے ایسی ہدایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ باپ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ بیٹی کو صرف اس کا نام استعمال کرنے کا حکم دے،اگر نابالغ بیٹی اس’کنیت‘ سے خوش ہے تو پھر آپ کو کیا مسئلہ ہے؟۔

سماعت کے دوران اس شخص کے وکیل نے دلیل دی کہ اس کی #بیٹی #نابالغ ہے اور وہ خود اس طرح کے معاملات کا فیصلہ نہیں کر سکتی اور #لڑکی کے نام کو الگ ر ہ رہی بیوی نے تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نام میں تبدیلی سے انشورنس #کمپنی سے #انشورنس کلیم حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ یہ پالیسی بچی کے نام پر اس کے والد کے نام سے لی گئی تھی۔

ہریانہ بورڈ نے سابق وزیراعلی چوٹالہ کا 12 ویں کا نتیجہ روکا پہلے10 ویں کا انگریزی موضوع کا امتحان کرناہوگا پاس

ہریانہ بورڈ نے سابق وزیراعلی چوٹالہ کا 12 ویں کا نتیجہ روکا  پہلے10 ویں کا انگریزی موضوع کا امتحان کرناہوگا پاس 

Former Chief Minister Om Prakash Chautala
ھیوانی، 6 اگست :(اردواخباردنیا)ہریانہ بورڈ آف اسکول #ایجوکیشن نے جمعرات کو 12 ویں کلاس کے اوپن امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ امتحان کا نتیجہ سو فیصد تھا، کیونکہ کووڈ وبا کی وجہ سے امتحانات نہیں لئے جا سکے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے فارمولے کی بنیاد پر نتیجہ کا اعلان کیا گیا۔ اس امتحان میں، 12 ویں اوپن کے علاوہ 38 ہزار 926 امیدواروں نے دوبارہ امتحان دیا اور سب نے 100فیصدپاس کیا۔ نتیجہ ہریانہ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ  bseh.org.in پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ان نتائج کی ایک خاص بات یہ تھی کہ امتحان کے لیے سابق وزیراعلیٰ اوم #پرکاش #چوٹالہ کو بھی ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ سے 12 ویں اوپن امتحانات میں حصہ لینا پڑا، وہ بھی بغیر کسی امتحان کے 12 ویں اوپن امتحان پاس کرنا تھا، لیکن ہریانہ بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے اس کا نتیجہ روک دیا ہے۔اس سلسلے میں ہریانہ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جگبیر سنگھ نے کہا کہ یہ ان کے بورڈ کے لیے فخر کی بات ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ ان کے بورڈ کے طالب علم رہے ہیں، لیکن ان کا نتیجہ روکنے کی وجہ یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ نے #نیشنل #اوپن #اسکول سے دسویں کا امتحان دیا تھا، جس میں انہوں نے #انگریزی کا #مضمون پاس نہیں کیا تھا۔
جب تک دسویں انگریزی کا مضمون پاس نہیں ہوتے، وہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے 12 ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان نہیں کر سکتے۔ ایسی صورتحال میں سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کا نتیجہ اب تک اسٹینڈ پر رکھا گیا ہے، جو کہ 10 ویں انگریزی مضمون میں پاس ہوتے ہی اعلان کیا جائے گا۔

مٹن یا بیف، کونسا گوشت کتنا فائدہ مند؟

مٹن یا بیف، کونسا گوشت کتنا فائدہ مند؟

beef-meat-or-mutton

(اردو اخبار دنیا)گوشت انسانی غذا کا ایک اہم حصہ ہے جس کے استعمال سے بنیادی جز پروٹین سمیت متعدد منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں، ماہرین کی جانب سے صحت برقرار رکھنے کے لیے غذا میں زیادہ سبزیاں، پھل اوردالوں کو اہمیت دینا تجویز کیا جاتا ہے مگر گوشت کی اپنی ہی افادیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔غذائی و طبی ماہرین کے مطابق انسانی صحت کا براہ راست تعلق غذا سے ہوتا ہے، ہر غذا صحت کے لیے کچھ نہ کچھ افادیت کی حامل ہے بشرطیکہ اُسے اعتدال میں رہ کر کھایا جائے، غذائی ماہرین کے مطابق مچھلی اور مرغی کے گوشت (وائٹ میٹ) سے انسانی جسم کو پروٹین، منرلز اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں اور وائٹ میٹ میں کیلوریز اور چکنائی کی مقدارکم پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب ’ریڈ میٹ ‘ یعنی چھوٹا گوشت (مٹن، بکرا) اور بڑا گوشت (گائے، بیف ) کو عام روٹین میں ضرورت کے مطابق کھانا تجویز کیا جاتا ہے۔گوشت کھانے میں غیر معمولی زیادتی سنگین قسم کے صحت کے مسائل کا سبب بن جاتی ہے، مٹن میں چکنائی کی مقدار، چکن کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جبکہ بیف (بڑے گوشت) میں چکنائی کی زیادہ مقدار مرغی، مچھلی اور بکرے کے گوشت سے زیادہ پائی جاتی ہے اور دوسرے غذائی اجزا مثلاً پروٹین، زنک، فاسفورس، آئرن اور وٹامن بی کی مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق گائے کے گوشت کی 100 گرام مقدار میں 250 کیلوریز ، 15 گرام فیٹ ، 30 فیصد کولیسٹرول ، 3 فیصد سوڈیم ، 14 فیصد آئرن ، 20 فیصد وٹامن بی 6، 5 فیصد میگنیشیم ، 1 فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی اور 43 فیصد کوبالا من پایا جاتا ہے جبک بکرے کے گوشت کے 11 گرام مقدار میں 294 کیلوریز، 32 فیصد فیٹ ، 45 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، 32 فیصد کولیسٹرول ، 3 فیصدسوڈیم ، 8 فیصد پوٹاشیم ، 50 فیصد پروٹین ، 10 فیصد آئرن ، 5 فیصد وتامن بی 6، 5 فیصد میگنیشیم ، اور 43 فیصد کوبالامین پایا جاتا ہے ۔

غذائی ماہرین کے مطابق سفید اور لال گوشت کے اپنے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں، اس لیے انہیں اعتدال میں رہ کر استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ لال گوشت خصوصاً گائے کے گوشت سے احتیاط ہی تجویز کی جاتی ہے۔طبی تحقیق کے مطابق گوشت کا زیادہ استعمال مختلف سنگین بیماریوں کا سبب بنتا ہے جیسے کہ کینسر، دل کے امراض، ذیابیطس، معدہ، جگر کی بیماریاں وغیرہ، ماہرین کے مطابق جو پہلے سے ہی ان بیماریوں میں مبتلا ہیں انہیں گوشت کے استعمال میں غیر معمولی احتیاط برتنی چاہیے۔

غذائی ماہرین کے مطابق بکرے کا گوشت گرم ‏ تاثیر رکھتا ہے جبکہ یہ طاقت بخش ہے، گائے کا گوشت ٹھنڈی تاثیر رکھتا ہے جسے کسی بھی موسم میں کھایا جا سکتا ہے، بکرے کے گوشت کے استعمال سے جسم میں خون بنتا ہے، کمزوری دور کرتا ہے، ‏لذت ‏اور ذائقہ کے اعتبار سے بھی بکرے کا گوشت زیادہ بہتر ہے، س ‏کا اعتدال میں استعمال کرنا جسمانی قوت کے لیے نہایت مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق دُنبے کا گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے اور ذائقہ دار ہوتا ہے جبکہ بیل، گائے کا گوشت افادیت میں سب سے پیچھے اور اس میں غذائیت بھی کم پائی جاتی ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے سفید گوشت میں مچھلی اور لال گوشت میں بکرے کے گوشت کو اہمیت دینی چاہیے، اس کی وجہ ‏یہ ہے کہ غذائیت کے معاملے میں مٹن بیف سے بہتر اور صحت ‏بخش ثابت ہوتا ہے جبکہ بکرے کے گوشت کو دل کے عارضے میں مبتلا افراد بھی اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کریں تو اس سے اُن کی دل اور مجموعی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ جب بھی گوشت کھائیں جس قسم کا بھی ساتھ میں سلاد اور رائتہ کا استعمال ضرور کریں، فائبر سے بھرپور سلاد اور مثبت بیکٹیریاز، پری بائیوٹک سے بھرپور دہی سے بنا رائتہ گوشت کو جَلد ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور افادیت بڑھا دیتا ہے۔

سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی کے ٹویٹر سے ’بلیو ٹک ‘ہٹا ، سات ماہ تک ٹویٹ نہیں کیا

سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی کے ٹویٹر سے ’بلیو ٹک ‘ہٹا ، سات ماہ تک ٹویٹ نہیں کیا

ms-dhoni-twitter

نئی دہلی ،06؍اگست:(اردو اخبار دنیا) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ٹویٹر سے ’بلیو ٹک‘ ہٹا دیا گیا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دھونی ٹوئٹر پر کم سرگرم ہیں، اس لیے ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹ سے بیلوٹک ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ دھونی کے ٹوئٹر پر تقریبا 8 8.2 ملین فالورز ہیں۔واضح رہے ایم ایس دھونی نے آخری ٹویٹ اس سال 8 جنوری کوکیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے کوئی ٹویٹ نہیں کیا۔ تاہم وہ انسٹاگرام پر سرگرم ہے۔ 8 جنوری سے پہلے انہوں نے ستمبر 2020 میں ٹویٹ کیا تھا۔ ایسی صورت میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ سرگرم نہ ہونے کی وجہ سے ٹویٹر نے ایم ایس دھونی کا بیلو ٹک ہٹا دیا ہے۔ لیکن اس سے یقینی طور پر ان کے مداحوں کو ایک دھچکا پہنچایا ہے۔ایم ایس دھونی کا شمار دنیا کے کامیاب ترین #کپتانوں میں ہوتا ہے۔ #دھونی #دنیا کے واحد #کپتان ہیں جنہوں نے آئی سی سی کی تینوں #ٹرافیاں جیتیں۔

انہوں نے 2007 میں ٹی 20 #ورلڈ کپ، 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ دھونی کا یہ ریکارڈ توڑنا بہت مشکل ہے۔دسمبر 2004 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے دھونی نے 90 ٹیسٹ میں 38.09 کی اوسط سے 4876 رنز بنائے ہیں۔ #ٹیسٹ #کرکٹ میں ان کی ایک ڈبل سنچری، چھ سنچریاں اور 33 نصف #سنچریاں ہیں۔ اس کے علاوہ 350 ون ڈے میں 50.58 کی اوسط سے 10773 #رنز بنائے ہیں۔ دھونی کے نام ون ڈے میں 10 سنچریاں اور 73 نصف سنچریاں ہیں۔ 98 ٹی 20 بین الاقوامی #میچوں میں بھی ماہی نے 40.25 کی اوسط سے 4669 رنز بنائے ہیں۔

نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

crime

 دو نابالغ لڑکوں کے خلاف کیس

اترپردیش:(اردواخباردنیا)اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلو میٹر مسافت پر تھانہ نواب گنج علاقے کے ایک گاوں میں جمعرات کی شام ہوئی نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے تاخیر شب دو نابالغ ملزمان کے خلاف اجتماعی #عصمت دری کا کیس درج کر حراست میں لیا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی روہت مشرہ نے آج بتایا کہ تھانہ نواب گنج علاقے کے ایک گاوں کی چھہ سالہ #بچی اپنے گھر کے سامنے جمعرات کو کھیل رہی تھی کہ گاوں کے دو #نابالغ لڑکے 13 و 14 سال کے پہونچے اور بہلا کر گھر سے کچھ مسافت پر تنہائ میں لے گئے و اجتماعی #آبروریزی کی ۔

گھر پہنچ کر متاثرہ نے اہل خانہ کو وقوعہ سے واقف کرایا ،اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے بچی کو مقامی اسپتال بھیج کر طبی معائنہ  کرایا اور دونوں لڑکوں کے خلاف عصمت دری و #پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کر حراست میں لیا 

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...