*آج کی اہم خبریں*
*10/ 08/ 2021*(اردو اخبار دنیا)
*سیلاب سے یوپی کے 357 گاؤں متاثر، وزیر اعلی کا اٹاوہ اور اوریہ کا فضائی دورہ*
واضح ہوکہ مہاراشٹر اور راجستھان کے بعد اب اترپردیش میں بھی بارش اور سیلاب کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ ریاست کے 21 اضلاع کے 357 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس میں ہمیر پور ، جالون اور بندیل کھنڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بدایوں، غازی پور اور بلیا میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے، جبکہ وارانسی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب ہے۔ وارانسی میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔وہیں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو اٹاوہ اور اوریہ کا فضائی جائزہ لیا.
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*جنتر منترپر اشتعال انگیزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے،جمعیۃ علماء ہندکے وفد نے جوائنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی سے ملاقات کی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابقدہلی:ملک کی راجدھانی دہلی کے قلب میں واقع جنتر منتر پر مسلمانوں کے خلاف کھلے عام اشتعال انگیزی کی گئی ، یہ بھارت بچائو ابھیان ریلی کے مظاہرین کے ایک گروہ نے انجام دیا ، جب اس کا ویڈیو منظر عام پر آیا تو ملک میں بے چینی پھیل گئی ۔اس سلسلے میں کل جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ حکومت ہند امت شاہ اور دہلی پولس کمشنر کو خط ارسال کیا ہے ۔ اس خط کی ایک کاپی جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے جنتر منتر پر واقع پولس کیمپ میں پہنچ کر نئی دہلی رینج کے جوائنٹ کمشنر شری جسپال سنگھ اور ڈی سی پی شری دیپک یادو سے ملاقات کرے بھی سونپا۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے۔ اس سے ملک کے امن پسند افراد اور مسلم اقلیت کو سخت تکلیف پہنچی ہے ، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان پر دو فرقوں کے مابین نفرت پھیلانے والے دفعات لگائے جائیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ہنگامے کے دوران بل منظور ، دونوں ایوانوں کی کارکردگی منگل تک ملتوی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق یہ پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کا آخری ہفتہ ہے۔ یہ سیشن 13 اگست کو ختم ہو گا ، لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے اب تک کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ بن رہی ہے۔ پیگاسس اسکینڈل اور زرعی قوانین کے معاملے پر اپوزیشن نے سخت موقف اختیار کیا ہے اور اس کے خلاف احتجاج کی وجہ سے دونوں ایوانوں کا کام نہیں ہو رہا ہے۔ پیر کو بھی دونوں ایوانوں کی کارروائی ہنگامہ آرائی کے باعث بار بار ملتوی ہونے کے بعد منگل کی صبح تک ملتوی کرنا پڑی۔پیر کو لیمٹیڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ (ترمیم) بل 2021 ، ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی (ترمیم) اور آئین (ایس ٹی) آرڈر (ترمیمی) بل کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا۔ راجیہ سبھا نے سینٹرل یونیورسٹی (ترمیمی) بل اور ٹیکسیشن (ترمیمی) بل کو اپوزیشن کے ہنگامے اور واک آؤٹ کے درمیان منظور کیا۔ بعد ازاں لوک سبھا کی طرح ایوان بالا کی کارروائی بھی منگل کی صبح تک ملتوی کر دی گئی۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*کووڈ کیسز کم ہوئے لیکن 10 فیصد سے زیادہ مثبت والے 45 اضلاع اب بھی تشویش کا باعث ہیں*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر بھلے ہی کم ہوا ہے لیکن کووڈ کے نئے کیسز کی تعداد میں اتنی کمی نہیں آئی جتنی توقع کی جارہی تھی پیر کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35،499 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اس کے باوجود 45 اضلاع اب بھی وزارت صحت کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں جن میں 2 اگست سے8 اگست کے درمیان 10 فیصد یا اس سے زیادہ کی مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے ان ریاستوں میں کیرالہ اور منی پور کے 10 اضلاع شامل ہیں اس کے علاوہ 39 اضلاع میں 5 سے 10 فیصد کے درمیان مثبت شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے ملک کے 45 اضلاع (2 اگست سے 8 اگست تک کے اعداد و شمار) میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کی مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے اس میں اروناچل پردیش کے 5 اضلاع اور ہماچل پردیش پڈوچیری اور مغربی بنگال میں 1۔1کیرالہ اور منی پور کے 10۔10میگھالیہ کے 3 اضلاع میزورم کے 6 اضلاع ناگالینڈ کے 4 اور راجستھان اور سکم کے 2-2 اضلاع شامل ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ایمیزون فلپ کارٹ کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں سی سی آئی تحقیقات میں مداخلت سے انکار*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سپریم کورٹ نے آن لائن شاپنگ کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف تفتیشی معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے دونوں کمپنیوں کو تفتیش میں شامل ہونے کا وقت چار ہفتوں تک بڑھا دیا مسابقتی کمیشن مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ای کامرس کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ کی تحقیقات کر رہا ہے سپریم کورٹ نے ان کمپنیوں کو تحقیقات میں تعاون کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے کہا کہ ہم فی الحال ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت نہیں کریں گے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے در حقیقت ای کامرس کمپنیوں ایمیزون اور فلپ کارٹ نے مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی تحقیقات کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کمپنی نے کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا کی تحقیقات پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*نیرج چوپڑا کے پرانے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم پر کیا حملہ- 'فون کال کا ویڈیو بہت ہوا...'*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کو طلائی تمغہ دلانے والے نیرج چوپڑا کے کچھ پرانے ٹویٹس پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ کھلاڑیوں کو مبارکباد کے ساتھ ان کا حق بھی ملنا چاہیے، نہ کہ کھیلوں کے بجٹ کو کم کرنا۔ فون کال کا ویڈیو بہت ہوا، اب انعام کی رقم بھی دیں! راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ نیرج چوپڑا کے پرانے ٹویٹس کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اور آپنے جو کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا اُسے پورا کریں تاکہ ہم اپنی توجہ ان چیزوں سے ہٹا سکیں اور اپنی پوری توجہ آئندہ اولمپک گیمز پر مرکوز کریں اور اپنے ملک اور ریاست کی رونق بڑھائیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*ویکسین لگانے کے لیے لوگوں کو مجبور کرنے پر پابندی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق لوگوں کو ویکسین لگانے اور ٹرائل ڈیٹا کو پبلک کرنے پر مجبور کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے پیر کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ تاہم ، سپریم کورٹ نے ویکسین لگانے پر مجبور کرنے پر عبوری روک لگانے سے انکار کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ویکسین کے لیے مجبور کرنے کے معاملے میں وہ فی الحال احکامات جاری نہیں کر سکتی۔ عدالت کو دوسری طرف سننا پڑے گا۔ درخواست گزار نے کہا کہ کئی خدمات میں ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسے بند ہونا چاہیے۔ کیونکہ ویکسین لینا رضاکارانہ ہے ، لازمی نہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*راکیش ٹکیت کا اعلان:5 ستمبر کو مظفر نگر مہا پنچایت میں بنائی جائے گی آر پار کی حکمت عملی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ 5 ستمبر کو اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہونے والی کسان مہا پنچایت میں آر پار کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ کسان رہنما نے مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ یہ زرعی قوانین کسانوں ، مزدوروں اور عام آدمی کے خلاف ہیں۔ ٹکیت نے کہا کہ یہ زرعی قوانین کسانوں کو برباد کرنے کے لیے بغیر کہے ملک کے کسانوں پر نافذ کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے کسان پہلے قرض میں ڈوبیگا ، پھر آہستہ آہستہ سرمایہ دار کسانوں سے ان کی زمین چھیننے کا کام کریں گے۔ ملک کے عوام کسان تحریک کے ساتھ نہیں نظریاتی انقلاب میں شامل ہو رہے ہیں۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*گیس سلنڈر پائپ میں رساو کے باعث لگی آگ، تین معصوم بچیاں جھلس کر جاں بحق*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا تھانہ علاقے کے تحت نگر پنچایت ماہل کے امام گڑھ علاقے میں اتوار کی رات ایک شخص کے گھر میں گیس سلنڈر پائپ میں رساو کے باعث آگ لگ گئی۔ لڑکیوں کی چیخیں سن کر موقع پر پہنچنے والے لوگوں نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ اس حادثے میں تین معصوم بچیوں کی آگ میں جھلس کر موت ہوگئی۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*عمر گوتم تبدیلی مذہب معاملہ میں نئی گرفتاری،یو پی اے ٹی ایس مسلمانوں کو بے جا گرفتار کررہی ہے، جمعیۃ علماء قانونی امدادفراہم کرے گی: گلزار اعظمی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق تبدیل مذہب معاملے میں گذشتہ اتوار کی شب اتر پردیش اے ٹی ایس نے مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل کے مقام پوسد سے ڈاکٹر فراز شاہ کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ حسب معمول اپنے دواخانے میں مریضوں کا علاج کررہے تھے، دو گاڑیوں میں اے ٹی ایس کے افسران پوسد پہنچے اور ڈاکٹر فراز شاہ کو گرفتار کرکے لکھنو لیکر چلے گئے ، ڈاکٹر فراز کو گرفتار کرنے سے قبل اے ٹی ایس کے افسران نے ڈاکٹر فراز کے گھر والوں کو مطلع نہیں کیا ، ڈاکٹر فراز کے اہل خانہ نے جب مقامی پولس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کرائی تو انہیں تحریری جواب ملاکہ لکھنئو کی خصوصی عدالت نے ملزم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے اس لیئے لکھنئو اے ٹی ایس ٹیم اسے اپنے ساتھ لیکر گئی ہے اور لکھنئو پہنچتے ہی ڈاکٹر فراز کو عدالت میں حاضر کردیا جائے گا نیز ڈاکٹر فراز کو عمر گوتم تبدیل مذہب معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ دوان تفتیش ڈاکٹر فراز کے بھی اس معاملے میں ملوث ہونے کا سراغ ملا ہے۔ڈاکٹر فراز شاہ کی گرفتاری کے بعد اس کی والدہ نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی )قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کے نام قانونی امداد کی درخواست ارسال کی ہے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی کے جنتر منتر پر مسلمانوں کے خلاف لگائے گئے اشتعال انگیز نعرے، وائرل ویڈیو پر ایف آئی آر درج*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک کے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر علاقے میں مبینہ طور پر ایک ’مارچ‘ میں فرقہ وارانہ نعرے لگائے گئے۔ اس ’مارچ‘ کی ویڈیو مبینہ طور پر اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مارچ اس کی اجازت کے بغیر منعقد کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس مارچ کا اہتمام سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے نے کیا تھا۔ ویسے اپادھیائے کا کہنا ہے کہ انہیں ویڈیو کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔ صرف پانچ یا چھ لوگ نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نعرے نہیں لگانے چاہیے تھے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسلمانوں کو ’رام،رام‘ کہنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ دہلی کے ایک اہم علاقے جنتر منتر میں منعقدہ اس مظاہرے میں کچھ ارکان نعرے لگا رہے تھے،’ ہندوستان میں رہنا ہوگا ، جئے شری رام کہنا ہوگا‘۔ یہ جگہ ملک کی پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری دفاتر سے صرف چند کلومیٹر دور ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کیا ہے اور ویڈیو میں دکھائے گئے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*پی ایم کسان اسکیم:9.75 کروڑ سے زائدکسانوں کے کھاتوں میں پی ایم مودی نے ٹرانسفر کیے19,500کروڑ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق پردھان منتری کسان سمن ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے 2000 روپئے کی قسط 9.75 کروڑ سے زائد کسان خاندانوں کو منتقل کی۔ ان کسانوں کے کھاتوں میں 19500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ پروگرام میں رقم کو ایک کلک کے ذریعے براہ راست مستحقین کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم نے کل قومی خوردنی تیل مشن کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کل 19500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم 9.75 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم چھوٹے کسانوں کے لیے بہت مفید ہوگی۔ 15 اگست آ رہا ہے۔ ہم آزادی کے 75 سال منانے والے ہیں۔ اگلے 25 سالوں میں ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کہاں لے جانا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دھنباد میں جج کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں بند لفافے میں تحقیقاتی رپورٹ درج کرے*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک جج کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں بند لفافے میں تحقیقاتی رپورٹ درج کرے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ اس معاملے کی نگرانی کرے گی۔سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ وہ اس معاملے کو فی الحال زیر التوا رکھیں گے، جب ضرورت پڑے گی معاملے کو سماعت کریںگے۔ دھنباد میں جج کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ازخود کارروائی میں سماعت ہوئی۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔اس نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو دھنباد کے جج اتم آنند کی موت کے ازخود نوٹس کیس میں سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی عدلیہ کی بالکل مدد نہیں کر رہی ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*یوپی اسمبلی انتخابات 2022:ستیش چندر مشرا کا بڑا اعلان- بی ایس پی نہیں کرے گی اتحاد، اکیلے لڑے گی الیکشن*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق یوپی میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے تیاری شروع کردی ہے۔ اسی ضمن میں پیر کو برہمن کانفرنس میں شامل ہونے امروہہ پہنچے بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اکیلے 2022 میں الیکشن لڑے گی۔ اس دوران بی ایس پی جنرل سکریٹری نے سماجوای پارٹی اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ ستیش چندر مشرا نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے برہمن کو نظر انداز کیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہلی میں بے گھر غریبوں کو نائٹ شیلٹرز میں کھانا ملے گا ، کیجریوال حکومت نے شروع کی چیف منسٹر نیوٹریشن اسکیم*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق دہلی میں رہنے والے بے گھر غریب لوگوں کو اب تمام نائٹ شیلٹروں میں ہمیشہ دو وقت کا کھانا ملے گا ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے تمام نائٹ شیلٹروں میں وزیر اعلی کھانا یوجنا شروع کی ہے ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ووٹ نہیں ہونے کی وجہ سے نائٹ شیلٹرز میں رہنے والے لوگ کسی پارٹی کے ووٹ بینک نہیں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک ملک بھر کی حکومتوں نے ان لوگوں پر توجہ نہیں دی ۔ ہماری حکومت کے قیام سے پہلے ہر سال دہلی حکومت کو نائٹ شیلٹروں میں بد انتظامی پر دہلی ہائی کورٹ ڈانٹتی رہی تھی ۔ آج ہماری حکومت نے نائٹ شیلٹروں کی حالت بہت اچھی کر دی ہے اور اب لوگ کہتے ہیں کہ دہلی حکومت نے غریبوں کے لیے کچھ کیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*مدھیہ پردیش:کانگریس نے کمل ناتھ کی قیادت میں کیا اسمبلی کا گھیراؤ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی مانسون اجلاس کا پہلا دن ہنگاموں کی نذر ہوگیا ۔ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس قدر تیکھی بحث ہوئی کہ مرحوم ممبران اسمبلی کو ہنگاموں کے بیچ ہی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانگریس نے حکومت پر عوامی مسائل سے چشم پوشی ، آدیواسیوں پر مظالم اور نو اگست کو یوم آدیواسی کے موقع سرکاری تعطیل کا اعلان نہیں کئے جانے کو لیکر جہاں اسمبلی کا گھیراؤ کیا تو وہیں حکومت نے کانگریس پر آدیواسیوں کو گمراہ کرنے اور خود کو آدیواسیوں کا سب سے بڑا ہمدرد بتایا۔مدھیہ پردیش اسمبلی کا مانسون اجلاس صرف چار روز کے لئے منعقد کیا گیا ہے ۔ اسمبلی اجلاس نو اگست کو شروع ہوا ہے اور بارہ اگست کو ختم ہو جائے گا۔ چار روزہ اسمبلی اجلاس میں گیارہ سو چوراسی سوال ممبران اسمبلی کی جانب سے لگائے گئے ہیں ۔ اسمبلی اجلاس کے دن میں توسیع کو لیکر کانگریس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا ، مگر اسپیکر کی جانب سےاجلاس کے دن میں توسیع نہیں کی گئی ۔ اسمبلی اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کے آثار پہلے سے ہی تھے ۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
*دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے لئے ہو رہا ہے سمندری شاہراہوں کا غلط استعمال: یو این ایس سی کی میٹنگ میں بولے وزیر اعظم*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس میٹنگ میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اینٹنی بلنکن اس میٹنگ سے ورچوئل جڑے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ’سمندری تحفظ کی توسیع: بین الاقوامی تعاون کا معاملہ‘ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطحی کھلی بحث کی صدارت کر رہے ہیں۔میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’سمندر ہماری مشترکہ وراثت ہیں اور سمندری راستے بین الاقوامی تجارت کی لائف لائن ہیں۔ یہ مہا ساگر ہمارے سیارے کا مستقبل کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ہماری یہ مشترکہ وراثت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ دہشت کو بڑھاوا دینے کے لئے سمندری شاہراہوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں سمندری تحفظ کو لے کر ایک جامع فریم ورک تیار ہو۔ یہ فریم ورک ساگر پر مبنی ہو۔ یہ نظریہ محفوظ اور مستحکم سمندری شاہراہ یقینی کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ ہمیں سمندری تجارت کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا۔ ہماری خوشحالی سمندری تجارت پر منحصر کرتی ہے، اس میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ ہمارے مستقبل کے لئے چیلنجز کھڑی کرسکتی ہے۔
https://www.facebook.com/ABD-News-207733003414201/