پیر, اگست 16, 2021
*آج کی اہم خبریں
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
یوم آزادی کے موقع پر ملک کو دوباره تقسیم کرنے کی کوشش : نانا پٹولے
یوم آزادی کے موقع پر ملک کو دوباره تقسیم کرنے کی کوشش : نانا پٹولے
(اردو اخبار دنیا)ملک کو جو آزادی ملی ہے وہ بے مثال قربانیوں اورمحنتوں کا نتیجہ ہے۔ اس آزادی کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑی ہے، لیکن بدقسمتی ہے کہ آزادی کی ڈائمنڈجوبلی کے موقع پر بی جے پی 14؍اگست کو بٹوارے کی ہولناک یاد کے طور پر منارہی ہے۔ یہ ایک جانب اگرانتہائی افسوسناک ہے تو وہیں یہ ملک کو دوبارہ تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔یہ باتیں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے کانگریس کے دفتر پر پرچم کشائی کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جو ملک آزاد ہوئے وہاں آمریت شروع ہوگئی لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت کا آغاز ہوا جس کے حوالے سے آج ہمارے ملک کو دنیا میں سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا فخر حاصل ہے۔بی جے پی ہمارے ملک کایہ فخر ختم کرنا چاہتی ہے۔ 14ا/ اگست جس دن ہمارے ملک کا بٹوارہ ہوا وہ ہمارے لیے ایک سیاہ دن ہے۔اس خونریز دن کو یادگار کے طور پر مناتے ہوئے نریندر مودی اوربی جے پی ملک کو توڑنے کی سمت لے جارہی ہے ۔ ملک کی عوام کے درمیان مذہب وذات برادری کی تفریق کو بڑھاوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے بی جے پی کے منصوبے کو کانگریس کے کارکنان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس صدرمحترمہ سونیا گاندھی وممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی کی اہل قیادت نے مرکزی حکومت کے لیے چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے نظریہ کی فتح کے لیے ہمیں قربانی کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔مجھے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ہم نے ملک سے حقیقی محبت کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تو کانگریس دوبارہ بلندی کے مقام پرپہنچے گی اور ملک وجمہوریت دونوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔
پرچم کشائی کی اس تقریب میں ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر نسیم خان، چندرکانت ہنڈورے، سابق وزیر سریش شیٹی، نائب صدر حسین دلوائی، خواتین کانگریس کی ریاستی صدر سندھیتائی سوالاکھے، سیوادل کے ریاستی صدر ولاس اوتاڈے، ریاستی جنرل سکریٹری راجن بھوسلے، راجیش شرما، پروفیسر پرکاش سوناؤنے، پرمود مورے، راجارام دیشمکھ،ڈاکٹر سیدذیشان احمد، ڈاکٹر راجو واگھمارے اور دیوانند پوار وغیرہ موجود تھے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سی آر پی ایف سے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ تک ، اس ہفتے کہاں کہاں داخل کی جاسکتی ہیں درخواستیں ؟
CRPF بھرتی 2021: جو لوگ فوج یا پولیس فورس میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں وہ سینٹرل ریزروڈ پولیس فورس کے اعلان کردہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی 2439 آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ 13 ستمبر اور 15 ستمبر کو ہونے والے واک ان انٹرویو کے ذریعے ریٹائرڈ سی اے پی ایف اور سابق مسلح فورس کے اہلکاروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایس ایس بی) ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) ، اور بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف)۔ تفصیلات یہاں پڑھیں۔

علامتی تصویر
کول انڈیا بھرتی 2021: کول انڈیا لمیٹڈ نے کان کنی ، الیکٹریکل ، مکینیکل ، سول ، انڈسٹریل انجینئرنگ اور ارضیات کے نظم و ضبط کے لیے مینجمنٹ ٹرینیوں کی 588 آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے درخواست مدعو کی ہے۔ آن لائن درخواست اپنی سرکاری ویب سائٹ پر 9 ستمبر تک قبول کی جائے گی۔ مناسب امیدواروں کو GATE 2021 اسکور کی بنیاد پر دستاویزات کی تصدیق اور ابتدائی طبی معائنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ ایک بار منتخب ہونے کے بعد امیدواروں کو ای -2 گریڈ میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر مقرر کیا جائے گا اور ابتدائی ایک سال کے لیے 50000 روپے ادا کیے جائیں گے۔
بی ای ایل اپرنٹس شپ بھرتی 2021: بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) نے اپنے غازی آباد یونٹ کے لیے ایک سالہ اپرنٹس شپ ٹریننگ پروگرام کے لیے 50 آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ وہ امیدوار جنہوں نے کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس ، مکینیکل اور سول انجینئرنگ کے شعبوں میں بی ٹیک یا بی ای مکمل کیا ہے وہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے 29 اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا طریقہ یہاں ہے۔
اتر پردیش کی بھرتی 2021: اتر پردیش حکومت نے ریاست کے 74 اضلاع میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (MGNREGA) کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ مجموعی طور پر 1276 آسامیوں کا اعلان سرکاری ویب سائٹ sewayojan.up.nic.in پر کیا گیا ہے۔ درخواست دہندگان کا انتخاب پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ امیدواروں کو ماہانہ بنیاد پر 11200 روپے ادا کیے جائیں گے۔ یہاں نوٹیفکیشن چیک کریں۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ بھرتی 2021: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ 83 آسامیوں کے لیے ذاتی معاونین ، باغبانی ، جونیئر جوڈیشل اسسٹنٹ اور سٹینو گرافر بھرتی کر رہی ہے۔ باغبانی ، جونیئر جوڈیشل اسسٹنٹ اور سٹینوگرافرز کے لیے آن لائن درخواست 30 جولائی کو شروع کی گئی جبکہ ذاتی معاونین کے لیے آن لائن درخواست 17 اگست سے شروع ہوگی۔ اس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
محمد طالبان : رسول اللہ ﷺ کے نقش قدم پر ۔ ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی
رسول اللہ ﷺ کے جانشینوں نے پھر اسی کردار کا مظاہرہ کیا ہےـ طالبان نے کابل میں فاتحانہ داخلہ سے پہلے عام معافی کا اعلان کیا ہےـ ان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام ، افغان حکومت کے عملہ اور کارندوں ، اتحادی افواج کے لیے کام کرنے والوں، سب کے لیے معافی ہےـ عوام کے مال و جان کی حفاظت ہماری بنیادی ذمے داری ہےـ ان کا یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نشر کیا گیاـ انھوں نے کہا کہ مجاہدین خزانہ ، عوامی سہولیات ، سرکاری دفاتر اور آلات ، پارکس ، سڑکوں اور پل وغیرہ پر خاص توجہ دیں گے ۔ یہ عوامی املاک ہیں ، ان کا تحفظ کیا جائے گا اور انہیں برباد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ آف افغانستان ان تمام افراد کے لیے اپنے دروازے کھولتی ہے جنہوں نے ماضی میں حملہ آوروں کے لیے کام کیا اور ان کی مدد کی ، یا جو اب بھی کرپٹ افغان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ـ ہم ان کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہیں اور انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ قوم اور ملک کی خدمت کے لیے آگے آئیں ۔
طالبان کے زوال اور عروج میں ہمارے لیے متعدد اسباق موجود ہیں :
(1) ایمان و یقین کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہےـ اس کے سامنے تمام طاقتیں ہیچ ہیں ـ امریکہ نے طالبان کی حکومت اکھاڑ پھینکی ، اس کے بعد 20 برس تک ان پر آگ اور بارود کی بارش کی ، زبردست بم باری کی ، طرح طرح کے بھیانک اسلحہ ان پر آزمائے ، لیکن وہ افغانوں کا بال بیکا نہ کرسکا ، اس لیے کہ وہ اللہ کا سہارا تھامے ہوئے تھے اور اس سے بڑا اور کسی کا سہارا نہیں ـ
(2) کام یابی قربانیوں کے بعد حاصل ہوتی ہےـ طالبان نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ـ وہ حکومت سے محروم کیے گئےـ ان کا بڑے پیمانے پر قتلِ عام کیا گیاـ انہیں قید کرکے دردناک سزائیں دی گئیں ـ وہ گھر سے بے گھر اور اپنی املاک سے محروم کیے گئےـ لیکن انھوں نے صبر کیا ، ڈٹے رہے اور قربانیاں پیش کرتے رہے ، بالآخر منزل نے ان کے قدم چومے اور کام یابی کا سہرا انہیں پہنایا گیاـ
(3) اپنا نصب العین درست رکھنا چاہیے اور منزل پر نگاہیں جمانی چاہییں ـ راستے جتنے بھی پُر خطر ہوں ، منزل جتنی بھی دور ہو ، کوئی حرج نہیں ـ طالبان کو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں 20 برس لگ گئے ، لیکن نہ وہ تھکے ، نہ گھبرائے ، نہ انھوں نے سستی اور تن آسانی کا مظاہرہ کیا ، بلکہ دھیرے دھیرے وہ منزل کی طرف بڑھتے رہے، یہاں تک کہ اسے پالیاـ
(4) مشن کی تکمیل کے لیے طاقت کا حصول ضروری ہےـ جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات ہےـ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : وَاَعِدُّوۡا لَهُمۡ مَّا اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ قُوَّةٍ وَّمِنۡ رِّبَاطِ الۡخَـيۡلِ تُرۡهِبُوۡنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَعَدُوَّكُمۡ وَاٰخَرِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهِمۡ ۚ لَا تَعۡلَمُوۡنَهُمُ ۚ اَللّٰهُ يَعۡلَمُهُمۡؕ (الانفال :60) " اور تم لوگ ، جہاں تک تمہارا بس چلے ، زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑے اُن کے مقابلہ کے لیے مہیّا رکھو ، تاکہ اس کے ذریعہ سے اللہ کے اور اپنے دشمنوں کو اور ان دوسرے اعداء کو خوف زدہ کر دو جنہیں تم نہیں جانتے ، مگر اللہ جانتا ہے ۔" طالبان نے اس اصول کو اپنایاـ انھوں نے ایمانی طاقت کے ساتھ مادّی طاقت بھی حاصل کرنے کی کوشش کی ـ اس طرح انھوں نے اپنے دشمنوں پر اپنی دھاک اور ہیبت طاری کردی ـ
(5) طالبان نے ثابت کردیا کہ امّتِ مسلمہ کو عروج اور غلبہ اسی طریقے سے اور اسی راہ پر چل کر حاصل سکتا ہے جس پر چل کر ابتدائی صدیوں میں حاصل ہوا تھاـ امت کی بھلائی نہ دیگر تہذیبوں کو اختیار کرنے میں ہے نہ دیگر مذہبی گروہوں کے نقشِ قدم کی پیروی میں ـ کام یابی، غلبہ اور عروج آج بھی اللہ کی اطاعت اور خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے نقشِ قدم کی پیروی کرنے میں ہےـ
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
آندھرا پردیش میں آج سے اسکول اور کالجس کی کشادگی
حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کورونا کی امکانی تیسری لہر کے خطرہ کے باوجود آندھرا پردیش حکومت کے فیصلہ کے مطابق کل 16 اگسٹ سے اسکول اور کالجس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ آن لائن کلاسیس کی جگہ آف لائن کلاسیس کا کوویڈ قواعد کے ساتھ آغاز ہوگا۔ حکومت نے کوویڈ پازیٹیویٹی شرح 10 فیصد سے کم علاقوں میں اسکول و کالجس کی کشادگی اور باقاعدہ کلاسیس کے آغاز کے احکام جاری کئے ۔ سکریٹری محکمہ تعلیم راج شیکھر نے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جس کے مطابق ہر کلاس میں 20 طلبہ کی اجازت رہے گی اور ہر طالب علم کے درمیان 6 فیٹ کا فاصلہ رہے گا۔ کلاس میں زائد طلبہ کی صورت میں 2 یا 3 بیاچس کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ ہر ہفتہ ایک بیاچ کے 2 طلبہ اور ایک ٹیچر کا کورونا ٹسٹ لازمی طور پر کرایا جائے گا۔ ان میں سے کسی ایک کے پازیٹیو ہونے پر باقی تمام کا ٹسٹ کرانے ہدایت دی گئی ہے۔ دوپہر کے کھانے کا نظم بیاچس کی شکل میں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ طلبہ کو اسکول چھوڑنے آئے والدین و سرپرستوں میں اگر کورونا کی علامات پائی جائیں تو ایسے طلبہ کا ٹسٹ کیا جائے۔ حکومت سے اسکولوں کی کشادگی پر طلبہ اور سرپرستوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں خوف کا ماحول ہے اور اندیشہ ہے کہ بڑی تعداد میں طلبہ اسکول اور کالجس کو حاضر نہیں ہوں گے
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اتوار, اگست 15, 2021
جشن آزادی کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پرچم کشائی
یوم آزادی کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور،کر ہوا برہیتا کلیانپور، سمستی پور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نیز کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی، پرچم کشائی جامعہ ہذا کے نائب ناظم جناب ماسٹر محمد امتیاز صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ نے قومی ترانہ پڑھا اور مختلف موضوعات پر آزادی کی نسبت سے محمد آفتاب ، محمد حذیفہ، محمد شاھد،محمود اللہ،محمد مہتاب اور محمد توحید وغیرہ نے اپنے اپنے انداز میں حصہ لیکر شرکاء پروگرام کو مسرور کیا۔ یہ حقیقت ہے کہ ۱۸۵۷ء سے پہلے متعدد بار جنگیں ہوئیں لیکن کوئ خاص کامیابی نہیں ملی جب حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے صاحب زادہ حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے علی الاعلان جنگ کا فتوی دیا تو مدارس اسلامیہ کے علما صلحا نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پھر ۱۸۵۷ء سے لیکر ۱۵اگست ۱۹۴۷ء تک میں ان ناپاک انگریزوں کو بھگا کر ہی دم لیا
جامعہ کے بانی وناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی غیر موجودگی میں ذمہ داری کو بخوبی انجام دیتے ہوئے
جامعہ کے نائب ناظم ماسٹر امتیاز صاحب نے تمام شرکا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن میں بطورخاص حضرت حافظ محمد فخر عالم صاحب امام وخطیب کرھوا مسجد اور محمد مستقیم صاحب وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں جامعہ کے اساتذہ کرام جناب مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی اور حافظ محمد گلزار صاحب وغیرہ پیش پیش رہے.
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
چیف جسٹس آف انڈیا نے ایوان پارلیمنٹ میں بحث کی حالیہ سطح پر اٹھائے سوالات ، کہی یہ بڑی بات
چیف جسٹس آف انڈیا نے ایوان پارلیمنٹ میں بحث کی حالیہ سطح پر اٹھائے سوالات ، کہی یہ بڑی باتنئی دہلی (اردو اخبار دنیا): چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمن نے حالیہ برسوں میں قانون سازی کے عمل کے دوران پارلیمنٹ میں بحث کی سطح پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج بنائے گئے قوانین میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جسٹس رمن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 75 ویں یوم آزادی کے پروگرام میں اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو قانون بنانے کے دوران پارلیمنٹ میں مکمل بحث ہوتی ہے اور نہ ہی بحث کی سطح پرانے قانون سازوں کی طرح ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں قوانین کی منظوری کے دوران وسیع اور تفصیلی بحث کی ایک صحت مند روایت تھی ، جس کی وجہ سے عدالتوں کے لئے ان قوانین کے مقصد کو سمجھنا ، تشریح کرنا اور جاننا آسان ہوتا تھا ، لیکن آج کل اس میں گراوٹ آئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف مارکسسٹ کے ایم رامامورتی کے صنعتی تنازعات بل اور حقائق کی سطح پر بحث کا حوالہ دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کی بحث کے بعد منظور شدہ قوانین کے نفاذ کے بعد عدالتوں پر اس کی تشریح کا بوجھ کم ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بنائے گئے قوانین مبہم ہیں ، جو نہ صرف حکومت کو تکلیف کا باعث بنتے ہیں ، بلکہ عام لوگوں کو بھی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
چیف جسٹس نے پارلیمنٹ میں قانون منظور کرانے کے حالیہ طریق کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لیکن اب افسوسناک صورتحال ہے۔ اب ہمیں قوانین میں ابہام نظر آتا ہے۔ آج کے قوانین میں اس کا فقدان ہے۔ قوانین میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ قانون کس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے مقدموں کی تعداد بھی بڑھتی ہے اورساتھ ساتھ عوام کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دانشوروں اور وکلاء ممبران کی کمی ہے۔
چیف جسٹس کے اس ریمارک کو پارلیمنٹ میں تعطل کے درمیان بحث کے بغیر بلوں کی منظوری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ وکلاء کو عوامی زندگی میں آنے کی تلقین کرتے ہوئے جسٹس رمن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قانونی پیشہ سے تعلق رکھنے والی برادری کے افراد سماجی اور عوامی زندگی میں سامنے آئیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زیادہ تر مجاہدین آزادی وکالت کے پیشے سے وابستہ لوگ تھے ، جیسے مہاتما گاندھی ، پنڈت نہرو ، سردار پٹیل ، راجندر پرساد ، جنہوں نے نہ صرف آزادی کے لیے اپنا پیشہ ترک کیا بلکہ اپنی جائیداد اور خاندان کو بھی خیر باد کہہ دیا ۔
ان مثالوں کے ساتھ چیف جسٹس نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ سماجی اور عوامی زندگی میں شامل ہوں اور اپنے پیشے میں قید رہنے ، پیسہ کمانے اور آرام کی زندگی گزارنے کی بجائے ملک کی خدمت کریں ۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
