Powered By Blogger

جمعرات, اگست 19, 2021

ناندیڑمیں وزیراعظم عمران خان کی تصویر پرجوتے مارے گئے

ناندیڑ:18اگست (اردو اخبار دنیا)پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ دنوں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے پرسکھ سماج میںشدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ اسی لئے آج ناندیڑمیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ضلع کلکٹرآفس کے روبرو احتجاج کیاگیا۔

سکھ سماج سیل راشٹروادی کانگریس پارٹی مہاراشٹر کے چیف سردارجنریل سنگھ بھوجنگ سنگھ گاڑی والے کی قیادت میں آج ناندیڑ میںضلع کلکٹرآفس کے روبرو پاکستان کے وزیراعظم عمران کی تصویر کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاگیا۔ اس موقع پرپریم جیت سنگھ کور کولہاپورے ‘ ترویندرسنگھ ‘ نیلم کور‘اتم کور کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے۔اس کے بعدوفد نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام تحریرمیمورنڈم کی کاپی ضلع دفتر میں دی۔

اسٹیٹ بینک کے ریٹیل صارفین کے لیے آفرس کی بارش

اسٹیٹ بینک کے ریٹیل صارفین کے لیے آفرس کی بارش

yono sbi app

ممبئی 18اگست:(اردو اخبار دنیا)ایک طرف ملک آزادی کے 75 سال منانے کے لیے حکومت ہند کی پہل کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے ، دوسری طرف ملک کا سب سے بڑا بینک #اسٹیٹ #بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بھی اپنے ریٹیل گاہکوں کے لیے خوردہ قرض اور جمع پر کئی آفرس کی بارش کر دی ہے۔ ہوم لون پر پروسیسنگ فیس معاف کرنے کے اعلان کے بعد، بینک نے تمام چینلوں پر اپنے کار لون صارفین کے لیے پروسیسنگ فیس کی 100 فیصد چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

صارفین اپنے کار لون کے لئے 90 فیصد تک آن روڈ فائنانسنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ایس بی آئی یونو کے ذریعے کار قرضوں کے لیے درخواست دینے والے صارفین کے لیے 25 بی پی ایس کی خصوصی سود رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔ یونو ایس بی آئی کے ایسے #صارفین جو نئی کار گھر لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں وہ 7.5 فیصد سالانہ کی کم شرح #سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے گولڈ لون صارفین کے لیے بینک شرح سود میں 75 بی پی ایس کی کمی کی پیشکش کر رہا ہے۔ صارفین اب بینک کے تمام چینلز سے 7.5 فیصد سالانہ کی شرح پرگولڈ لون حاصل کرسکتے ہیں۔

بینک نے YONO# کے ذریعے #گولڈ #لون کے لیے درخواست دینے والے تمام صارفین کی پروسیسنگ فیس بھی معاف کر دی ہے۔ اپنے ذاتی اور #پنشن #قرض کے صارفین کے لیے، بینک نے تمام چینلز پر پروسیسنگ #فیس کی 100 فیصد چھوٹ کا اعلان کیاہے۔بینک نے ذاتی #قرضوں کے لیے #درخواست دینے والے کووڈرضاکاروں یعنی فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو 50 بی پی ایس کی خصوصی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا ہے ، جو جلد ہی کار اور گولڈ لون کے تحت بھی درخواستوں کے لیے دستیاب ہوگا۔خوردہ جمع کرنے والوں کے لیے ، بینک آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ‘پلاٹینم فکسڈ ڈپازٹ’ متعارف کروا رہا ہے۔

صارفین اب 15.08.2021 سے 14.09.2021 تک 75 دن ، 75 ہفتوں اور 75 ماہ کی مدت کے لیے فکسڈ ڈپازٹس پر 15 بی پی ایس تک اضافی سودحاصل کر سکتے ہیں۔ ایس بی آئی کے ایم ڈی (ریٹیل اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ) ، مسٹر سی ایس سیٹی نے کہاہے کہ ہم تہواروں کے سیزن سے پہلے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے لیے متعدد پیشکشوں کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ان پیشکش سے گاہکوں کو اپنے قرضوں پر زیادہ بچت کرنے میں مدد دے گی اور ساتھ ہی ان کے تہوار کے جذبے کو دوگنا کر دے گی۔ ایس بی آئی میں ہماری مسلسل کوشش ہے کہ اپنے تمام قابل قدر صارفین کو بہترین معیار کے مالی حل فراہم کریں اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کی مدد کریں۔

سفید اور لال گوشت کے صحت پر اثرات اگست 19, 2021

گوشت ہماری غذا کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہے، کم از کم ہفتے میں دو سے تین بار گوشت کا عام استعمال کیا جاتا ہے، ایسے میں جاننا ضروری ہے کہ کونسا اور کس قسم کا گوشت انسانی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔غذائی و طبی ماہرین کی جانب سے سبزی پھلوں سمیت گوشت کا استعمال بھی تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ انسانی صحت کا براہ راست تعلق غذا سے ہوتا ہے، ہر غذا صحت کے لیے کچھ نہ کچھ افادیت کی حامل ہے بشرطیکہ اُسے اعتدال میں رہ کر کھایا جائے۔

 

گوشت پروٹین حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، گائے، بھینس، بچھیا اور بکرے کا گوشت لال ہوتا ہے اور ان کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوتا ہے جس کے سبب ان کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب مچھلی اور مرغی کے گوشت (وائٹ میٹ) سے انسانی جسم کو پروٹین، منرلز اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں اور وائٹ میٹ میں کیلوریز اور چکنائی کی مقدار کم پائی جاتی ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے ’ریڈ میٹ ‘ یعنی کہ چھوٹا گوشت (مٹن، بکرا) اور بڑا گوشت (گائے، بیف ) کو عام روٹین میں ضرورت کے مطابق کھانا تجویز کیا جاتا ہے۔

 

طبی ماہرین کے مطابق گوشت کھانے میں غیر معمولی زیادتی سنگین قسم کے صحت کے مسائل کا سبب بن جاتی ہے، مٹن میں چکنائی کی مقدار، چکن کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جبکہ بیف (بڑے گوشت) میں چکنائی کی زیادہ مقدار مرغی، مچھلی اور بکرے کے گوشت سے زیادہ پائی جاتی ہے اور دوسرے غذائی اجزا مثلاً پروٹین، زنک، فاسفورس، آئرن اور وٹامن بی کی مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق گائے کے گوشت کی 100 گرام مقدار میں 250 کیلوریز ، 15 گرام فیٹ ، 30 فیصد کولیسٹرول ، 3 فیصد سوڈیم ، 14 فیصد آئرن ، 20 فیصد وٹامن بی 6، 5 فیصد میگنیشیم ، 1 فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی اور 43 فیصد کوبالا من پایا جاتا ہے جبکہ بکرے کے گوشت کے 11 گرام مقدار میں 294 کیلوریز، 32 فیصد فیٹ ، 45 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، 32 فیصد کولیسٹرول ، 3 فیصدسوڈیم ، 8 فیصد پوٹاشیم ، 50 فیصد پروٹین ، 10 فیصد آئرن ، 5 فیصد وٹامن بی 6، 5 فیصد میگنیشیم ، اور 43 فیصد کوبالامین پایا جاتا ہے ۔

 

اسی طرح مرغی کے گوشت کی 100 گرام مقدار میں 239 کیلوریز پائی جاتی ہیں، 14 گرام گیٹ، 3.8 گرام سیچوریٹڈ فیٹ، 29 فیصد کولیسٹرول ، 3 فیصد سوڈیم ، 6 فیصد پوٹاشیم، 27 گرام پروٹین ، 20 فیصد وٹامن بی 6 5 فیصد میگنیشیم اور 7 فیصد آئرن پایا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق مچھلی کے 100 گرام گوشت میں 206 کیلوریز، 18 فیصد فیٹ، 12 فیصد سیچوریٹڈz فیٹ، 21 فیصد کولیسٹرول ، 2 فیصد سوڈیم ، 10 فیصد پوٹاشیم ، 44 فیصد پروٹین ، 6 فیصد وٹامن سی ، 1 فیصد آئرن ، 30 فیصد وٹامن بی 6، 7 فیصد میگنیشیم ، اور 46 فیصد کوبالا مین پایا جاتا ہے ۔

غذائی ماہرین کے مطابق سفید اور لال گوشت کے اپنے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں، اس لیے انہیں اعتدال میں رہ کر استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ لال گوشت خصوصاً گائے کے گوشت سے احتیاط ہی تجویز کی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے اس کی مقدار کا تعین ضرور کر لیں، اگر لال گوشت کھا رہے ہیں تو اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال کریں اور ساتھ میں سبزی وغیرہ سلاد کی شکل میں ضرور کھائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کے لال گوشت کے استعمال کے دوران اس میں موجود چربی اچھی طرح سے صاف کی گئی ہو۔

 

پروٹین حاصل کرنے یا وزن میں کمی کے لیے ماہرین کی جانب سے مچھلی اور مرغی کا گوشت تجویز کیا جاتا ہےجبکہ اس کا استعمال بھی بغیر اضافی تیل کے سبزی کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔سفید گوشت خاص طور پر مچھلی، سرخ گوشت سے زیادہ صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ ان میں چربی اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ہضم کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔سرخ گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے جیسے کہ دل سے منسلک شریانوں اور جگر میں چربی کا جمع ہو جانا، بلند فشار خون۔ماہرین کے مطابق سفید گوشت جیسے کہ مرغی، مچھلی اور دیگر سمندری غذاؤں میں کولیسٹرول کی سطح کم پائی جاتی ہے اور ان کے استعمال سے بیماریاں جنم نہیں لیتی بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال ہفتے میں دو سے تین بار لازمی کرنا چاہیے۔

گوشت کی سب ہی اقسام میں سب سے زیادہ مچھلی کھانا تجویز کیا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے مچھلی کو دماغ کی غذا قرار دیا جاتا ہے، مچھلی میں پروٹین، آیوڈین، سلینیم، زنک، وٹامن D اور وٹامن B12 جیسے مفید اجزا پائے جاتے ہیں، اس کے استعمال سے متعدد بیماریوں سے لڑنے کے خلاف قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جبکہ جسمانی اور دماغی پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ خون کو جمنے یا لوتھڑے بننے سے روکتا ہے اور ساتھ ہی یہ دل کی شریانوں میں جمع ہونے والی چربی ٹرائی گلیسرائڈز کو بھی کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک، کینسر اور فالج جیسی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو پاتا ہے۔

6 ماہ بعد پہلے کووڈ کیس پر پورے نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن نافذ

  • (اردو اخبار دنیا)

نیوزی لینڈ میں 6 ماہ بعد پہلا کووڈ 19 کیس سامنے آنے پر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔17 اگست کی شب بارہ بجے سے (نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق) پورے ملک میں کم از کم 3 دن تک لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ آک لینڈ اور کورومینڈل کے خطوں میں اس کی مدت 4 سے 7 دن ہوگی۔

نیوزی لینڈ میں اس پہلے کیس کے بعد الرٹ لیول 4 کے تحت لاک ڈاؤن کا نافذ کیا گیا، یہ الرٹ لیول سخت ترین لاک ڈاؤن پابندیوں کی عکاسی کرتا ہے۔اس ملک میں لیول 4 لاک ڈاؤن آخری بار کورونا کی وبا کے آغاز میں لگایا گیا تھا اور موجودہ پابندیوں کی وجہ یہ خیال کرنا ہے کہ نیا کیس مقامی سطح پر کورونا کی قسم ڈیلٹا کا پہلا کیس ہے۔

 

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈیلٹا کو گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے اور یہ درست بھی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں شروع میں ہی اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ہونا ہوگا، ہم نے دیکھا ہے کہ دیگر ممالک میں ناکامی پر کیا حال ہوا، ہمارے پاس صرف ایک ہی موقع ہے’۔اس نئے لاک ڈاؤن میں نیوزی لینڈ کے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر میں صرف ان کے گھرانے کے افراد رہیں گے اور وہ اپنے گھر سے صرف خوراک یا ادویات خریدنے کے لیے ہی نکل سکیں گے، اس دوران بھی انہیں سماجی دوری کا خیال رکھنا ہوگا۔

 

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ابھی ہم نہیں جانتے کہ یہ نیا کیس ڈیلٹا کا نتیجہ ہے یا نہیں اور اس کے لیے جینوم سیکونسنگ کا انتظار کرنا ہوگا، مگر حکومت ڈیلٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیلٹا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہیں جہاں ابھی برادری کی سطح پر کورونا کی یہ قسم پھیلنا شروع نہیں ہوئی تو ہمارے پاس دیگر سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیگر ممالک میں تاخیر سے کیے گئے اقدامات کے تباہ کن نتائج بھی دیکھیں، ہمارے پڑوس میں بھی ایسا ہوا۔انہوں نے آسٹریلیا کا حوالہ دیا جہاں اس وقت کورونا کی لہر بے قابو میں ہے، نیوزی لینڈ کے حکام اب تک نئے کیس کی وجہ بننے والے ذریعے کا تعین نہیں کرسکے ہیں۔

یہ کیس 58 سالہ شخص میں سامنے آیا جو آک لینڈ کا رہائشی تھا اور اس کی ویکسینیشن نہیں ہوئی۔طبی حکام کے مطابق یہ کیس ایک ‘قومی مسئلہ’ ہے کیونکہ ہم اس کیس کو سرحدوں سے منسلک نہیں رسکتے اور ایسا ممکن ہے کہ آک لینڈ میں مزید کیسز موجود ہوں اور وائرس پھیل جائے۔نیوزی لینڈ کے زیادہ تر شہریوں کی ویکسینیشن اب تک نہیں ہوئی اور اب تک 16 سال سے زائد عمر کی صرف 22 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ میں شہریوں پر ماسک پہننے کی پابندی بھی نہیں مگر وزیراعظم اور طبی حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

نئی نویلی بھابھی شادی کے 10 ماہ بعد دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، ڈیڑھ ماہ بعد واپس آکر خوفناک قدم اٹھالیا

  • (اردو اخبار دنیا)

پٹنہ :ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں دیور بھابھی کے گھر سے بھاگنے اور خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبنم کماری کی ایک سال پہلے راکیش کمار سے شادی ہوئی تھی۔

راکیش شادی کے بعد اپنے کام کے سلسلے میں دلی چلا گیا جس کے بعد شبنم کماری اپنے دیور کندن کمار کے قریب آگئی۔

کچھ عرصہ دونوں کا معاشقہ چلا اور شادی کے تقریباً 10 ماہ بعد دونوں گھر سے فرار ہوگئے۔ شبنم اور کندن ڈیڑھ ماہ تک گھر سے غائب رہے جس کے بعد وہ واپس آئے اور گھر جانے کی بجائے ریلوے سٹیشن پر ہی زہر کھالیا۔

زہر خورانی کی وجہ سے کندن کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ شبنم کماری کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔

بدھ, اگست 18, 2021

ریاست تلنگانہ کے معروف و مشہور عالم دین حضرت مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری صاحب کا سانحہ ارتحال ‏

  • (اردو اخبار دنیا)

   جمعیۃ علما ء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کا تعزیتی بیان
ممبئئ: یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ریاست تلنگانہ کے معروف و مشہور عالم دین حضرت مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری صاحب ناظم مدرسہ سبیل الفلاح و صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد آج بتاریخ18  اگست 2021.طویل علالت کے بعد ہمیشہ ہمیش کے لئے اس دار فانی کو چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اس سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مفتی صاحب کی رحلت  مسلمانا ن تلنگانہ کے لئے عظیم سانحہ ہے۔ قحط الرجال کے اس دور میں مفتی صاحب کا ہم سے جدا ہوکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملنا،یہ کسی ایک طبقے کا نقصان نہیں بلکہ پوری ملت کانقصان ہے،اللہ تعالی ملت کو آپ کا نعم البدل عطا ء فرمائے ۔

مولانا ندیم صدیقی صاحب نے مفتی عبد المغنی صاحب کے فر زند مولانا محمد میاں صاحب اور ان کے برادر حضرت مولانا عبد القوی صاحب مہتمم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد ٹرسٹ سے فون پر رابطہ کرکے تعزیت مسنونہ اور دعاء مغفرت پیش کی اور کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ء کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت مفتی صاحب کی بال بال مغفرت فرمائے،ان کی خدمات کو قبول فرمائے،جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ء فرمائے۔ انہوں نے صوبے بھر میں واقع جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی تمام یونیٹوں کے عہدیداران و اراکین، ذمہ داران مدار س اسلامیہ، ائمہ مساجد اور عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ حضرت مفتی عبد المغنی صاحب کے لئے دعاء مغفرت اورایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

ممبئی ہائی کورٹ نے جلوس عاشورہ کی مشروط اجازت دی

  • (اردو اخبار دنیا)

ممبئی: یوم عاشورہ پر ممبئی ہائی کورٹ نے کورونا کی دونوں خوراکیں لگانے والے جانثاران حسین کو جلوس عاشورہ تعزیہ داری اور ماتمی جلوس کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ جسٹس تاتڑے اور جسٹس چوہان پر مشتمل ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ نے اپنے اہم فیصلہ میں سات ٹرک پرتعزیہ کے ساتھ جلوس نکالنے کو اجازت دیدی ہے یہ جلوس ممبی کے امامباڑہ علاقے سے نکل کر مجگاوں میں واقع شعیہ قبرستان رحمت آباد پر اختتام پذیر ہو گا

اس میں کورونا اصول و ضوابط کا خیال رکھنا لازمی ہو گا ہائیکورٹ میں آل انڈیا ادارہ تحفظ حسینت نے عرضی داخل کرکے جلوس کی اجازت طلب کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے 100 جانثاران حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو مشروط اجازت دی ہے شرکا جلوس کوجلوس میں شرکت کے لئے دونوں خوراکیں لگانا لازمی ہے بلاخوراک لگانے والوں کو اجازت نہیں ہو گی اس کے ساتھ قبرستان میں صرف 25 سوگوران حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو اجازت ہو گی کیونکہ تنگ گلی کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیاہے جبکہ سات ٹرک پر تعزیہ اور ماتمی جلوس اور اعزاداری کو اجازت دی گئی ہے یہ ٹرک گشت کرتے ہوئے شام 4 بجے سے 7 بجے تک قبرستان پہنچ سکتی ہے

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...