Powered By Blogger

جمعرات, اگست 19, 2021

راج گڑھ : جہیز کو لیکر شادی شدہ کے ساتھ مار پیٹ ، شوہر سمیت تین پر کیس درج

راج گڑھ : جہیز کو لیکر شادی شدہ کے ساتھ مار پیٹ ، شوہر سمیت تین پر کیس درجراج گڑھ، (اردو اخبار دنیا)19اگست ۔ بھوج پور تھانہ علاقے کے موضع بادری میں رہنے والی 25 سالہ خاتون نے سسرال فریق کے لوگوں پر جہیز کو لیکر جسمانی اور ذہنی طور سے ہراساں کرنے اور مخالفت کرنے پر مار پیٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے بروز جمعرات ملزم شوہر، ساس اور سسر کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ تھانہ انچارج اودھیش سنگھ تومر کے مطابق موضع بادری ساکن 25 سالہ کملا بائی تنور نے بتایا کہ جہیز لانے کی بات کو لیکر سسرال فریق کے لوگ جسمانی اور ذہنی طور سے ہراساں کر رہے ہیں، جس کے سبب مائکہ موضع بادری میں رہنے کو مجبور ہوں۔ گزشتہ روز شوہر کالو سنگھ نے بادری گاو?ں ا?کر گالی گلوج کرتے ہوئے مار پیٹ کی۔ پولیس نے فریادیہ کی شکایت پر ملزم شوہر کالو سنگھ تنور، سسرال شنکر لال تنور اور ساس بادامی بائی ساکن چھیپی پورا تھانہ کھلچی پور کے خلاف دفعہ 498 اے کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

بڑی خبر : پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کے دوران اب اس وائرس سے پہلی موت

بڑی خبر : پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کے دوران اب اس وائرس سے پہلی موتلدھیانہ:(اردو اخبار دنیا) پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کے درمیان بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل لدھیانہ میں سوائن فلو کی وجہ سے ایک 59 سالہ خاتون کی موت ہوئی جس کے بعد وہاں ہلچل مچ گئی ہے ۔ مرحوم کی شناخت 59 سالہ خاتون ہے جو لکشمی سنیما کے قریب رہتی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ 15 اگست کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسے دیانند ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی تحقیقات کے دوران سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایپیڈیمولوجسٹ ڈاکٹر رمنپریت کور نے اس کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا انفیکشن کے آغاز کے بعد یہ سوائن فلو کا پہلا کیس بتایا جاتا ہے۔

سونم کپور دینے والی ہیں خوشخبری ! اداکارہ کو دیکھ کر مداحوں نے پوچھا ۔ ' حاملہ ہو کیا ؟

سونم کپور دینے والی ہیں خوشخبری ! اداکارہ کو دیکھ کر مداحوں نے پوچھا ۔ ' حاملہ ہو کیا ؟ممبئی(اردو اخبار دنیا: بالی ووڈ ادا کار انل کپور (Anil Kapoor) کی چھوٹی بیٹی ریا کپور اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ کرن بولانی (Karan Boolani) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انل کپور کی بڑی بیٹی سونم کپور(Sonam Kapoor) اپنی چھوٹی بہن ریا کپور (Rhea Kapoor Wedding) کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ پہنچی۔ سونم کپور اس دوران کافی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کو لے کر سوال اٹھنے لگے کہ کیا وہ حاملہ ہیں؟

بہن ریا کپور کی شادی میں سونم کپور کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ وہیں ان کے لُک کی بات کریں تو انہوں نے پیسٹل گرین کلر کا انارکلی سوٹ پہنا تھا۔ سونم کپور اس دوران کافی صحتمند نظر آرہی تھیں، جسے دیکھ کر ان کے مداح قیاس آرائی کرنے لگے کہ کہیں سونم کپور کوئی خوشخبری تو نہیں دینے والی ہیں۔ اداکارہ کی تصویر اور ویڈیو دیکھ کر مداح ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سونم کپور کی پریگننسی کو لے کر صارف مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔

سونم کپور بہن کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ پہنچیں۔ تصویر کریڈٹ: @ViralBhayani instagram

اس سے قبل سونم کپور (Sonam Kapoor) کے حاملہ ہونے پر کئی سوال کئے گئے تھے۔ سونم کپور گزشتہ دنوں لندن (London) سے ممبئی لوٹیں، بیٹی کے آنے کی خوشی میں پاپا انل کپور خود ایئر پورٹ پر انہیں ریسیو کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ سونم کپور ایئر پورٹ پر اپنے پاپا کو دیکھ کر جذباتی نظر آئی تھیں۔ اس دوران بھی سونم کپور کے مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائی کر رہے تھے۔ حالانکہ انہوں نے انسٹا گرام پر ایسی خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ اداکارہ سونم کپور بہت جلد فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ سونم کپور نے اس کی شوٹنگ پوری کرلی ہے۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور وقت وقت پر اپنے پروجیکٹ کے بارے میں مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں

ناندیڑ کے دیگلور ناکہ سڑک حادثہ میں شدید زخمی محمدطلحہٰ کا انتقال

ناندیڑ:19.اگست۔ (اردو اخبار دنیا) ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ سڑک کو شاہراہ موت بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس سڑک پر اب تک سینکڑوں حادثات میں معصوم بچوں اور نوجوانوں اور بزرگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

10 اگست کو بھی اسی شاہراہ پر برکت کامپلیکس سے کچھ فاصلے پر ایک گڑھے کی وجہہ سے موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے تھے۔

ان دونوں کا علاج خانگی اسپتال میں جاری تھا لیکن انکی حالت تشویشناک تھی۔اور آخر کار کل شب محمد طلحہ ولد محمد عبدالحسیب انجینئر عمر 18 سال نے آخری سانس لی ۔اج 19 آگست کو صبح ساڑھے دس بجے کربلا کے قبرستان میں اس نوجوان کی تدفین عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ طلحہ کو اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین۔

مسجد حرام کی دن میں 10 بار صفائی ، طہارت کے لیے 4 ہزار رضا کار تعینات

مسجد حرام کی دن میں 10 بار صفائی ، طہارت کے لیے 4 ہزار رضا کار تعیناتالریاض(اردو اخبار دنیا): صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی صفائی ستھرائی پر چار ہزار مرد و خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے جو ایک دن میں مسجد کی دس بار صفائی کرتا ہے۔ اس دوران مسجد کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کا باقاعدگی کے ساتھ چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین کے ترجمان مواصلات و میڈیا امور کے سیکرٹری ہانی حسنی حیدر کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمد کے پیش نظر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے نے مقدس مقامات کے حوالے سے اپنے پروگرام کے مطابق کوششیں تیز کردی ہے ہیں تاکہ مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین کی آمد کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارت عامہ برائے حرمین کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر مسجد حرام میں صفائی اور دیگر امور کے لیے منظم منصوبہ بندی اور طریقہ کار وضع کیا گیا ہےتاکہ ان کی معتمرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور مناسک کی ادائی میں انہیں آسانی اور سہولت فراہم کی جاسکے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ حرمین انتظامیہ روزانہ 60،000 تک معتمرین کا استقبال کر رہی ہے۔ معتمرین کی خدمات کے ایک مربوط نظام، احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ جگہ جگہ زائرین کو پوسٹر کے ذریعے جسمانی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی دی جا رہی ہےطواف کے لیے خصوصی افراد کے لیے الگ ٹریک مقرر ہیں اور طواف کے دوران سنت نماز کی ادائی کے لیے مصلوں کے نشان بنائے گئے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند نے مہاراشٹر سیلاب متاثرین کیلئے دو کروڑ روپئے اور ائمہ مساجد و علماء کرام کے لئے 50 لاکھ کا فنڈ دیا

جمعیۃ علماء ہند نے مہاراشٹر سیلاب متاثرین کیلئے دو کروڑ روپئے اور ائمہ مساجد و علماء کرام کے لئے 50 لاکھ کا فنڈ دیانئی دہلی(اردو اخبار دنیا): مہاراشٹر کا ایک بڑا علاقہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہے۔ کوکن کے علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریاں دوسرے کے علاقوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، جمعیۃ علماء مہاراشٹر جمعیۃ علماء کی مقامی اکائیوں کے تعاون سے ان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد و راحت رسانی کاکام جنگی پیمانے پر کر رہی ہے، ان علاقوں میں املاک کا زبردست خسارہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بڑا اور خوش آئند فیصلہ لیتے ہوئے بازآباد کاری کے لئے ابتدائی طور پر دو کڑوڑ روپئے کا فنڈ مختص کردیا ہے اور حسب ضرورت اس مد میں مزید رقم بھی جاری کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ علاقوں کے مساجد کے ائمہ اور علماء کرام کے لئے الگ سے پچیس لاکھ روپے مختص کئے ہیں، ساتھ ہی مولانا مدنی نے راحت رسانی، بازآبادکاری، طبی خدمات اور دیگر ضروری کاموں میں مصروف جمعیۃ کی ٹیموں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ جس طرح کیرالا، مغربی بنگال، آسام،کرناٹک وغیرہ میں بازآبادکاری وراحت رسانی کا کام مذہب سے اوپر اٹھ کر ہندو مسلم عیسائی وغیرہ کے درمیان انجام دیا گیا تھا اسی طرح یہاں بھی انجام دیں۔ ساتھ ہی ایسی ٹیم بھی تشکیل دینے کوکہا ہے کہ جو دستاویزات بنوائے اور قانونی مدد کرے تاکہ متاثرین کو سرکاری امداد واسکیم سے فائدہ حاصل کرنے میں سہولت ہو۔

جمعیۃ علماء ہند کی مختلف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں خیمہ زن ہیں اور سروے کررہی ہیں، اب تک ابتدائی طور پر جو سروے رپورٹ آئی ہے، اس کے مطابق مہاڈ علاقے میں 26 مکانات کی ارسر نو تعمیر اور 36 مکانات کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ازسر نو تعمیر پر ایک کی مکان کی لاگت تقریبا پانچ لاکھ روپئے اور ایک مکان کی مرمت پر 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپئے کا تخمینہ کا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اور بھی کئی غیر سرکاری تنظیمیں امداد وراحت رسانی کے کام میں لگی ہوئی ہیں، لیکن اب متاثرین کی بازآبادکاری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سیلاب سے مال و اسباب کو ہی نقصان نہیں پہنچا ہے بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کے گھر بھی پوری طرح تباہ ہوچکے ہیں ایسے میں متاثرین کی بازآبادی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، ہوتا یہ ہے کہ اس طرح کے قدرتی آفات کے بعد کچھ عرصے تک امداد و راحت رسانی کے کام کا ہنگامہ تو رہتا ہے لیکن پھر وقت گزرنے کے ساتھ لوگ متاثرین فراموش کردیتے ہیں، آسام اور کیرلا میں ایسا ہوچکا ہے،اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند نے اب متاثرین کی بازآبادکاری کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس کے لئے نہ صرف ایک فنڈ الگ سے مخصوص کردیا گیا ہے بلکہ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ حسب ضرورت اس فنڈ میں رقم کا اضافہ ہوتا رہے گا۔

مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بڑا اور خوش آئند فیصلہ لیتے ہوئے بازآباد کاری کے لئے ابتدائی طور پر دو کڑوڑ روپئے کا فنڈ مختص کردیا ہے اور حسب ضرورت اس مد میں مزید رقم بھی جاری کرنے کو کہا ہے۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مختلف اکائیاں منظم طریقے سے راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں، ایک جانب جہاں غذائی اجناس، اشیاء ضروری، طبی امداد وغیرہ بروقت مہیا کروائی ہیں وہیں مکینیکوں کی ٹیم نے موٹر سائیکل، آٹورکشا و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بڑی تعداد میں مرمت کی اور تقریبا دس ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی مرمت کیلئے درکار سازوسامان مہیا کرایا اور گاڑیوں کی مرمت بھی اور انہیں قابل استعمال بنایا۔ واضح رہے کہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سیدا رشد مدنی نے کیرلا، مغربی بنگال،آسام اور کرناٹک میں خصوصی دلچسپی لے کر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو اور عیسائی بھائیوں کے اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے مکان کی مرمت اور تعمیر کروائی تھی، جس سے خوشگوار ماحوال قائم ہوا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند کایہ کام خاص طور پر اس دور میں بہت اہمیت حاصل کرجاتا ہے جب ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگائے جارہے ہیں،عام مسلمانوں کو کاٹنے کی بات کہی جا رہی ہے۔مٹھی بھر فرقہ پرست لوگوں نے پوری ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ان سخت حالات میں بھی جمعیۃ علماء ہند کی یہ مثبت کوششیں لائق تحسین ہیں، اور ہماری گنگا جمنی تہذیب کی نشانی بھی۔

ایل پی جی سلنڈرس کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ .

ایل پی جی سلنڈرس کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ .(اردو اخبار دنیا)حیدرآباد میں 912 روپے قیمت، ملک میں سب سے مہنگا
حیدرآباد ۔ 18 اگست (پریس نوٹ) مرکزی حکومت نے بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈرس کی قیمت میں 17 اگست سے 25 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ اس طرح 14.2 کیلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 25 روپے اضافے کے بعد حیدرآباد میں 912 روپے ہوگی جو ملک بھر میں سب سے مہنگا ہے۔ ایل پی جی سلنڈرس کی قیمت میں ایسے وقت اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ قبل ازیں یکم جولائی کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ عام طور پر آئیل مارکٹنگ کمپنیاں ہر ماہ کے آغاز پر پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرتی ہیں لیکن اس مرتبہ وسط اگست میں اضافہ کا اعلان کیا گیا۔ جولائی میں قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 861 روپے سے بڑھ کر 887 روپے ہوگئی تھی۔ ریاستی حکومتوں کی جانب سے مقامی ٹیکس عائد کرنے کے بعد ایل پی جی سلنڈرس کی قیمتیں مختلف ریاستوں میں الگ الگ ہوتی ہیں۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...