خاتون کی عریاں تصاویر لینے والا طالب علم گرفتار

کریم نگر میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا
کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا ۔جن میں دو مرد بچے اور دو لڑکیاں شامل ہیں جو جڑواں پیدا ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کریم نگر کے ویناوانکا گاوں کی دو جڑواں بہنوں نکھیتا اور لکھتا کی شادی قریب کے گاوں کے نوجوانوں سے ہوئی تھی ۔دو دن قبل نکھیتا کا حمل آٹھ ماہ میں داخل ہوا ۔ درد ہونے پر اسے کریم نگر کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز نکھیتا کی ڈیلیوری کی جس نے چار بچوں کو جنم دیا۔ جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ چاروں بچے 1 ہزار سے 1500 گرام کے درمیان پیدا ہوئے اور ماں اور بچے صحت مند ہیں بتایا گیا ہے کہ نکھیتا کی بڑی بہن لیکھیتا نے اس سال 31 مارچ کو اسی ہاسپٹل میں تین بچوں کو جنم دیا تھا جس میں دو لڑکے ، ایک لڑکی تھے۔ ہسپتال کی ایک ڈاکٹر شیلجا نے بتایا کہ جڑواں بہنوں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی سرجری ہوئی ہے کیونکہ وہ 8 ماہ کے اندر بواسیر میں مبتلا تھیں۔بدھ کو چار ماہ کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ، اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو بھی ڈیزل سستا ہواتھا ۔ ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر پر آگیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 20 پیسے سستا ہو کر 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 89.07 روپے فی لیٹر پر رہا۔
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کا سب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہے، جیسی امید تھی۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ -19 کے لئے دیے جا رہے پیکج کو ختم کرنے کےاشارہ کے بعد جمعہ کو تجارت کے اختتام پر برینٹ کروڈ 1.37 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 65.18 ڈالر فی بیرل پر امریکی کروڈ بھی 1.27 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 62.32 ڈالر پربند ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر ----- پٹرول ----- ڈیزل
دہلی ----- 101.64 ----- 89.07
ممبئی ----- 107.66 ----- 96.64
چنئی ----- 99.32 ----- 93.66
کولکاتا ----- 101.93 ----- 92.13
مودی نے ملک کے باشندوں کو رکشا بندھن کی مبارکباد دینئی دہلی(اردو اخبار دنیا):وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے باشندوں کو رکشا بندھن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ملک کے تمام باشندوں کو رکشابندھن کے مقدس تہوارپو بہت بہت مبارکباد۔ بھائی اور بہن کے پیار کی علامت رکشابندھن کے تہوار کو پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائیوں پررکشا کا دھاگہ باندھتی ہیں اور بھائی ان کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں ۔
زردوزی راکھیوں کامنفرد رنگ
آگرہ
آگرہ کویوںہی نہیں کہا جاتامحبتوں کا شہر۔یہاں محبت کی نشانی تاج محل ہے۔ یہ شہر قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کا مرکز بھی ہے۔ یہاں کی مسلمان بہنیں، نفیس قسم کی راکھیاں بناتی ہیں جو ہندوبھائیوں کی کلائیوں پر سجتی ہیں۔
ہر بار کی طرح اس بار بھی یہاں کی مسلم خواتین رکشا بندھن کے لیے زردوزی کی راکھیاں بنا رہی ہیں۔ تاج نگری کی زردوزی راکھی پوری دنیا بھرمیں مشہور ہے۔یہاں سے جب ہنر مندکاریگروں کا تخیل کپڑوں پر اترتا ہے تو اس کی خوبصورتی دیکھ کر غیر ملکی سیاح بھی قائل ہو جاتے ہیں۔
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ساتھ ، تاج نگری کی زردوزی آرٹ کو مزید پنکھ لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ آگرہ میں مائیکرو اسکل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے وابستہ ہنر مند مسلم خواتین رکھشابندھن پر زردوزی کے کام کی پرکشش اور فیشن ایبل راکھیاں تیار کر رہی ہیں۔
ان خواتین کا کہنا ہے کہ راکھی میں شامل ہماری محبت ، ہندو بھائیوں کو راکھی کے ذریعے ملے گی۔ تاج گنج کے علاقے میں مسلم ہنر مند خواتین کی راکھیاں کشش کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔ خوبصورت اور پرکشش ریشم کے تاروں والی راکھیاں بھائی کی کلائی کی خوبصورتی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھائی اور بہن کے تعلقات کو مضبوط کریں گی۔ راکھی بنانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ایک راکھی بنانے میں تقریبا ایک گھنٹہ لگتا ہے۔
ان راکھیوں کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں زری کا کام کیا گیا ہے۔ ان کو بنانے میں بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں ہماری محبت بھی شامل ہے۔ جو ہندو بھائی اس تہوار پر راکھی کے ذریعے حاصل کریں گے۔
زردوزی کی راکھی بنانے والی عمرانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت بہت اچھا لگتا ہے جب ہم ہندو بھائیوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے اچھی راکھی بناتے ہیں۔ اس سے بھائی چارے میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں امن غالب آئے گا۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ذریعہ تاجنگری میں لوگوں کے طرز زندگی کو سمارٹ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں خود انحصار بھی بنایا جا رہا ہے۔
سمارٹ سٹی کا مائیکرواسکل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ تاج نگری کے تاریخی زردوزی کے کاریگروں کو اپنی مہارتوں کو بہتر بنا کر روزگار فراہم کر رہا ہے۔ آگرہ میں کل 4 مراکز ہیں۔ جس میں ہزارسے زیادہ خواتین کام کرتی ہیں۔
ایک مرکز میں 250 سے زائد خواتین کام سیکھ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے گھریلو اخراجات بھی آسانی سے چلتے ہیں۔ تاج نگری میں زردوزی کے ہاتھوں سے بنائی جانے والی راکھیوں کے ڈیزائن بھی منفرد ہیں۔
ہنر مند مسلمان خواتین اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے پرکشش راکھیاں بنا رہی ہیں۔ ان راکھیوں کے ڈیزائن بہت خوبصورت ہیں۔ یہ راکھیاں سواستک ، اوم ، برو ، پھول ، پتے ، ستارے اور دیگر ڈیزائن سے بنی ہیں۔ وہ ٹرینڈی بھی ہیں اوران ٹرینڈی بھی۔ اس کے ساتھ یہ راکھی ہندو مسلم اتحاد کا پیغام بھی دیتی ہیں
مسٹرکووند نے رکشابندھن کے موقع پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں کہا، ''رکشابندھن کے مبارک موقع پر میں ہندوستان اوربیرون ممالک میں رہ رہے باشندگان وطن کو دلی مبارک باد اورنیک تمنائیں پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہا، ''رکشابندھن کاتہواربھائیوں اوربہنوں کے درمیان باہمی محبت، پیاراوریقین کی علامت ہے۔ یہ تہوار ہمارے سماج میں میل جول اورہم آہنگی کے جذبات کوتقویت دیتا ہے۔ اس خوصوصی موقع پر ہمیں قوم کی تعمیر میں بیٹیوں کی شراکت میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تئیں وقف ہوناچاہیے۔
صدرنے کہا، ''آیئے، اس موقع پر ہم ایسے ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں اپناتعاون دیں، جہاں خواتین کی حفاظت اور وقار کااحترام کیاجاتا ہو اوروہ اپنی خواہشات کو بلاروک پوراکرسکیں۔
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...